تاسف بیٹے کے لیے دعا صحت کی درخواست

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
السلام علیکم

جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں اللہ تعالیٰ نے مجھے بیٹا عطا فرمایا ہے۔ لیکن وقت سے پہلے بیٹے کی پیدائش کی وجہ سے وہ بہت کمزور ہے جس کی وجہ سے اس کو نرسری میں رکھا گیا ہے۔ ابھی پتہ چلا ہے اس کی حالت تھوڑی نازک ہے آپ سب سے پُرخلوص دعاؤں کی درخواست ہے دعا کریں اللہ تعالیٰ میرے بیٹے کو صحت کاملہ اور لمبی زندگی عطا فرمائے آمین

باقی جو رب کو منظور اللہ جو کرتا ہے بہتر کرتا ہے لیکن ہم دعا تو کر سکتے ہیں اپنے حق میں

دعائیں ضرور کیچے گا شکریہ
 
نبیل

تکنیکی معاون
اللہ تعالی آپ کے بیٹے کو اپنی حفاظت میں رکھے اور اسے صحت اور تندرستی عطا کرے، آمین۔
 
وجی

لائبریرین
اللہ آپکے بیٹے پر رحم و کرم کرے اور صحت و تندورستی عطا فرمائے آمین ثم آمین
 
mfdarvesh

محفلین
بے شک خرم بھائی، ہر چیز اللہ کی ہے اور اسی کی طرف لوٹ کے جانا ہے
اب اس کی بخشش کی کیا بات کی جائے وہ تو معصوم تھا اور مجھے یقین ہے کہ وہ آپ کی بخشش کا ذریعہ بنے گا، انشااللہ
اللہ آپ کو اور اس کی والدہ کو صبر عطا فرمائے آمین
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
خرم لالہ آپ کی طر ح میں نے بھی اسکو نہیں دیکھا تھا پر اس کی پیدائش پہ خوشی بھی بہتت ہوئی اور اس کی وفا ت کا دکھ بھی بہت ہے۔
مگر قانون قدرت ہے بدلا نہیں جاسکتا ، ہم سب نے واپس جانا ہے ایک نا ایک دن۔
پھر بھی یہ تسلی کے یہ بول مجھے بہت چھوٹے محسوس ہو رہے ہیں میں آپکی حالت کا اندازہ کر سکتی ہوں مگر صبر کے سوا کوئی چارہ نہیں۔
جیسے کہ دوریش لالہ نے بھی کہا کہ وہ معصوم تھا دنیا میں آیا اور چلا گیا اور جنت میں ہی جائے گا۔
میری تہہ دل سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو اور آپ کےا ہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے بیشک وہ اس پر قادر ہے۔آمین
 
شمشاد

لائبریرین
اللہ کے کام اللہ ہی جانے۔ وہی ہی بہتر جانتا ہے کہ اس میں ہمارے لیے کیا بہتری ہے۔

اس وقت صبر اور حوصلے کی ضرورت ہے۔ اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ آپ کو اور آپ کے اہل خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
 
ساجد

محفلین
اللہ تعالی اس معصوم کو آپ کی درجات کی بلندی کا سبب بنائے۔ بے شک ہم سب کو اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔
 
