میں نے یہ تھریڈ پڑھا ھے اور یہ وہی مسائل ہیں جن کا سامنا مجھے ایک سال قبل پڑا تھا۔ میرے خیال میں جتنے بھی قرآن پاک یونی کوڈ میں انٹرنیٹ پر دستیاب ھیں۔ وہ سارے عربو ں کے ٹائپ شدہ ھیں۔ ھماری نسخ اور عربوں کے نسخ رسم الخط میں زمین و آسمان کا فرق ہے۔ عربی اپنی زبان ھونے کے ناطے وہ بہت سے اعراب اور علامات وقوف کا استعمال نہیں کرتے جو کہ ہم عجمیوں کو ضرورت ہوتی ہیں۔ مثلا کھڑا زبر، کھڑی زیر، مد اور الفاظ "یرملون" کے ساتھ شد کا استعمال۔
اگر کسی یونی کوڈ کے قرآن کو امپورٹ کرکے اپنا فانٹ لگائیں تو وہ عربوں کے لئے تو صحیح ھوگا لیکن ھمیں اپنے رائج رسم الخط میں لانے کے لئے بہت سی تبدیلیاں کرنی پڑیں گی۔ جو کہ بہت وقت لینے والا کام ہے۔ اس کا تجربہ مجھے ھے۔ اس سے زیادہ آسان یہ ہے کہ نیا ٹائپ کر لیا جائے۔
میں نے ان پیج میں تو قرآن پاک پورا تاج کمپنی کے مطابق بنا تو لیا ہے۔ وہ ان دنوں تصحیح کے مراحل میں ہیں۔انشاء اللہ جلد ہی واپس آجائے گا تو ھم اس کو یونی کوڈ کے کسی کنورٹر سے تبدیل کرکے یونی کوڈ میں لے آئیں گے۔ شائقین قرآن کو تھوڑا عرصہ انتظار کرنا پڑے گا۔ انشاء اللہ اسی فورم کے زیر سایہ اس کو سامنے لے کر آئیں گے۔
ماشاء اللہ انتظار جاری ہے ۔میں نے ان پیج میں تو قرآن پاک پورا تاج کمپنی کے مطابق بنا تو لیا ہے۔ وہ ان دنوں تصحیح کے مراحل میں ہیں۔انشاء اللہ جلد ہی واپس آجائے گا تو ھم اس کو یونی کوڈ کے کسی کنورٹر سے تبدیل کرکے یونی کوڈ میں لے آئیں گے۔ شائقین قرآن کو تھوڑا عرصہ انتظار کرنا پڑے گا۔ انشاء اللہ اسی فورم کے زیر سایہ اس کو سامنے لے کر آئیں گے۔
یونیکوڈ میں کیسے لائیں گے۔ ایک قابل فانٹ تو ابھی تک آیا نہیں؟
فانٹ بنانا کوئی مشکل کام نہیں۔ اصل کام تو ایک قرآن پاک کو برصغیر پاک و ہند میں مروج شکل میں لانا ہے۔
علوی صاحبالسلام علیکم
میں اس فورم میں پہلی بار شرکت کررہا ھوں۔ اس لئے ھوسکتا ہوں کہ یہاں کے تقاضوں سے بے خبر ہوں۔
قرآن کے فانٹ پر کام کرنا میرا پسندیدہ موضوع ہے اور میں کسی زمانے میں اس پر کافی کام کیا تھا۔ اور خوش قسمتی سے ایک یونی کوڈ فانٹ بنام "علوی قرآن" کے نام سے بنا بھی لیا تھا۔ۢۢ
والسلام
علوی صاحب
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
میں نے آپ کے بنائے ہوئے فونٹ کے نمونے دیکھے ہیں بہت خوبصورت ہیں ۔ کیا آپ کے پاس اب بھی وہ فونٹ موجود ہے اگر ہے تو کیا آپ یہاں پر شیئر کرسکتے ہیں ؟
انشاءاللہ چند ہی دنوں میں ایک مکمل قرآن پبلشنگ فونٹ ریلیز ہوگا۔ بس تھوڑا سا انتظار اور کرلیں
نستعلیق فونٹ تو بعد کی بات ہے، پہلے تو درجہ قرآن پاک کا ہے۔ اور آپ کو نہایت خوشی ہوگی کہ خاکسار یہ منصوبہ مرکز فضیلت برائے اردو اطلاعیات میں چند ماہ قبل شروع کروا چکا ہے بنام قرآن پبلشنگ فریم ورک یا قرآن نظامِ طباعت۔
مقاصد بالکل وہی ہیں، ایک تو مائکروسافٹ ورڈ میں کرنا سب کا سب، دوم تاج کمپنی کے انداز میں اسے منتقل کرنا کیوں کہ نسخ کا یہ انداز برصغیر میں قرآنپاکسےلازموملزومہوچکاہے۔
آپ سب کا تعاون چاہیے ہوگا۔
مجوزہ منصوبے کے تحت قرآن پاک کا ترجمہ پاک نستعلیق میں، جبکہ عبارت مجوزہ فونٹ میں ہوگی۔
تاج کمپنی کے خط کو ورڈ فونٹ میں تبدیل کرنے کی حقیر سی کوشش۔
خلیل بھائی اس قسم کی خطاطی کے بارے میںراسخ کشمیری بھائی نے بھی مشورہ دیا ہے اور انہوںنے مطلوبہ صفحات مہیا بھی کیئے ہیںفونٹبنانے کیلئے ان صفحات پر کام جاری ہے انشاءاللہ جلد ہی آپ انکو فونٹ کی شکل میںدیکھ سکیںگے
خلیل بھائی اس قسم کی خطاطی کے بارے میںراسخ کشمیری بھائی نے بھی مشورہ دیا ہے اور انہوںنے مطلوبہ صفحات مہیا بھی کیئے ہیںفونٹبنانے کیلئے ان صفحات پر کام جاری ہے انشاءاللہ جلد ہی آپ انکو فونٹ کی شکل میںدیکھ سکیںگے