بے پر کی اَڑانا از قلم نیرنگ خیال

محمداحمد

لائبریرین
ہم نے اَڑائی ہے۔۔ لہذا زور اَڑان اگر بڑھ گیا تو غالب گماں ہے کہ مستقبل میں کوچہ سیاستیاں کھولنا پڑ جائے گا۔۔۔ :p
شکریہ :)

عجیب بات ہے کہ کوچہ آلکساں کے بعد باقی سب کوچوں کا 'بھٹہ' بیٹھ گیا ہے جو یہاں آیا وہ یہیں کا ہوگیا۔ :rolleyes:

اور جو آلکسی مارا کوچے میں آنے کا کشٹ نہ کر سکا وہ وہیں رہتے ہوئے کوچے کا باسی تباسی بن گیا۔ :) :) :)

اور ہمارا حال یہ ہے کہ:

اتنی مضبوطی سے سب کچھ کوچوں پہ در بند کیے
دل میں اُترا نہ کوئی کوچہ ترے کوچے کے بعد

تو ہے 'کامو' تجھے معلوم کہاں کوچے کا سکھ
تو کسی روز نہ بستر سے اُتر صبح کے بعد

نوٹ: 'کامو' workaholic کی سہلِ ممتنع ترجمے کی کوشش کے نتیجے میں معرض وجود میں آیا ہے۔ :) جملہ حقوق محفوظ نہیں ہیں آپ چاہیں تو اپنی نہ لکھی جانے والی تصنیفات میں استعمال کر سکتے ہیں۔ :):D

فرحت عباس شاہ سے معذرت کا خیال آیا تھا لیکن سوچا کہ اُنہوں نے بھی تو بہت دکھ دیے ہیں قارئین کو۔ :) :) :)

قافیے کا بیڑہ غرق کرنے پر شعراء کرام نازک خرام سے معذرت ضرور کرنی چاہیے تاہم فی الحال کوئی عذرِ لنگ دستیاب نہیں ہے سو اسے بھی بعد پر اُٹھا رکھتے ہیں۔

احباب سمجھ سکتے ہیں کہ کوچے والوں کے ہاں 'بعد پر اُٹھا رکھنے' کا مطلب کیا ہوتا ہے۔ :)

برائے توجہ :

فرحت کیانی
محمد بلال اعظم
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
عجیب بات ہے کہ کوچہ آلکساں کے بعد باقی سب کوچوں کا 'بھٹہ' بیٹھ گیا ہے جو یہاں آیا وہ یہیں کا ہوگیا۔ :rolleyes:
کوچے کی اینٹ مارکیٹ میں فروخت ہی اتنی ہوئی کہ باقی بھٹوں نے اپنا کام بند کر دیا۔۔۔۔ :D

اور جو آلکسی مارا کوچے میں آنے کا کشٹ نہ کر سکا وہ وہیں رہتے ہوئے کوچے کا باسی تباسی بن گیا۔ :) :) :)
گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے والا معاملہ یا پھر دل سے جو ہو دور یہ وہ داغ نہیں۔۔۔۔

اور ہمارا حال یہ ہے کہ:

اتنی مضبوطی سے سب کچھ کوچوں پہ در بند کیے
دل میں اُترا نہ کوئی کوچہ ترے کوچے کے بعد

تو ہے 'کامو' تجھے معلوم کہاں کوچے کا سکھ
تو کسی روز نہ بستر سے اُتر صبح کے بعد
ہاہاہاہاہاہااااااا۔۔۔۔۔

نوٹ: 'کامو' workaholic کی سہلِ ممتنع ترجمے کی کوشش کے نتیجے میں معرض وجود میں آیا ہے۔ :) جملہ حقوق محفوظ نہیں ہیں آپ چاہیں تو اپنی نہ لکھی جانے والی تصنیفات میں استعمال کر سکتے ہیں۔ :):D
ہاہاہاہااااا۔۔۔۔ ویسے کامو ایسا لگ رہا ہے جیسی پنجابی کی اصطلاح "کمی" ہے۔۔۔ :p

فرحت عباس شاہ سے معذرت کا خیال آیا تھا لیکن سوچا کہ اُنہوں نے بھی تو بہت دکھ دیے ہیں قارئین کو۔ :) :) :)
آہو جی۔۔۔۔ انہوں نے اپنی باری کون سا "ہتھ ہولا" رکھا تھا جو آپ رعایت کریں اب کے۔۔۔۔ :D

قافیے کا بیڑہ غرق کرنے پر شعراء کرام نازک خرام سے معذرت ضرور کرنی چاہیے تاہم فی الحال کوئی عذرِ لنگ دستیاب نہیں ہے سو اسے بھی بعد پر اُٹھا رکھتے ہیں۔
اس نے تراشا پھر ایک عذر لنگ نیا۔۔۔۔ ویسے یہ بھی تو عذر ہے کہ عذر کا عذر کیا ہے وہ بعد میں :p

احباب سمجھ سکتے ہیں کہ کوچے والوں کے ہاں 'بعد پر اُٹھا رکھنے' کا مطلب کیا ہوتا ہے۔ :)
جی ہاں۔۔ جی ہاں۔۔۔ ٹو ڈو لسٹ میں شامل کرنا۔۔۔۔ :p

دنیائے محفل کے دو عظیم آلکسیوں کو ایک ہی مراسلے میں آواز دینا۔۔۔۔۔ یقینی طور پر ان سے بھی بڑے آلکسی کا ہی کرشمہ ہے۔۔۔ :p
 
بہت خوب نیرنگ بھائی کیا خوب اڑائی ہے :applause:
ویسے کوئی انتظام کیا کے جیب ایسی جلی کٹی دوبارہ نہ سنائے
خوش رہیئے بھائی کیا کہنا آپ کا
 
Top