خرم شہزاد صاحب اگر آپ پہلے بتادیتے یعنی اگر اپنا مسئلہ یا فکر ادھر شیئر کرتے تو آپ کو کوئی بہتر حل مل جاتا۔۔۔۔۔بہرحال اللہ کی اللہ جانے۔۔۔۔۔
نوٹ: جن جن حضرات کے گھر امید ہے تو یاد رکھیں کہ وقت سے پہلے آپریشن بالکل مت کروائیں چاہے ڈاکٹر ٌلاکھ کہے کیونکہ جو بچے وقت سے پہلے بذریعہ آپریشن پیدا ہوتے ہیں ان کو ساری عمر مسائل رہتے ہیں۔
میرا بچہ اللہ اس کو عمر خضر عطا فرمائے اس کی تاریخ ڈاکٹروں 18 دسمبر تھی اور آپریشن کا کہا تھا میں نے اپنے شہر کی بہترین الٹرا ساؤنڈ سپیشلسٹ جس جا نام شہناز ہے جو کہ پشاور یونیورسٹی ٹاؤن میں کلینک کرتی ہے اس کو دکھایا تو اس نے کہا کہ ابھی مت کرواؤ تھوڑا ٹھر جاؤ یعنی ہوسکتا ہے قدرتی ڈلیوری ہوجائے تو میں اس کے کہنے پر ٹھر گیا لیکن پھر جب 25 دسمبر کو دوبارہ دکھایا تو اس نے کہا کہ اب آپریسن کروا دو تو میں نے 29 دسمبر کو آپریشن کروادیا۔۔۔الحمد للہ بچہ بالکل نارمل ہے اور 29 مئی کو پانچ مہینے کا ہوجائے گا لیکن اللہ کا اتنا فضل ہے کہ ابھی سے ساڑھے چار مہینے یعنی 15 مئی سے ہی بیٹھنے لگ گیا ہے۔
اتنی لمبی چوڑی تمہید باندھنے کا مقصد یہ تھا کہ اگر کوئی بھائی ادھر اپنے مسئلہ یا دکھ شیئر کرتا ہے تو ادھر بہت سے سارے بندے ایسے ہیں جو درست رہنمائی کرسکتے ہیں۔ شکریہ
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
السلام علیکم
مجھے نہیں سمجھ آ رہی کہ میں کیا لکھوں
بس آپ کی دعاؤں، ہمدردی اور محبت کا شکریہ
اللہ تعالیٰ مجھے اور میرے گھر والوں کو خاص طور پر میری بیگم کو صبر عطا فرمائے آمین
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
خرم شہزاد صاحب اگر آپ پہلے بتادیتے یعنی اگر اپنا مسئلہ یا فکر ادھر شیئر کرتے تو آپ کو کوئی بہتر حل مل جاتا۔۔۔۔۔بہرحال اللہ کی اللہ جانے۔۔۔۔۔
نوٹ: جن جن حضرات کے گھر امید ہے تو یاد رکھیں کہ وقت سے پہلے آپریشن بالکل مت کروائیں چاہے ڈاکٹر ٌلاکھ کہے کیونکہ جو بچے وقت سے پہلے بذریعہ آپریشن پیدا ہوتے ہیں ان کو ساری عمر مسائل رہتے ہیں۔
میرا بچہ اللہ اس کو عمر خضر عطا فرمائے اس کی تاریخ ڈاکٹروں 18 دسمبر تھی اور آپریشن کا کہا تھا میں نے اپنے شہر کی بہترین الٹرا ساؤنڈ سپیشلسٹ جس جا نام شہناز ہے جو کہ پشاور یونیورسٹی ٹاؤن میں کلینک کرتی ہے اس کو دکھایا تو اس نے کہا کہ ابھی مت کرواؤ تھوڑا ٹھر جاؤ یعنی ہوسکتا ہے قدرتی ڈلیوری ہوجائے تو میں اس کے کہنے پر ٹھر گیا لیکن پھر جب 25 دسمبر کو دوبارہ دکھایا تو اس نے کہا کہ اب آپریسن کروا دو تو میں نے 29 دسمبر کو آپریشن کروادیا۔۔۔الحمد للہ بچہ بالکل نارمل ہے اور 29 مئی کو پانچ مہینے کا ہوجائے گا لیکن اللہ کا اتنا فضل ہے کہ ابھی سے ساڑھے چار مہینے یعنی 15 مئی سے ہی بیٹھنے لگ گیا ہے۔
اتنی لمبی چوڑی تمہید باندھنے کا مقصد یہ تھا کہ اگر کوئی بھائی ادھر اپنے مسئلہ یا دکھ شیئر کرتا ہے تو ادھر بہت سے سارے بندے ایسے ہیں جو درست رہنمائی کرسکتے ہیں۔ شکریہ

روخانی بابا آپ کی ہمدردی کا بہت شکریہ
انسان کچھ بھی کر لیے لیکن ہونا وہی ہوتا ہے جو اللہ چاہتا ہے۔ بیٹے کی پیدائش وقت سے پہلے ہوئی ہے لیکن نارمل پیدائش ہوئی ہے کسی آپریشن سے نہیں ہوئی
جیسے اللہ کی مرضی میں مطمین ہوں
 
میم نون

محفلین
انا لله و انا اليه راجعون

خرم بھائی کافی دن محفل سے غیر حاضر رہا اور آج یہ پڑھنے کو ملا، دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپکو اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین ثم آمین
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top