"چپکے چپکے رات دن آنسو بہانا یاد ہے"
وہ مری یادوں میں تیرا بِلبِلانا یاد ہے

پہلے شادی کے لئے منت سماجت تھی تری
میرے قدموں میں ترا وہ گڑگڑانا یاد ہے

شور اب لگنے لگی تم کو مری آواز بھی
پہلے یہ آواز تھی کوئل کا گانا، یاد ہے؟

آپ کی امی کا مجھ کو روکنا اور ٹوکنا
چھوٹی چھوٹی بات پر مجھ کو دبانا یاد ہے

آپ کی ہمشیرہ کی شادی پہ جومیں نے دیا
چار کمبل، آٹھ تکیے، اک سرہانہ، یاد ہے؟

ایک مدت سے مجھے پابند گھر پر کر دیا
ابتدا میں روز گارڈن میں گھمانا یاد ہے

اب کسی شادی پہ ہی باہر سے کھاتے ہیں ڈنر
پہلے تو ہر روز تھا ہوٹل پہ کھانا، یاد ہے؟

چھ مہینے سے مری امی کے گھر لے کر گئے؟
اور ہر سنڈے کو اپنے گائوں جانا یاد ہے

جھوٹ کہتے ہو کہ "امی دوست کی بیمار ہے"
مجھ سے ملنے کے لئے تھا یہ بہانہ، یاد ہے؟

آج ہے پیرنٹس ڈے، جانا پڑے کا مجھ کو ہی
آج آفس آپ کا لازم ہے جانا، یاد ہے

چوڑیاں ہی لائے ہو تم اور نہ مہندی یا لباس
عید کے دن بھی تمہیں بس کھیر کھانا یاد ہے

میرا زیور اور بائیک بیچ کر اپنی میاں

کار تو لے لی، مرا زیور بنانا یاد ہے؟
 

شمشاد

لائبریرین
یعنی کہ اب دوسری پارٹی کو خوش کرنے کی کوشش ہو رہی ہے۔

بہت خوب شاعری ہے۔ بہت داد قبول فرمائیں۔
 
یعنی کہ اب دوسری پارٹی کو خوش کرنے کی کوشش ہو رہی ہے۔

بہت خوب شاعری ہے۔ بہت داد قبول فرمائیں۔
سمجھا کریں شمشاد بھیا! دونوں پارٹیوں کو خوش رکھنے میں ہی بھلا ہے۔ دوسری پارٹی میں میری بیگم بھی تو شامل ہیں نا، آج کا کلام سن کر وہ بھی بہت خوش ہوں گی ;)

داد کے لئے شکر گزار ہوں۔
 

عمراعظم

محفلین
کمال کی شاعری فرمائی ہے جناب۔ ۔۔ بیگم کی شان میں اسی طرح قصیدے فرماتے رہا کریں۔۔ کہ کامیاب شوہر کی کامیابی کا راز اسی میں مضمر ہے۔
 

الشفاء

لائبریرین
آپ کی ہمشیرہ کی شادی پہ جومیں نے دیا​
چار کمبل، آٹھ تکیے، اک سرہانہ، یاد ہے؟​

واہ۔بھیا۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
سمجھا کریں شمشاد بھیا! دونوں پارٹیوں کو خوش رکھنے میں ہی بھلا ہے۔ دوسری پارٹی میں میری بیگم بھی تو شامل ہیں نا، آج کا کلام سن کر وہ بھی بہت خوش ہوں گی ;)

داد کے لئے شکر گزار ہوں۔

اچھا تو یوں کہیں ناں کہ ادھر بھی مکھن لگانا بہت ضروری ہے ورنہ ناشتہ خود بنانا پڑے گا۔
 
Top