بے سکونی سی بے سکونی ہے۔۔۔ ۔

لالہ رخ

محفلین
اگر ہم آج کے دور میں کسی کے ساتھ مخلص ہوتے ہیں تو اگلا بندہ پریشان کیوں ہو جاتا ہے؟ کیا اب ہمیں محبت اور خلوص راس ہی نہیں آتے یا پھر ہمیں ان کی ضرورت ہی نہیں رہی؟ کیا کسی کے ساتھ مخلص ہونے یا اپنا لگاؤ ظاہر کرنے کے لیے خونی رشتہ ہونا ضروری ہے؟
 
ضروری تو بالکل نہیں اور ہونا بھی نہیں چاہیے مگر اب اکثر لوگ شک میں پڑ جاتے ہیں کہ یہ شخص اتنا مخلص یا اچھا کیوں بن رہا ہے ، کیا اسے مجھ سے کوئی مفاد حاصل کرنا ہے۔

زیادہ تر یہ شکی لوگوں کی عادت ہوتی ہے یا جو زیادہ مادہ پرست ہوتے ہیں یا جن کے کچھ دوست احباب مسلسل یہ پٹی پڑھاتے رہتے ہیں کہ دوسروں پر زیادہ اعتبار نہ کیا کرو کوئی بھی بغیر فائدہ کے آپ کے ساتھ اچھا نہیں بن سکتا۔
 
لالہ رخ

محفلین
دوستوں کو یا کسی کو بھی کیا ضرورت ہے پٹی پڑھانے کی اور اسے پڑھنے کی۔۔ کیا اپنی کوئی عقل کام نہیں کرتی انسان کی؟
 
عسکری

معطل
اپنا اپنا کام کرو سب لوگ کسی مخلص وخلص کی کوئی ضرورت نہیں جتنا انسانون کے قریب جاؤ گے اتنا وہ تمھیں تکلیف دیں گے پریشانیاں بڑھیں گی بلکہ نازل ہوں گی ۔ اپنی دنیا بساؤ اور اس میں اپنی مرضی سے اپنے آُپ کے ساتھ جیو کبھی کوئی مسئلہ نہیں ہو گا
 
لالہ رخ

محفلین
جب کام ہی اپنا اپنا کرنا ہے تو پھر انسانوں کو کیوں روتے ہیں ہم؟ کیوں مرے جاتے ہیں ؟ پھر کیوں سارا جہان محبت کے پیچھے پاگل ہوا پھر رہا ہے؟
 
عسکری

معطل
جب کام ہی اپنا اپنا کرنا ہے تو پھر انسانوں کو کیوں روتے ہیں ہم؟ کیوں مرے جاتے ہیں ؟ پھر کیوں سارا جہان محبت کے پیچھے پاگل ہوا پھر رہا ہے؟
سارا جہان ھھھھھھھھھھھھھھ نا بھئی ہم اس سارے جہان میں نہیں محبت بھی ایک اور بکواس کہانی ہے جس کا کوئی سر پیر نہیں مفت کی ٹینشن ۔ کوئی نہیں مرتا نا جیتا ۔ اس مین وعدے کیے ہی توڑنے کے لیے جاتے ہیں۔ اور یہ ان فضول لوگوں کا کام ہے جن کو کوئی اور کام نا ہو ۔
 
ساجد

محفلین
اپنا اپنا کام کرو سب لوگ کسی مخلص وخلص کی کوئی ضرورت نہیں جتنا انسانون کے قریب جاؤ گے اتنا وہ تمھیں تکلیف دیں گے پریشانیاں بڑھیں گی بلکہ نازل ہوں گی ۔ اپنی دنیا بساؤ اور اس میں اپنی مرضی سے اپنے آُپ کے ساتھ جیو کبھی کوئی مسئلہ نہیں ہو گا
ایک انتہائی تکلیف دہ بات لیکن بہت حد تک درست۔
 
