بی بی کے تازہ بیانات

زینب

محفلین
بی بی ویسے تو کچھ نا کچھ بولتی ہی رہتی ہے آج کل تو امریکہ کی جی حضوری میں مشغول ہے۔۔۔۔۔۔پر اس کے کچھ بیانات غور طلب ہیں۔۔۔۔۔
بی بی کا کہنہ ہے کہ"اقتدار میں آکے اے کیو خان سے امریکہ سمیت علمی اجنسیوں کو پوچھ گچھ کی اجازت دوں گی"دوسرے لفظوں میں بی بی ڈاکٹر قدیر خان کو امریکہ کے حوالے کریں گی اپنے اقتدار کے لیے

آج ہی بی بی کا ایک اور بیان بھی آیا ہے کہ۔۔۔۔۔۔"اگر اسامہ پاکستان میں ہوا تو امریکہ کو پاکیستانی علاقوں میں کاروائی کی اجازت دوں گی"بی بی تو صحیح معنوں میں اقتدار کے لیے گدھے کو باپ بنا رہی ہیں۔۔۔۔۔۔۔لگتا ہے اب بےنظیر کا پاکستانیوں کے ہاتھوں پٹنے کا دل کر رہا ہے۔۔۔۔۔۔۔جس کا تھوڑا بہت مزہ فاروق ستار اور طارق عظیم وکلاء کے ہاتھوں چھک چکے ہیں:grin:
آپ سب کیا کہتے ہیںَ؟
 
ساجد

خبردار جو بی بی کو کچھ کہا۔ یہ سب وہ ملک و قوم کی بہتری کے لئیے کر رہی ہیں۔
ایسی عظیم مدبر اور پائے کی سیاستدان کے بیانات کی تہہ تک پہنچنے کا دماغ نہ ہو تو ایسے ہی الزام تراشیاں نہیں کرتے۔
یا اللہ مجھے معاف کردے ، میں نے کیا لکھ دیا:grin:
 
محسن حجازی

محفلین
زینب کیا آپ کو حیرت نہیں ہوتی کہ یہ پھر کون احمق لوگ ہیں جو بی بی کے لیے نعرے بازی کرتے پھر رہے ہیں؟ کیا یہ بھی ملک اور قوم سے مخلص ہیں کیا؟ اور ایک اور بات بتاتا چلوں کہ سی آئی اے نے بی بی کو پلانٹ کرنے کا پکا منصوبہ بنا لیا ہے۔
 
محسن بھائی ،
یار مجھے سیدھا سیدھا احمق تو نہ کہو!!!:)
 
محسن حجازی

محفلین
ہماری محبوب قائد علیہ الرحمتہ کا ایک اور خوبصورت بیان!

1100272530-1.jpg

1100272530-2.gif

کوئی بتلاؤ کہ ہم بتلائیں کیا؟
 
فاتح

لائبریرین
خبردار جو بی بی کو کچھ کہا۔ یہ سب وہ ملک و قوم کی بہتری کے لئیے کر رہی ہیں۔
ایسی عظیم مدبر اور پائے کی سیاستدان کے بیانات کی تہہ تک پہنچنے کا دماغ نہ ہو تو ایسے ہی الزام تراشیاں نہیں کرتے۔
یا اللہ مجھے معاف کردے ، میں نے کیا لکھ دیا:grin:

وہ ایک وفا شعار بی بی ہے جس کا شوہر ہی اس کے لیے اس کی دنیا اور اس کا ملک اور قوم ہے۔ اور اسی ملک و قوم کی بہتری کو پیش نظر رکھتے ہوئے وہ سب کچھ کر رہی ہے یا کم از کم کرنے کی کوشش ضرور کر رہی ہے۔

ساجد بھائی! "پائے" سے قبل "چو" لگانا بھول گئے آپ۔ ;) لیکن یہ واقعی درست فرمایا آپ نے کہ محترمہ کی بات کہ "تہ" تک پہنچنے کے لیے "گری ہوئی" سوچ کے حامل دماغ کی ضرورت ہے۔
 
بی بی کی ہوس اقتدار نمایاں تر ہوتی جا رہی ہے اور مجھے بھی سمجھ نہیں آرہی کہ پیپلز پارٹی کے کارکن کیا اتنے بے حمیت ہو چکے ہیں کہ انہیں کوئی فرق ہی نہیں پڑتا یا انہیں نے اپنے ووٹوں کے ساتھ ساتھ اپنے ضمیر بھی بی بی کے پاس جمع کروا دیے ہیں کہ جو چاہو کرو ہمیں اب کوئی فکر نہیں اور بس اقتدار میں آجاؤ تم باقی ہم بھی بکنے کو اسی طرح تیار ہیں جیسے تم ہو۔

شرم آنی چاہیے بینظیر کو اور تمام پیپلز پارٹی کے کارکنان کو جو ایسے بیان سن کر بھی خاموش ہی بیٹھے رہتے ہیں۔
 
زینب

محفلین
یہ بات تو تہہ ہو چکی کہ صدر نے پھر سے صرد اور بی بی نے وزیراعظم بن جانا ہے اس بارے میں "کالی ماتا" (لیزا رائس) کا بیان بھی سامنے آچکا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔ملک اور ملک والوں کو تو اقتدار کے لیے بعد مین بیچیں گی بی بی فیلحال خود بک رہی ہے۔۔۔۔عقل کے اندھے سارے کے سارے جو اب بھی ان سیاست دانوں کی باتیں چپ چاپ سن رہے ہیں اور کہ رہے ہیں کہ"ہی سب ملک کے مفاد میں جمہوریت کے لیے کیا جا رہا ہے"
لے ہم نے ایسے جمہوریت کا اچار ڈالنا ہے بھلا:grin:گلی سڑی بدبودار جمہوریت
 
زینب

محفلین
زینب کیا آپ کو حیرت نہیں ہوتی کہ یہ پھر کون احمق لوگ ہیں جو بی بی کے لیے نعرے بازی کرتے پھر رہے ہیں؟ کیا یہ بھی ملک اور قوم سے مخلص ہیں کیا؟ اور ایک اور بات بتاتا چلوں کہ سی آئی اے نے بی بی کو پلانٹ کرنے کا پکا منصوبہ بنا لیا ہے۔

ایسی ویسی حیرت۔۔۔۔۔۔۔۔میں تو حیرت کے سمندر میں غوطے لگا لگا کے تھک گئی ہوں۔۔۔۔:grin:
 
باسم

محفلین
بی بی مشرف کو پھر ٹافی دے گئیں بائیکاٹ کردیا
بی بی کے بارے میں کچھ عجیب انکشافات ہوئے ہیں
1986 میں لاہور میں انہوں نے وطن واپسی پر جیالوں سے خطاب میں کہا تھا "میں اس ملک سے اپنے باپ کا انتقام لوں گی"
اور اس انتقام میں انہوں نے بھائی کو بھی شریک کرنا گوارا نہیں کیا اور اپنی سگی ماں کو بھی باپ کی قبر پر اپنے دور حکومت میں روکا اور وہ پولیس کے ہاتھوں زخمی ہوئیں
 
Top