بسم اللہ الرحمن الرحیم
عارف نے مجھے پٹوانے کا ارادہ کیا ہے لگتا
خیر مجھے اختلافات میں پڑھنے کا بالکل بھی شوق نہیں۔ لیکن حقیقت سے انکار بھی میرے لیے وبالِ جان بن جاتا ہے۔
عورت کا مقام اسلام میں کیا ہے وہ کسی سے پوشیدہ نہیں اور جو مقام ہم لوگوں نے عورت کو دیا ہے اسکو اسلام سے منتسب کرنا پرلے درجے کی حماقت ہے۔
میں اپنے دوست احباب خصوصا ان دوستوں کو جو عالموں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہیں اور انکی پگڑیاں اچھالتے ہیں انہیں اتنا سا مشورہ ضرور دیتا ہوںکہ بھئی اگر آپ لوگوں کو انکا وجو قبول نہیں تو آپایسا کریں کہ شرعی علم خود ہی حاصل کرلیںاور پھر شرعی علم حاصل کرنا ہر ایک پر فرض بھی ہے ہر کوئیایسے کرنے لگ جائے اور اس میں اتنی استعداد ہوجائے کو وہ مسائل کو سمجھنے لگ جائے تو شرعی علوم کو بندہ خود بخود سمجھنے کی صلاحیت رکھ لے گا
عورت کا مقام ان احادیث سے پڑھ کر پتہ چلتا ہے اور ان آثار سے جو تاریخِ اسلا میں محفوظ ہو چکے۔ مختصر سی بات کرتے ہوئے اتنا عرض کرتا ہوں عورت ہی اس وجود کی حسین ترین شے ہے مان بہت بیٹی بیوی کی صورت میں اور ہر ایک کا علیحدہ علیحدہ کردار ہے
رہی بات حکومت کی تو جو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کہہ دیا وہ حرفِ آخر ٹھہرا اسلام اس بات کی اجازت نہیں دیتا تو کس بات پر اعتراض ہے؟
خیر حدیث جو ہے وہ
لن یفلح قوم ولوا امرہم امرأۃ کہ ایسی قوم کامیاب نہ ہوگی جس نے اپنے اوپر عورت کا حاکم بنایا اب اس حدیث پر جو اعتراضات کیے گئے ہیں ان سب کو لکھنا اور ڈیٹیل میں جانا بس کی بات تو ہے لیکن وقت اتنا نہیں کہ تمام باتوں کو کور کیا جائے؎ الغرض کچھ ایسے مناصب ضرور ہیں کہ عورت انہیں پائے لیکن عورتوں پر ہی حکمرانی کرے تو کوئی بات نہیں
کچھ لوگ استدلالا بلقیس کا قصہ بھی پیش کرتے ہیں سو اس کے بھی جوابات تاریخ میں مدون ہیں اور مختصا ایک جواب کہ پچھلی امتوں کی شریعت کو امتِ اسلامیہ کے لیے سند نہیں گردانا جاسکتا۔
عربی کسی کو آتی ہو تو اس حوالےسے اس مضمون کو دیکھا جاسکتا ہے
یہاں سے
کوئی ترجمہ کے لیے مت کہے پہلے سے کہہ دیتا ہوں
عورت کے مقام کے لیے حضرت عائشہ کو ہی لےلیجیے سبحان اللہ انہیں کسی نے بھی علم سےنہیں روکا بلکہ ان جیسی فقیہہ اس عصر میں تھی ہی نہیں بلکہ کچھ صحابہ ان سے سوالات بھی پوچھا کرتے تھے
رہی بات بعضوں نے کہا بے نظیر دو دفعہ آچکی ہے یہ کوئی سند نہیں لوگ تو الزابث کو بھی بلقیس کے بعد سند قرار دیتے ہیں میرا سوال ہے کہ پاکستان میں کون سی ایسی چیز شریعت کے مطابق ہوتی ہے کہ بے نظیر کو مقیاس دلیل بنایا جائے؟
اس بات سے کوئی اختلاف نہیں کہ وہ آخر میں آکر قومی ایجینڈے پر کام کر رہی تھیںاسی لیے تو وہ وماری گئیں اور اختتام میں یہی عرض ہے کہ وہ حالیہ مرد ڈاکووں سے بدرجہا بہتر تھیں
یہ باتیں عجلت میں لکھی گئی ہیں معذرت کے ساتھ۔ اور سوال در سوال سے پرہیز کریں پلیز وقت کی قلت ہے
نصیحت
تاریخ اسلام پر نظر ڈالتے رہیں کہ بہت سے سوالوں کا جواب مل جائے گا
والسلام