ساحر بے رخی یار پہ فریاد ہماری ۔ :(

سید عمران بھیا کی بے رخ دیکھ کر ہماری فریاد !!!!!!!!!!

غیروں پہ کرم اپنوں پہ ستم
اے جان وفا یہ ظلم نہ کر

رہنے دے ابھی تھوڑا سا بھرم
اے جان وفا یہ ظلم نہ کر

ہم چاہنے والے ہیں تیرے
یوں ہم کو جلانا ٹھیک نہیں

محفل میں تماشا بن جائیں
اس طرح بلانا ٹھیک نہیں

مر جائیں گے ہم مٹ جائیں گے ہم
اے جان وفا یہ ظلم نہ کر

ہم بھی تھے ترے منظور نظر
دل چاہے تو اب انکار نہ کر

سو تیر چلا سینے پہ مگر
بیگانوں سے مل کے وار نہ کر

تجھ کو تری بے دردی کی قسم
اے جان وفا یہ ظلم نہ کر

ساحر لدھیانوی​
 
فرقان احمد

محفلین
ایک طرف آپ بھیا سے گلہ کر رہے ہیں اور دوسری طرف ان پر 'ساحرانہ نشتر' بھی چلا رہے ہیں ۔۔۔! یہ بھی تو ٹھیک نہیں، سرکاراں! :)
بھیا اب آپ ہماری زخمی دل کو زیادہ مت تپائیں ،
ہم پہلے ہی عمران بھیا کی اس بچکانی بے رخی سےافسردہ ہیں ۔
 
آخری تدوین:

سید عمران

محفلین
ایک طرف آپ بھیا سے گلہ کر رہے ہیں اور دوسری طرف ان پر 'ساحرانہ نشتر' بھی چلا رہے ہیں ۔۔۔! یہ بھی تو ٹھیک نہیں، سرکاراں! :)
نشتر چلانا ان کا کام ہے۔۔۔
ساحرانہ ہو یا ظالمانہ۔۔۔
ویسے ہم سے گلہ کرنا عبث ہے۔۔۔
ہم تو دو مہربان محفلین کی آراء کے مطابق ان سے بات نہیں کررہے ہیں۔۔۔
ان سے بات نہ کرنے کی رائے دی اپنے بھائی یاقوت نے۔۔۔
اور اس پر پسندیدگی کا ٹھپہ لگایا ان کی آپی نے۔۔۔
اب بتائیں ہم بے چارے ان دونوں کے بیچ سے نکل کر کون سے بیچ پر جائیں؟؟؟
نوٹ: دوسرا بیچ انگریزی والا ہے!!!
 
جاسمن صاحبہ پر بھی ہمارے اور عدنان بھیا کے اثرات پڑتے جا رہے ہیں۔ آپی صاحبہ اب تو مراسلے کی آمد سے قبل بھی پسندیدگی کا ٹھپہ لگانے میں ماہر ہوتی جا رہی ہیں۔ آپ ان کی پسندیدگی کے ٹھپے سے صرف نظر کیجیے۔ یاقوت صاحب تو انتہائی سنجیدگی کے ساتھ آپ سے مذاق کر رہے تھے۔ :) اور ایک آپ ہیں کہ ۔۔۔!
 
فرقان بھائی اب تو جب تک ان دونوں سے اجازت نہیں ملے گی ہم نا ہی بولیں گے!!!
;););)
 
سید عمران

محفلین
یعنی اب لے دے کے آپی ہی رہ گئیں۔۔۔
چلیں اگر انہوں نے بھی اجازت دے دی تو ہم ان کے کہے کو کافی جانیں گے!!!
بس رہنے دیں ،
بہت ہو چکا بقول شاعر ،
کچھ نہ کسی سے بولیں گے
تنہائی میں رو لیں گے

ہم بے راہ روں کا کیا
ساتھ کسی کے ہو لیں گے

خود تو ہوئے رسوا لیکن
تیرے بھید نہ کھولیں گے

جیون زہر بھرا ساگر
کب تک امرت گھولیں گے

ہجر کی شب سونے والے
حشر کو آنکھیں کھولیں گے

پھر کوئی آندھی اُٹھے گی
پنچھی جب پر تولیں گے

نیند تو کیا آئے گی فراز
موت آئی تو سو لیں گے

اللہ حافظ​
 
سید عمران

محفلین
بس رہنے دیں ،
بہت ہو چکا بقول شاعر ،
کچھ نہ کسی سے بولیں گے
تنہائی میں رو لیں گے

ہم بے راہ روں کا کیا
ساتھ کسی کے ہو لیں گے

خود تو ہوئے رسوا لیکن
تیرے بھید نہ کھولیں گے

جیون زہر بھرا ساگر
کب تک امرت گھولیں گے

ہجر کی شب سونے والے
حشر کو آنکھیں کھولیں گے

پھر کوئی آندھی اُٹھے گی
پنچھی جب پر تولیں گے

نیند تو کیا آئے گی فراز
موت آئی تو سو لیں گے

اللہ حافظ​
:quiet::quiet::quiet:
 
فرقان احمد

محفلین
یعنی اب لے دے کے آپی ہی رہ گئیں۔۔۔
چلیں اگر انہوں نے بھی اجازت دے دی تو ہم ان کے کہے کو کافی جانیں گے!!!
اُن کے بارے میں بھی ہم آپ کو اسی طرز کی رپورٹ جلد ہی پیش کریں گے۔ :)
لیجیے صاحب! رپورٹ پیش خدمت ہے!
 
جاسمن

لائبریرین
بات کو نظر انداز کرنے کو کہا ہے یاقوت بھائی نے بندے کو نہیں۔:)
خبردار جو عدنان کو نظر انداز کرنے کا سوچا بھی۔۔۔۔اپنے مراسلوں کی قطع برید، کانٹ چھانٹ، کتر بیونت وغیرہ وغیرہ کے لیے تیار رہیے گا۔:D
آپ نے بالکل برعکس عمل شروع کر دیا۔
میں نے آپ سے کیا کہا تھا کہ عدنان کو نظر انداز کرنے کا سوچیے گا بھی نہیں ورنہ آپ کےمراسلے۔۔۔۔:)
کیا اپنی دھمکی کو عملی جامہ پہنائیں:roll:
فرقان کو پتہ ہے اچھی طرح کہ ان کے ایک مراسلہ کے ساتھ ہم نے کیا برتاؤ کیا۔:D
 
Top