بی جے پی کا نیا شوشہ، تاج محل کی تعمیر مندر کی زمین پر ہوئی

1418060430.jpg

بی جے پی کا نیا شوشہ، تاج محل کی تعمیر مندر کی زمین پر ہوئی

- See more at: http://www.asiatimes.co.in/urdu/Latest_News/2014/12/2285_#sthash.fXt1qFXD.dpuf
 
بہرائچ (اتر پردیش): دنیا کا ساتواں عجوبہ 1648 میں ممتاز محل کی یاد میں شاہجہاں کے ذریعہ تعمیر کردہ تاج محل پر شیعہ اور سنی وقف بورڈ کی سیاست چل ہی رہی تھی، کہ اچانک بی جے پی نے اس کو ایک نیا رخ دے دیا ہے۔
دنیا کے سات عجائب میں شامل تاج محل کو بی جے پی نے قدیم ’تیجو مہالیہ مندر‘ کا حصہ قرار دیا ہے۔ بی جے پی کے یو پی صدر لکشمی کانت واجپئی نے میڈیا سے کہا کہ مغل حکمراں شاہجہاں نے مندر کی کچھ زمین کو راجہ جے سنگھ سے خریدا تھا۔
واجپئی کا دعویٰ ہے کہ اس سے متعلق دستاویزات اب بھی موجود ہیں۔ انھوں نے الزام عائد کیا کہ وقف کی ملکیت پر قبضہ جمائے بیٹھے اتر پردیش ریاست کے سینئر وزیر اعظم خان کی نظر اب تاج محل پر ہے لیکن ان کی منشا کبھی پوری نہیں ہوگی۔
واجپئی نے میڈیا سے مخاطب ہوتے ہوئے یہ بھی کہا کہ تاج محل میں پانچ وقت کی نماز پڑھنے کا اعظم خان کا خواب کبھی پورا نہیں ہو پائے گا۔
قابل ذکر ہے کہ وقف معاملات کے وزیر نے 13 نومبر کو ہوئی متولیوں کی تقریب میں کہا تھا کہ وہ ریاستی سنی سنٹرل وقف بورڈ سے کہیں گے کہ تاج محل کو بورڈ کی ملکیت بنائے اور انھیں (اعظم خان کو) اس کا متولی بنا دے۔
اس بیان پر جب میڈیا نے اعظم خان سے سوال کیا تھا تو وہ پلٹ گئے اور کہا کہ آپ لوگ مذاق کو بھی سنجیدگی سے کیوں لیتے ہیں؟
اس سے قبل آگرہ کے ایک ادارہ امامِ رضا نے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ تاج محل کو وقف کی ملکیت قرار دیں اور محرم کے دوران وہاں ماتم کی اجازت دیں۔
بہر حال، شیعہ فرقہ کے اہم مذہبی پیشواﺅں نے تاج محل کو شیعہ وقف بورڈ کی ملکیت قرار دیے جانے کے مطالبے کو خارج کرتے ہوئے کہا کہ عالمی وراثت میں شامل عمارتوں کو اس طرح کے تنازعات سے دور رکھا جانا چاہیے
-
 
پتہ نہیں یہ شیعہ سنی تنازع اسلامی دنیا کو کیا رنگ دیکھائے گا۔ دوسری مصیبتیں تھوڑی ہیں کہ اب ہر جگہ یہ باہم دست و گریبان ہیں۔۔
 

x boy

محفلین
اچھا
پھر بابری مسجد کی طرح اس کو بھی زمین بوس کروادے پھر عالمی رد عمل دیکھے،:)
یہ میرے خیال سے روح زمین میں انسانی کام کا ساتواں عجوبہ ہے۔
 
اچھا
پھر بابری مسجد کی طرح اس کو بھی زمین بوس کروادے پھر عالمی رد عمل دیکھے،:)
یہ میرے خیال سے روح زمین میں انسانی کام کا ساتواں عجوبہ ہے۔
بھا ئی عا لمی رد عمل کیا آئے گا جب مسلمان کی پگڑی اچھل رہی ہو توتب صرف تماشا لگتا ہے۔۔۔
 
Top