بے حس لوگ

نیلم

محفلین
ایک بادشاہ نے ﺟﺐ ﺩﯾﮑﮭاکہ ﺍﺱ ﮐﮯ ﻣﻠﮏ ﮐﮯ ﺑﺎﺷﻨﺪﮮ بےﺣﺲ ﮨﻮ ﮔﺌﮯ ﮨﯿﮟ ۔ﺍﻧﮩﯿﮟ نہﺗﻮ ﻣﻠﮏ ﺳﮯ
ﺳﺮﻭﮐﺎﺭ ﮨﮯ ﻧﮧ ﮨﯽ ﺍﭘﻨﮯﻋﻼﻭﮦ ﮐﺴﯽ ﺍﻭﺭ ﮐﻮ ﺧﺎﻃﺮﻣﯿﮟ ﻻﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﺍﺱ ﻧﮯﺳﻮﭼﺎ ﮐﮧ ﺍﻥ ﭘﺮ ﺑﮯ ﺟﺎ ﭨﯿﮑﺲ ﻟﮕﺎ ﮐﺮ ﺍﻧﮩﯿﮟ
ﻣﺠﺒﻮﺭ ﮐﯿﺎ ﺟﺎﺋﮯ ﮐﮧ ﻭﮦﺍﺣﺘﺠﺎﺝ ﮐﺮ ﮐﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﮨﻮﻧﮯ
ﮐﺎ ﺛﺒﻮﺕ ﺩﯾﮟ۔
ﺑﺎﺩﺷﺎﮦ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﯽ ﺳﻮﭺ ﮐﻮﻋﻤﻠﯽ ﺟﺎﻣﮧ ﭘﮩﻨﺎﯾﺎ ﺍﻭﺭﻟﻮﮔﻮﮞ ﭘﺮ ﺑﻐﯿﺮﻭجہ ﺑﯿﺎﻥ ﮐﯿﮯ ﭨﯿﮑﺲ ﻋﺎﺋﺪ ﮐﺮ ﺩﯾﺎ ۔
ﮐﺴﯽ ﻧﮯ ﺍﺣﺘﺠﺎﺝ ﻧﮧ ﮐﯿﺎ ۔ﺑﺎﺩﺷﺎﮦ ﭘﺮﯾﺸﺎﻥ ،ﺍﺏ ﮐﯿﺎ ﮐﺮﺋﮯ۔
ﺑﺎﺩﺷﺎﮦ ﻧﮯ ﭨﯿﮑﺲ ﺩﻭﮔﻨﺎﮐﺮﺩﯾﺎ۔ﻟﯿﮑﻦ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﻧﮯ ﮐﻮﺋﯽ
ﺍﺣﺘﺠﺎﺝ ﻧﮧ ﮐﯿﺎ۔
ﺑﺎﺩﺷﺎﮦ ﮐﻮ ﺑﮩﺖ ﻏﺼﮧ ﺍٓﯾﺎ ﺍﺱ ﻧﮯ ﺣﮑﻢ ﺩﯾﺎ کہ ﮨﺮ ﺷﺎﮨﺮﺍﮦ ﻋﺎﻡ ﻭﺧﺎ ﺹ ﭘﮩﺮﮦ
ﻟﮕﺎ ﺩﯾﺎ ﺟﺎﺋﮯ ۔ﺻﺒﺢ ﮐﻮئی ﺑﮭﯽ ﺟﺐ ﮐﺎﻡ ﮐﻮ ﻧﮑﻠﮯ ﺍﺳﮯ
ﭘﺎﻧﺞ ﺟﻮﺗﮯ ﻟﮕﺎﺋﮯ ﺟﺎﺋﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﭨﯿﮑﺲ ﺑﮭﯽ ﺗﯿﻦ ﮔﻨﺎ
ﻭﺻﻮﻝ ﮐﯿﺎ ﺟﺎﺋﮯ۔
ﺣﮑﻢ ﮐﮯ ﺟﺎﺭﯼ ﮨﻮﻧﮯ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺍﺳﮯ ﻋﻤﻠﯽ ﺟﺎﻣﮧ ﭘﮩﻨﺎ
ﺩﯾﺎ ﮔﯿﺎ۔
ﻟﯿﮑﻦ ﻋﻮﺍﻡ ﺍﺱ ﻗﺪﺭ ﺑﮯ
ﺣﺲ ﺗﮭﯽ ﮐﮧ ﮐﺴﯽ ﻧﮯ
ﺍﻋﺘﺮﺍﺽ نہ ﮐﯿﺎ۔
ﺑﺎﺩﺷﺎﮦ ﮐﻮ ﺣﯿﺮﺕ ﮐﮯ ﺳﺎتھ ﺍﻧﺘﮩﺎﺋﯽ ﺍﻓﺴﻮﺱ ﺗﮭﺎ کہ ﺍﺱ ﮐﯽ ﻋﻮﺍﻡ ﺍﺱ ﻗﺪﺭ ﺑﮯﺣﺲ ﮨﮯ کہ ﮐﻮﺋﯽ ﺍﯾﮏ
