بی بی کوڈ باکس - BBCode Box

نبیل

تکنیکی معاون
[flash]http://www.urduweb.org/inc/img/titlebann.swf[/flash]

عزیز دوستو، السلام علیکم

میں سوچا کہ محفل فورم کی تنظیم سے قبل آپ کو کچھ سوغات دے دوں اور اسی لیے اس فورم میں BBCode Box کا موڈ انسٹال کر دیا ہے۔ اس کے ذریعے اب آپ اپنے پیغام کو کئی نئے طریقوں سے آراستہ کر سکیں گے۔ ایک مثال تو میں نے اوپر فلاش انیمیشن شامل کرکےدے دی ہے۔ اس کے علاوہ ٹیکسٹ الائنمنٹ اور آڈیو، ویڈیو میڈیا شامل کرنے کی سہولت بھی شامل کردی گئی ہے۔ میری گزارش ہے کہ ان نئے ممکنات کو قدرے احتیاط سے استعمال کریں، جیسا کہ ایک تھریڈ میں آڈیویا ویڈیو میڈیا کا ایک مرتبہ استعمال۔ علاوہ ازیں چھوٹی موٹی مارکے (marque) ٹیکسٹ انیمیشن بھی کی جا سکتی۔ انجوائے کریں اور اپنی دعاؤں میں (مجھے) یاد رکھیں۔
 

منہاجین

محفلین
آڈیو ویڈیو رئیل

رئیل پلیئر تو صرف آڈیو ظاہر کرتا ہے، جبکہ ویڈیو کو بھی آڈیو ہی کی طرح پیش کرتا ہے۔ اِس کا بھی تو کوئی حل ہو۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
قدیر: ایڈیٹر تو وہی ہے، بس نئے BBCodes کا اضافہ کیا گیا ہے۔

منہاجین: میں اس سلسلے میں دیکھتا ہوں کیا کیا جا سکتا ہے۔
 
اچھی ہے

بس ذرا جلدی میں ہوتی ہے آپ کی بنائی ہوئی اینیمیشن اگر اسکی سپیڈ توڑی کم ہو جائے تو مذید پرلطف ہو سکتی ہے
 

اجنبی

محفلین
آپ کو تو پتہ ہی ہے کہ زندگی کتنی تیز ہو گئی ہے ، اینیمیشن کو بھی صبح صبح شیو بنا کر کام پر جانا ہوتا ہے اس لیے جلدی میں ہوتی ہے :lol:
 
اچھا کب سے ہمارے ہاں تو ابھی تک ایسی کوئی خبر نہیں کے اینیمیشنز بھی کام کرتی ہیں پہلے تو صرف کام سے توجہ ہٹانے کےلئے استعمال کی جاتی تھیں۔ :newbie:
 

اجنبی

محفلین
واہ واہ اینیمیشن تو دوسروں کے کام کی طرف توجہ دلاتی ہے ، اور آپ اسے توجہ بٹانے والی کہ رہے ہیں ۔
 
Top