سید ذیشان
محفلین
سیدی غور کریں اس کے چلانے کے مقاصد میں ہی خرابی ہی خرابی ہے، ان لٹیروں کی نیت ٹھیک ہوتی تو ان کے الفاظ سے عیاں ہو جاتا۔۔۔ اشتہار غور سے پڑھیں یہ ایک ہزار روپے دے کر روٹی کپڑا اور مکان کا وعدہ پورا کر رہے ہیں
کسی اور ملک میں چلنے والے ویلفئیر پروگرام کا بتائیں جس میں اس ملک کی مہنگائی کے، روپے کی ویلیو کے حساب سے اتنے کم روپے دے کر اتنے بڑے وعدے پورے کیے جاتے ہوں؟؟؟؟ صاف لگتا ہے کہ ان کی نیت شروع سے ہی خراب ہے اور یہ عوام کو جانوروں کے ریوڑ سے زیادہ اہمیت نہیں دیتے۔۔۔ ۔۔!
آپ کی باتیں میں مانتا ہوں لیکن پاکستان میں اکثر آبادی ایسی ہے کہ جنہوں نے ہزار کا نوٹ بھی نہیں دیکھا ہوگا، یا کم از کم اپنے پاس نہیں دیکھا ہوگا۔ ان کے لئے اس تھوڑی سی رقم کی بھی کافی اہمیت ہے۔
میں نے اس پروگرام کی بات کی تھی اور پی پی پی کی نیت تو صاف ظاہر ہے کہ وہ اس کو کیش کرانا چاہتے ہیں، جیسا کہ باقی جماعتیں دوسرے منصوبوں کو کرواتی ہیں۔ اکثر جماعتیں مذہب کو بھی کیش کراتی ہیں، یہ تو ہماری سیاست کا خاصہ ہے۔