احمد ندیم قاسمی بے وفا وقت نہ تیرا ہے، نہ میرا ہو گا

صائمہ شاہ

محفلین
بے وفا وقت نہ تیرا ہے، نہ میرا ہو گا
رات بھی آئے گی، سُورج کا بھی پھیرا ہو گا

مَیں تو اس سوچ میں گم ہوں کہ ہنسوں یا رو دوں
شب نے لی آخری ہچکی تو سویرا ہو گا

تم حقیقت سے جو ڈرتے ہو تو دن کے با وصف
بند کر لو اگر آنکھیں تو اندھیرا ہو گا

شاید اس دکھ سے اُجڑتی چلی جاتی ہے زمین
اب تو انساں کا ستاروں پہ بسیرا ہو گا

کتنی شدّت پہ ہے، زنداں میں، میری غیرتِ فن
یہ وہ جنگل ہے جو جل کر بھی گھنیرا ہو گا
 

طارق شاہ

محفلین

کتنی شدّت پہ ہے، زِنداں میں، مِری غیرتِ فن
یہ وہ جنگل ہے جو، جل کر بھی گھنیرا ہو گا

بہت خُوب، صائمہ شاہ صاحبہ
تشکّر شیئر کرنے پر
بہت خوش رہیں :)
 

کاشفی

محفلین
تم حقیقت سے جو ڈرتے ہو تو دن کے با وصف
بند کر لو اگر آنکھیں تو اندھیرا ہو گا

عمدہ، بہت ہی خوب! شریکِ محفل کرنے کے لیئے بیحد شکریہ۔۔
 
Top