پیرزادہ قاسم بے دلی سے ہنسنے کو خوش دلی نہ سمجھا جائے ۔ پیر زادہ قاسم

فاتح

لائبریرین
بے دلی سے ہنسنے کو خوش دلی نہ سمجھا جائے
غم سے جلتے چہرے کو روشنی نہ سمجھا جائے

گاہ گاہ وحشت میں گھر کی سمت جاتا ہوں
اس کو دشتِ حیرت سے واپسی نہ سمجھا جائے

لاکھ خوش گماں دنیا باہمی تعلّق کو
دوستی کہے لیکن دوستی نہ سمجھا جائے

ہم تو بس یہ کہتے ہیں روز جینے مرنے کو
آپ چاہے کچھ سمجھیں زندگی نہ سمجھا جائے

خاک کرنے والوں کی کیا عجیب خواہش تھی
خاک ہونے والوں کو خاک بھی نہ سمجھا جائے
پیرزادہ قاسم​
بشکریہ ابن سعید (جنھوں نے ہماری درخواست پر آج کا دن گوگل ٹرانسلٹریشن کے ساتھ چھیڑ چھاڑ میں برباد کیا اور 95٪ درست رومن سے اردو مبدل کا کوڈ لکھ دیا)​
 
طارق شاہ

محفلین
بے دلی سے ہنسنے کو خوش دلی نہ سمجھا جائے​
غم سے جلتے چہرے کو روشنی نہ سمجھا جائے​
گاہ گاہ وحشت میں گھر کی سمت جاتا ہوں​
اس کو دشتِ حیرت سے واپسی نہ سمجھا جائے​
لاکھ خوش گماں دنیا باہمی تعلّق کو​
دوستی کہے لیکن دوستی نہ سمجھا جائے​
ہم تو بس یہ کہتے ہیں روز جینے مرنے کو​
آپ چاہے کچھ سمجھیں زندگی نہ سمجھا جائے​
خاک کرنے والوں کی کیا عجیب خواہش تھی​
خاک ہونے والوں کو خاک بھی نہ سمجھا جائے​
پیرزادہ قاسم​
بشکریہ ابن سعید (جنھوں نے ہماری درخواست پر آج کا دن گوگل ٹرانسلٹریشن کے ساتھ چھیڑ چھاڑ میں برباد کیا اور 95٪ درست رومن سے اردو مبدل کا کوڈ لکھ دیا)​
جناب فاتح صاحب
قاسم پیرزادہ صاحب کی بہت ہی اچھی، بہت ہی خوبصورت کی عنایت پر بہت سی داد قبول کیجئے

ہم تو بس یہ کہتے ہیں! روز جینے مرنے کو
آپ چاہے کچھ سمجھیں، زندگی نہ سمجھا جائے
کیا کہنے صاحب
سارے ہی اشعار خوب ہیں، بہت لطف دیا آپ کے اس انتخاب نے
تشکّر
بہت خوش رہیں
 
پذیرائی پر ممنون ہوں جناب طارق شاہ صاحب۔
ہمیں بھی اس غزل کا یہی شعر حاصلِ غزل لگا تھا:
ہم تو بس یہ کہتے ہیں! روز جینے مرنے کو​
آپ چاہے کچھ سمجھیں، زندگی نہ سمجھا جائے​
 
محمداحمد

لائبریرین
بے دلی سے ہنسنے کو خوش دلی نہ سمجھا جائے​
غم سے جلتے چہرے کو روشنی نہ سمجھا جائے​

لاکھ خوش گماں دنیا باہمی تعلّق کو​
دوستی کہے لیکن دوستی نہ سمجھا جائے​
ہم تو بس یہ کہتے ہیں روز جینے مرنے کو​
آپ چاہے کچھ سمجھیں زندگی نہ سمجھا جائے​

واہ بے حد خوبصورت غزل ہے۔ ایک ایک شعر لاجواب اور انفرادی داد کا مستحق ہے۔

شکریہ اس شراکت کا۔
 
فاتح

لائبریرین
واہ بے حد خوبصورت غزل ہے۔ ایک ایک شعر لاجواب اور انفرادی داد کا مستحق ہے۔

شکریہ اس شراکت کا۔
لاکھ خوش گماں دنیا باہمی تعلّق کو
دوستی کہے لیکن دوستی نہ سمجھا جائے
فاتح بھائی۔ خوبصورت غزل شیئر کرنے کا شکریہ
آپ تمام احباب کا شکریہ
 
Top