بے رخی کام کر گئی جاناں- ملک عدنان احمد

بے رخی کام کر گئی جاناں
تُو بھی دل سے اتر گئی جاناں

میں جسے زندگی سمجھتا تھا
وہ محبت بھی مر گئی جاناں

زندگی، میں نے کب گزاری ہے
زندگی، بس گزر گئی جاناں

یاد سیلاب بن کے گزری ہے
آنکھ اشکوں سے بھر گئی جاناں

توُ تو بے باک تھی، نڈر تھی توُ
تُو بھلا کیسے ڈر گئی جاناں؟

اُس کو دیوانہ کر کے چھوڑ دیا
جس پہ تیری نظر گئی جاناں

کچھ خبر ہے، مٹا کے احمد کو
مفلسی کس کے گھر گئی جاناں؟
(ملک عدنان احمد)
 
واہ عمدہ کہاہے۔۔۔

بس اس شعر کومزیددیکھ لیجئے

توُ تو بے باک تھی، نڈر تھی توُ
تُو بھلا کیسے ڈر گئی جاناں؟

شاید

تُونڈرتھی ، یہی تو حیرت ہے
تو بھلا کیسے ڈر گئی جاناں ؟

باقی اساتذہ پر چھوڑتا ہوں ۔۔۔
 
واہ عمدہ کہاہے۔۔۔

بس اس شعر کومزیددیکھ لیجئے

توُ تو بے باک تھی، نڈر تھی توُ
تُو بھلا کیسے ڈر گئی جاناں؟

شاید

تُونڈرتھی ، یہی تو حیرت ہے
تو بھلا کیسے ڈر گئی جاناں ؟

باقی اساتذہ پر چھوڑتا ہوں ۔۔۔
بہت شکریہ انیس بھائی،آپکی داد اور مشورہ دونوں ہی میرے لیے ممد و معاون ثابت ہوں گی :)
 
اچھی غزل ہے عدنان، انیس کی اصلاح قبول کر لو÷
بہت شکریہ چچا جان، دیر سے جواب دینے کے لیے معذرت۔۔
اور انیس بھائی کی اصلاح پہلے ہی قبول کر چکا ہوں۔۔۔۔
آپ سب کا مشورہ ہمیشہ سے مفید رہا ہے میرے لیے، اور شاید کسی حد تک بہتری آپ بھی محسوس کر رہے ہونگے :)
 
Top