ﻓﺮﺩ ﺑﮭﯽ ﺟﻮﺗﮯ ﮐﮭﺎﻧﮯ ﺑﺮﺍﻋﺘﺮﺍﺽ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺮ ﭘﺎﯾﺎ۔ﺳﺐ
ﺧﺎﻣﻮﺵ ﺭﮨﮯ ۔ﺍﮔﺮ ﮐﺴﯽ ﺩﻭﺳﺮﮮ ﻣﻠﮏ ﻧﮯ حملہ ﮐﯿﺎ
ﺗﻮ ﮐﯿﺎ ﺍﻧﺠﺎﻡ ﮨﻮ ﮔﺎ ۔ﺑﺎﺩﺷﺎﮦ ﻧﮯﺣﮑﻢ ﺟﺎﺭﯼ ﮐﯿﺎ کہ ﺍﯾﮏ ﺩﻋﻮﺕ ﻃﻌﺎﻡ ﮐﺎ
ﺍﻧﺘﻄﺎﻡ ﮨﮯ ﮨﺮ ﺍﯾﮏ ﺧﺎﺹ ﻭﻋﺎﻡ ﮐﻮ ﺩﻋﻮﺕ ﮨﮯ۔
ﺑﮩﺖ ﻟﻮﮒ ﮐﮭﺎﻧﮯ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ
ﺟﻤﻊ ﮨﻮ ﮔﺌﮯ۔
ﺑﺎﺩﺷﺎﮦ ﻧﮯ ﭘﻮﭼﮭﺎ ﺍٓﭖ ﻣﯿﮟﺳﮯ ﮐﺴﯽ ﮐﻮ ﻣﯿﺮﮮ ﮐﺴﯽ
ﮐﺎﻡ ﺳﮯ ﺷﮑﺎﺋﺖ ﮨﮯ ﺗﻮ ﺑﻼﺧﻮﻑ ﺑﻮﻟﮯ۔
ﺍﯾﮏ ﺍٓﺩﻣﯽ ﻧﮯ ﮨﺎﺗﮫ ﮐﮭﮍﺍ ﮐﯿﺎﺗﻮ ﺳﭙﺎﺋﯽ ﺍﺱ ﮐﯽ ﻃﺮﻑﻟﭙﮑﮯ ۔ﺑﺎﺩﺷﺎﮦ ﻧﮯ ﺧﻮﺷﯽ ﺳﮯ ﮐﮩﺎ ﺑﻮ ﻟﻮ ﺑﻮﻟﻮ ۔
ﺳﭙﺎﮨﯽ ﭘﯿﭽﮭﮯ ﮨﭧ ﮔﺌﮯ۔
ﭘﺎﺩﺷﺎﮦ ﮐﻮ ﺍﺱ ﺳﺨﺺ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ ﺟﻨﺎﺏ ﺍﺩﺏ ﺳﮯ ﮔﺰﺍﺭﺵ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺟﻮﺗﮯ ﻣﺎﺭﻧﮯ ﻭﺍﻟﻮﮞ
ﺳﮯ ﻣﺘﻌﻠﻖ ﮐﭽﮫ ﮐﮩﻨﺎ ﮨﮯ۔
ﺑﺎﺩﺷﺎﮦ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ ﮨﺎﮞ ﺗﻢ ﺟﻮﺗﮯ ﮐﮭﺎﻧﮯ ﮐﻮ ﺑُﺮﺍ ﺟﺎﻧﺘﮯ ﮨﻮ ۔ ﻋﺰﺕ ﻣﯿﮟ ﮐﻤﯽ ﻣﺤﺴﻮﺱ ﮨﻮﺗﯽ ﮨﮯ۔
ﺍﺱ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ ﻧﮩﯿﮟ ﺟﻨﺎﺏ
ﻣﮕﺮ، ﺟﻮﺗﮯ ﻣﺎﺭﻧﮯ ﻭﺍﻟﮯ
ﺑﮩﺖ ﮐﻢ ﮨﯿﮟ ۔ﺑﺲ ﺍﺗﻨﯽ
ﮔﺰﺍﺭﺵ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺍٓﭖ ﺳﭙﺎﺋﯽ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﮐﺮ ﺩﯾﮟ ﺗﺎ ﮐﮧ ﺷﮩﺮﯼ
ﺟﻮﺗﮯ ﮐﮭﺎ ﮐﺮ ﺟﻠﺪﯼ ﮐﺎﻡ ﮐﻮ ﺟﺎ ﺳﮑﯿﮟ ۔ﺑﺲ ﺍﺗﻨﺎ ﮨﯽ
ﮐﮩﻨﺎ ﺗﮭﺎ۔
 
