بےرونق جلد کےلیے

نیلم

محفلین
اکثر گرمی میں دھوپ کی وجہ سے ہماری رنگت جھلس جاتی ہے
جلد بے رونق ہو جاتی ہے
اسکے لیئے ۔۔۔

لیموں کا عرق اور عرقِ گلاب ہم وزن لے لیں اور ایک شیشی میں بھر کے فرج میں رکھ لیں
روزانہ جتنی بار بھی چہرہ دھوئیں
تھوڑا سا لے کر چھرے پر لگا لیں
اسکو چہرے پر لگا رہنے دیں
جب اگلی بار چہرہ دھویئےچہرہ خشک کرکے دوبارہ لگا لیں
اسطرح دن میں کم از کم تین بار ضرور لگایئے
تھوڑے ہی دنوں میں جلد نکھر جائے گی
آپ خود محسوس کریں گی

خاص طور سے جب اپ دھوپ میں سے آیئں
اسوقت لگانے سے اسکن فریش ہو جاے گی
اور دھوپ کے اثرات بھی کم ہو جایئں گے
آزما کر دیکھں
 

جنید اقبال

محفلین
بے رونق جلد کو وضو کی
بے رونق آنکھوں کو اللہ کی یاد میں رونے کی
بے رونق دل کو اللہ کے ذکر کی
بے رونق زبان کو درود پاک کی
بے رونق دماغ کو یاد مصطفٰی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی عادت ڈالیں انشااللہ بہار آجائے گی
 

نایاب

لائبریرین
اک آسان سا ٹوٹکا
کوار گندل کا اک چھوٹا سا ٹکڑا کاٹ لیں ۔
اسے دبا کر اس کے اندر کی جیل نکال لیں ۔
اک چھوٹا لیموں اس میں نچوڑ کر دونوں ہاتھوں سے مل کر چہرے گردن پر لگا لیں ۔
اور خشک ہونے پر ٹھنڈے پانی سے منہ دھو لیں ۔
سات دن متواتر استعمال بیوٹی کریموں سے نجات دیتے اپنا اسیر بنا لیتا ہے ۔
 

نایاب

لائبریرین
جی بلکل کوار گندل(ایلوویرہ)تو بہت ہی اچھی ہے بالوں اور سکن دونوں کےلیے ہی....
اگر رنگت کا مسلہ ہو تو اس کے ساتھ " مالٹے کے چھلکے " گرائنڈ کر کے اور " آلو کا رس ملا کر پیسٹ بنا کر
اور کسی برش سے چہرے گردن پر لیپ کر کے آدھ گھنٹہ اس کو برداشت کرکے ٹھنڈے پانی سے دھو لیا جائے ۔
تو اک ہفتے میں رنگت میں واضح فرق محسوس کیا جا سکتا ہے ۔
بالوں کے لیئے بہترین نسخہ بیری کے اک چھٹانک برابر پتوں کو اک بڑے لیمون کے ساتھ گرائنڈ کر کے پیسٹ بنا لیا جائے ۔
اور اس پیسٹ میں تین چمچے جو شیمپو مناسب محسوس ہوتا ہو ملا کر بالوں میں اچھی طرح " جھس " کر برش کر لیا جائے ۔
اور اس کے لگانے کے آدھ گھنٹے بعد خوب پانی سے بال دھو لیئے جائیں ۔ ایک بار میں ہی بالوں کی ملائمت میں واضح فرق محسوس ہوگا ۔
اس کے لگانے کے بعد برش کرتے کچھ بال ٹوٹتے ہیں ۔ لیکن یہ کمزور بال ہوتے ہیں ۔ اس لیئے ان کی فکر نہیں کرنی چاہیئے ۔
بال لمبے کرنے کے لیئے اس پر دو ماہ پابندی سے عمل کرنا لازم ہے ۔
 
Top