بے وضو نماز۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

فرخ

محفلین
ایک صاحب، اپنے علاقے کے مولوی صاحب کے پاس آئے اور پوچھا:
صاحب:مولانا صاحب، کیا وضو کے بغیر نماز ہو جاتی ہے؟
مولانا: نہیں‌جناب۔
صاحب: مولانا صاحب، میرا خیال ہے ہوجاتی ہے!!!
مولانا: نہیں جناب، نہیں‌ہوتی۔
صاحب: تھوڑا سا ڈرتے ہوئے، نہیں مولوی صاحب، میں‌پھر کہہ رہا ہوں ہو جاتی ہے!!
مولانا: جھنجھلاتے ہوئے، ارے صاحب، آپ کوئی بچے تو نہیں کہ اتنا سا دینی مسئلہ نہ سمجھ سکیں۔ نہیں ہوتی بغیر وضو کے نماز۔۔:mad:

صاحب: آہستہ سے، مولانا صاحب، ہو جاتی ہے، میں‌نے خود پڑھ کر دیکھی ہے۔۔۔۔:eek::surprise::noxxx:
 

arifkarim

معطل
ہاہاہاہاہاہاہاہہہاہاہہاہاہاہاہااہاہاہہااہاہاہہااہاہااہہہاہاہااہاہاہاہاہ---------------
مذہب اور سائنس میں‌واضح فرق بتا دیا ان صاحب نے۔ سائنسی مشاہدہ کے تحت ہر کام ممکن ہے، جبکہ علما کے تحت ممکن کام بھی ممکن نہیں‌ہوتا! :)
 

عارف انجم

محفلین
لطیفے کی حد تک بات دلچسپ ہے۔

لیکن جہاں تک سائنس کا معاملہ ہے تو روحانیت اس سے بالا تر علم ہے۔

نماز کا تعلق صرف سائنسی عمل (ورزش) سے نہیں بلکہ روحانی تسکین سے بھی ہے، جو ہر انسان کیلئے ضروری ہے اسی لیے تو انسان کسی نہ کسی شکل میں خدا کی عبادت کرنے کی کوشش کرتا ہے ۔
 

فرخ

محفلین
بالکل، آپ دونوں کی باتیں درست، مگر اسے صرف مسکرانے کی حد تک ہی رکھئے،
یہ کوئی مذھبی بات نہیں، بلکہ کسی صاحب کی سادہ لوحی کے بارے میں ایک لطیفہ تھا۔
 
Top