عمراعظم

محفلین
یعنی۔۔۔ جوتے کھا کر بھی بے مزہ نہ ہوا۔
یقینا" یہ کہانی ہماری موجودہ صورت حال سے کچھ زیادہ مختلف نہیں ہے۔
 
نیلم

محفلین
یعنی۔۔۔ جوتے کھا کر بھی بے مزہ نہ ہوا۔
یقینا" یہ کہانی ہماری موجودہ صورت حال سے کچھ زیادہ مختلف نہیں ہے۔
جی بالکل ایسا ہی ہے جب لوڈ شیڈنگ تھی گرمیوں میں تو 24 گھنٹے میں صرف 2 گھنٹہ بجلی آتی تھی ،،،دیکھا جو کوئی نکلا ہو احتجاج کے ہمارے شہر میں :D
 
محمداحمد

لائبریرین
اس مہنگائی کے دور میں آپ "جوتے خوری" کے سرکاری وظیفے کو بھی بند کروانا چاہ رہی ہیں۔ شکر کریں کہ عوام بے حس ہے ورنہ آپ کو جان چھڑانی مشکل ہو جاتی۔ :)
 
زبیر مرزا

محفلین
مجھے بانوآپا کے لکھے ہوئے جملے یاد آگئے جس معاشرے میں بے حسی بڑھ جاتی ہے وہاں عورتوں ، بچوں اور بوڑھوں پر ظلم بڑھ جاتا ہے
تاکہ لوگوں کے دلوں میں نرمی اور رقت پیدا ہو
 
عمراعظم

محفلین
جی بالکل ایسا ہی ہے جب لوڈ شیڈنگ تھی گرمیوں میں تو 24 گھنٹے میں صرف 2 گھنٹہ بجلی آتی تھی ،،،دیکھا جو کوئی نکلا ہو احتجاج کے ہمارے شہر میں :D
دراصل احتجاج کے لیے بھی ہم انہی کے محتاج ہیں جو ان مثاًیل کے موجد ہیں۔یعنی وہ با اثر افراد جو ہمارے لیڈر بھی ہیں۔ ان کے ہاں لوڈ شیڈنگ ہوتی ہی نہیں- انہیں عام لوگوں سے کیا سروکار۔
ازل سے لکھی گیی ہے سزا مقدر میں
غریب آدمی کویی خطا کرے نہ کرے
 
بجا فرمایا محترم آپ نے۔

ہے جرمِ ضعیفی کی سزا مرگِ مفاجات​
 
شمشاد

لائبریرین
دو دن بعد الطاف حسین تھیلے سے کوئی بِلا باہر نکالنے والے ہیں، دیکھیں کیا ہوتا ہے۔
 
عمراعظم

محفلین
مجھے بانوآپا کے لکھے ہوئے جملے یاد آگئے جس معاشرے میں بے حسی بڑھ جاتی ہے وہاں عورتوں ، بچوں اور بوڑھوں پر ظلم بڑھ جاتا ہے
تاکہ لوگوں کے دلوں میں نرمی اور رقت پیدا ہو
ہمارے ہاں تو سفاکی میں اضافہ ہو رہا ہے۔
 
Top