عسکری

معطل
حسن زن رکھے پر کسی کو اتنی اہمیت نا دے کہ اس کی کسی بات سے پریشانی ہو ۔ زندگی جہنم والی کوئی بات نہیں بندہ اپنے آپ میں مگن رہے نیچر انجوائے کرے اپنی پسند کے کام کرے ضروری تھوڑی ہے کہ کسی دوسرے انسان کے گلے پڑے یا کسی کو سر پر چڑھائے ؟
 
قرۃالعین اعوان

لائبریرین
ہر انسان کے سوچنے کا الگ انداز ہوتا ہے۔اپنی اپنی ترجیحات ہوتی ہیں،کچھ لوگ بہت جلد اعتبار کر لیتے ہیں اور کچھ تو اعتبار کرنے کو بالکل تیار ہی نہیں ہوتے اس میں آج کل کے نفسا نفی دور کا بھی بہت عمل دخل ہے
کیونکہ دھوکا دینا لوگوں کے اعتبار کو ٹھیس پہچانا جیسے اک ریت بن چکی ہے۔۔۔۔اس لیئے بھی اگر کوئی بہت مخلص دکھائی دے تو بہت سے لوگ اندیشوں کا شکار ہوجاتے ہیں۔۔۔
لیکن یہ ایسی فکر کی بات نہیں ہے بس آپ کو اپنے ہر انداز اور عمل میں پر خلوص ہونا چاہیئے آگے سے کیسا برتاؤ مل رہا ہے اس فکر میں گھلنے کے بجائے خود اپنی ذات کو خوب سے خوب تر بنانے کی فکر کرنی چاہیئے۔۔۔
اور وہ اعتبار ہی کیا جو کسی کو دلانے کے بعد آئے ۔۔۔
لیکن سب ایسے نہیں ہیں بہت سے لوگ خونی رشتوں سے بھی زیادہ ان رشتوں کا مان رکھتے ہیں جو وہ بناتے ہیں۔۔۔
خلوص کی قدر کرنے والے ہیں۔۔۔۔
 
شمشاد

لائبریرین
حسن زن رکھے پر کسی کو اتنی اہمیت نا دے کہ اس کی کسی بات سے پریشانی ہو ۔ زندگی جہنم والی کوئی بات نہیں بندہ اپنے آپ میں مگن رہے نیچر انجوائے کرے اپنی پسند کے کام کرے ضروری تھوڑی ہے کہ کسی دوسرے انسان کے گلے پڑے یا کسی کو سر پر چڑھائے ؟
حسن زن نہیں حسن ظن صحیح لفظ ہے۔

حسن زن کا مطلب ہے عورت کی خوبصورتی۔
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
اگر تو یہ خیال کا سوال ہے تو پھر کسی اور زمر میں نہیں ہونا چاہیے؟
"آپ کی تحریریں" میں پوسٹ کرنے کی سمجھ نہیں آئی مجھے۔
میں کنفیوژ ہو رہا ہوں۔
 
عسکری

معطل
اگر تو یہ خیال کا سوال ہے تو پھر کسی اور زمر میں نہیں ہونا چاہیے؟
"آپ کی تحریریں" میں پوسٹ کرنے کی سمجھ نہیں آئی مجھے۔
میں کنفیوژ ہو رہا ہوں۔
لو جی لائبریرین بھائی کو ٹینشن ہے ہر کتاب اپنی جگہ پر رکھنے کی :biggrin:
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
لو جی لائبریرین بھائی کو ٹینشن ہے ہر کتاب اپنی جگہ پر رکھنے کی :biggrin:

میرا خیال ہے کہ اگر ہم نے اپنی بحث یہاں پہ شروع کر لی تو کہیں یہاں سے جانا نہ پڑ جائے۔
تو لہٰذا آج میں مباحثہ اور گپ شپ کرنے کے موڈ میں نہیں۔
لیکن آپ اتنا دانٹ جوڑ کے کیوں ہنس رہے ہیں۔
لوگوں کو ہاتھ جوڑ کے ہنستے ہوئے تو دیکھا ہے، آج دانت جوڑ کے ہنستے ہوئے دیکھنے کا پہلا تجربہ ہے۔
 
Top