بے گناہ افراد کو نشانہ بنانا حرام ہے، ترجمان طالبان

بے گناہ افراد کو نشانہ بنانا حرام ہے، ترجمان طالبان

اسلام آباد…کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان شاہداللہ شاہد نے سبی ریلوے اسٹیشن اور اسلام آباد میں دھماکوں کی مذمت کی ہے۔ترجمان کالعدم تحریک طالبان کا کہنا ہے کہ عوامی مراکز پرحملوں میں بے گناہ افراد کی ہلاکت افسوس ناک ہے،بے گناہ افراد کو نشانہ بنانا شرعاً ناجائز اور حرام ہے،ایسے حملے ناجائز اورافسوس ناک ہے۔ترجمان شاہد اللہ شاہد کا کہنا ہے کہ حملوں میں خفیہ ہاتھوں کے ملوث ہونے کو فراموش نہیں کرسکتے۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں تحریک طالبان کے نام سے خفیہ ہاتھ دھماکے کرتے رہے، لاہوراور پشاور سمیت کئی شہروں میں دھماکے کیے جاتے رہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ بلوچستان اورسندھ کے مظلوم افراد ہمارے بھائی ہیں۔ بے گناہ افراد کو نشانہ بنانا شرعاً ناجائز اور حرام ہے۔

http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=143964
 
قیصرانی

لائبریرین

سبحان اللہ۔ ابھی تک یہ پوری کی پوری ناجائز تحریک یہی گناہ کرتی رہی ہے
 
حسینی

محفلین
تو گویا اب تک جن ہزاروں پاکستانیوں کو ان بدبختوں نے نشانہ بنایا سب گناہ گار تھے؟؟
ان درندوں کی کسی بات پر بھی یقین نہیں کرنا چاہیے۔۔۔ ان کا محبوب مشغلہ صرف قتل وغارت گری ہے۔۔ ان کو حرام وحلال اور جائز وناجائز کی تمییز کہاں ہے؟
آج سے پھر شروع ہوگئے ہیں۔۔ اور پنڈی سبزی منڈی کے واقعے میں 20 سے زائد شہید ہیں۔
 
ساجد

محفلین
اس بندے کا بیان ہی واضح کر رہا ہے کہ انہی کا کوئی گروپ اس بم دھماکے کا ذمہ دار ہے ۔ اگر آپ لوگوں نے نوٹ کیا ہو گا کہ طالبان کے کچھ گروپ مذاکرات کے خلاف تھے تو سمجھ سکتے ہیں کہ جس طریقے سے ان خونیوں نے پہلے پاکستانی عوام کے قتل کے لئے شریعت اور اسلام کی آڑ لی اب یہ اپنے مخالفین پر بھی وہی ہتھیار آزمانا چاہ رہے ہیں ۔ یہ ہوں یا ان کے مخالفین صرف اور صرف ڈنڈے کی زبان سمجھتے ہیں اور ڈنڈے کے استعمال کے بعد ہی مذاکرات پر آمادہ ہوئے تھے ۔
 
Fawad -

محفلین
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

اسلام آباد ميں پيش آنے والا واقعہ جس کے نتيجے ميں 24 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے، اس کی المناک اور سنجيدہ نوعيت کا پاس نا ہو تو ٹی ٹی پی ترجمان کا حاليہ بيان جس ميں انھوں نے بے گناہ شہريوں کی ہلاکت کو حرام قراد ديا ہے يقینی طور پر اس دہائ کا سب سے بڑا شگوفہ تصور کيا جائے گا۔

ذرا صورت حال کی ستم ظريفی پر غور کريں کہ ايک کالعدم تنظيم جس نے انتہائ ڈھٹائ کے ساتھ ہميشہ اپنے پيروکاروں کو دانستہ گنجان آبادی والے عوامی مقامات پر پرتشدد واقعات کی ترغيب دی ہے اور کم سن خود کش بمبار سے متعلق واقعات کو "حيران کن" اور"شازونادر پيش آنے والے واقعات کے زمرے سے نکال کر روز کا معمول بنا ديا ہے اور جو محض چند روز پہلے تک ملک بھر ميں خود کش حملہ آوروں پر مشتمل فوج تک رسائ کو فخر کے ساتھ بيان کر رہی تھی، وہی تنظيم آج بے گناہ شہريوں کے خلاف تشدد پر مذمتی بيان جاری کر رہی ہے۔

اردو کی کہاوت ہے – ہاتھی کے دانت کھانے کے اور، دکھانے کے اور۔

اس بات سے قطع نظر کہ کون سا گروہ حاليہ اندوہناک حملے کا ذمہ دار قرار پاتا ہے، ٹی ٹی پی کی جانب سے مگرمچھ کے آنسو بہانا اور عوام کے سامنے مخصوص انداز بيان اپنانا، نا تو ان کی اصليت کو چھپا سکتا ہے اور نا ہی ان جرائم سے ان کی تلافی کروا سکتا ہے جو گزشتہ کئ برسوں سے انھوں نے پاکستان کے عوام کے خلاف روا رکھے ہيں۔

حتمی تجزيے ميں ايسے افراد اور گروہوں کی جانب سے مذمت کے کھوکھلے الفاظ قوم کے اجتماعی زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہيں جو نا صرف يہ کہ برسابرس سے بغير کسی پچھتاوے کے انتہائ تشدد کے حامی رہے ہيں بلکہ دانستہ معصوم عورتوں، مردوں اور بچوں کو نشانہ بنا کر ايک غير انسانی، پرتشدد اور منظم مہم جوئ کے ذريعے اپنی سياسی سوچ اور فکر کی ترويج کے ليے ہر موقع کا استعمال کرتے رہے ہيں۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

www.state.gov
http://www.facebook.com/USDOTUrdu

سویدا

محفلین
طالبان کا جب اقرار قبول ہے تو پھر ان کا انکار شگوفہ کیوں ؟؟؟؟؟؟
جو دہشت گرد جماعت کسی بھی نوعیت کے اقرار سے نہیں ڈرتی اور کھلم کھلاتسلیم کرتی ہے تو پھر اب کیوں ان کے انکار پرشک کیا جارہا ہے
یعنی کہ امریکہ کا مفاد اسی میں ہےکہ طالبان اس کو تسلیم کرلے تاکہ لوگوں کا ذہن کسی دوسری طرف نہ جائے
 
پہلے فخر سے دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرنے والے اگر آج ایسے دھماکوں کی مذمت کر رہے ہیں تو اس مذمت کو امن کی طرف ایک قدم کہا جا سکتا ہے۔
 
S. H. Naqvi

محفلین
بین السطور:
ہم نے پہلے کہا تھا کہ اگر ہمیں ٹھیکہ دئیے بغیر ایسی کوئی کاروائی ڈائریکٹ، را، موساد، سی آئی اے یا پھر بلیک واٹر کے زریعے کروائی گئی تو ہم کھل کے اس کی مذمت کریں گے اور اگر پھر بھی ہم سے بالا ہی بالا سب کام ہوتے رہے تو ہم کھل کے سامنے آ جائیں گے پھر دوستی گئی بھاڑ میں، وہ کیا کہتے ہیں نا گدھا گھاس سے دوستی کرے گا تو کھائے گا کیا۔ نامعلوم مقام پرجاری، طالبان ترجمان کا سی آئی اے اور را کی مشترکہ میٹنگ میں بیان۔:p
 
Top