تاج عریبک فونٹ پراجیکٹ(قرآن پاک کیلئے)

باسم

محفلین
بہت شکریہ !
قران کے لیگیچرز کی بنیاد پر بنایا گیافونٹ ہے
کیا اسی طرح پورے قران کے لیگچرز موجود ہیں؟
قرآنی متن کو دکھانے کیلیے فانٹ سازی کا ایک جدید طریقہ ایجاد کیا گیا ہے اگر چہ یہ موجودہ معیار سے میل نہیں کھاتا مگر اپنے مقصد پر ٹھیک ٹھیک پورااترتا ہے جتنا کوئی عام لیگیچرزبیس فونٹ بھی نہیں اتر سکتا ۔
شاید کسی سندھی فونٹ کی بنیاد پر بنایا گیا ہے۔
ایک فائل میں فانٹ میں موجود تمام کیریکٹرز کو یونیکوڈ میں لکھ لیا گیا ہےپھر ہر ہر شکل کی جگہ قرآنی متن میں سے ایک لفظ لگایا گیا ہے جب تمام کیریکٹرز مکمل ہوگئے تو نئی فونٹ فائل میں یہی طریقہ دہرایا گیا۔
مثلاً:
ب کی الگ شکل = [arabic]"بِسمِ"[/arabic]
ب کی ابتدائی شکل = [arabic]" اللہِ"[/arabic]
ب کی درمیانی شکل= [arabic]"الرَّحمٰنِ"[/arabic]
ب کی آخری شکل= [arabic]"الرَّحِیمِ"[/arabic]
رکھ دی جائے۔
اگر اس کی مدد سے لیگچرز بیسڈ قرآنی فونٹ بنایا جائے تو بہت سا کام ہوچکا ہے۔
 
خلیل بہٹو

محفلین
شکریہ باسم
قرآن کے لگیچرز تھوڑی سی کوشش کے بعد مہیا ہوسکتے ہیں۔
یہ طریقہ کار انتہائی پیچیدہ اور مشکل ہے، البتہ اس طرح کرنے سے کم از کم پروف ریڈنگ کی اغلاط سے بچا جاسکتا ہے، دوسری طرف اگر کوئی حدیث یا عربی کی کوئی عبارت اعراب کے ساتھ کمپوز کرنی ہو تو وہ نہیں کی جاسکتی۔ جبکہ اس طریقہ کار میں قرآن مجید کے ایک ہی لفظ کو کئی بار رپیڈ کیا گیا ہے۔ مثلاً اگر قرآن پاک میں لفظ "اللہ" 1000 بار آتا ہے، تو اس کو بار بار دہرایا جائے گا۔ اسی طرح دوسرے لگیچرز بھی۔
ایک پارہ 15 فونٹس میں مکمل ہوا ہے۔ اس طرح مکمل قرآن مجید تقریبا 450 فونٹس میں تیار ہوگا۔
ان 450 فونٹس کو اپنے پاس محفوظ کرنا اور انسٹال کرنا کافی مشکل کام ہے۔ اس لئے عبدالمجید بھائی کے مشورہ پر ان کی نگرانی میں قرآن مجید کے لگیچرز کی لسٹ بنائی جارہی ہے۔
لگیچرز بیسڈ قرآنی فانٹ سے آپ کی کیا مراد ہے، اس کی تفصیل بتائیں۔ شکریہ
 
باسم

محفلین
میری مراد وہی ہے جو آپ نے تفصیل سے بیان کی
یعنی کوئی فونٹ ب +س +م لکھنے پر نسخ فونٹ کی طرح تین مختلف اشکال(ب کی ابتدائی، س کی درمیانی اور م کی آخری) جوڑنے کے بجائے "بسم"کی مکمل شکل دکھائے
علوی اور جمیل نستعلیق فونٹ اس کی بہترین مثالیں ہیں۔
 
جمیل نوری نستعلیق کے اگلے ورژن کیلئے ہم نے نوری نستعلیق لگیچرز پر اعراب خود کار طور پر شامل کرنے کی پرزور کوشش کی تھی۔ بفضل تعالیٰ اعراب والے قریبا ً2000 نوری لگیچرز آٹومیٹک شامل کر پائے ہیں۔ یہی طریقہ قرآن پاک کے اعراب والے لگیچرز پر بھی دہرایا جا سکتا ہے۔ اسکے لئے ٹولز نبیل صاحب جاری کر چکے ہیں۔
 
خلیل بہٹو

محفلین
بہت شکریہ !
قران کے لیگیچرز کی بنیاد پر بنایا گیافونٹ ہے
کیا اسی طرح پورے قران کے لیگچرز موجود ہیں؟
قرآنی متن کو دکھانے کیلیے فانٹ سازی کا ایک جدید طریقہ ایجاد کیا گیا ہے اگر چہ یہ موجودہ معیار سے میل نہیں کھاتا مگر اپنے مقصد پر ٹھیک ٹھیک پورااترتا ہے جتنا کوئی عام لیگیچرزبیس فونٹ بھی نہیں اتر سکتا ۔
شاید کسی سندھی فونٹ کی بنیاد پر بنایا گیا ہے۔
ایک فائل میں فانٹ میں موجود تمام کیریکٹرز کو یونیکوڈ میں لکھ لیا گیا ہےپھر ہر ہر شکل کی جگہ قرآنی متن میں سے ایک لفظ لگایا گیا ہے جب تمام کیریکٹرز مکمل ہوگئے تو نئی فونٹ فائل میں یہی طریقہ دہرایا گیا۔
مثلاً:
ب کی الگ شکل = [arabic]"بِسمِ"[/arabic]
ب کی ابتدائی شکل = [arabic]" اللہِ"[/arabic]
ب کی درمیانی شکل= [arabic]"الرَّحمٰنِ"[/arabic]
ب کی آخری شکل= [arabic]"الرَّحِیمِ"[/arabic]
رکھ دی جائے۔
اگر اس کی مدد سے لیگچرز بیسڈ قرآنی فونٹ بنایا جائے تو بہت سا کام ہوچکا ہے۔

قرآن مجید کے لگیچرز کی مکمل لسٹ تیار ہوچکی ہے۔ جس کیلئے ایک نیا عنوان بنایا گیا ہے۔ آپ وہاں سے کاپی کرسکتے ہیں۔
 
سلیم احمد

محفلین
قرآنی فونٹ اڈوب انڈیزائن مڈل ایسٹ ورژن میں

درج بالا لنک سے قرآن کی فائل ڈاؤنلوڈ کرنے کے بعد اس میں موجود فونٹس کو فونٹ ڈائریکٹری میں کاپی کیا ۔ جس کے بعد م س ورڈ کی فائل کھولی ماشاء اللہ بہت اچھا نظر آرہا تھا ۔ اس کے بعد اڈوب انڈیزائن کے مڈل ایسٹ ورژن میں اس فونٹ کو ٹیسٹ کرنے کے لئے دیکھا تو یہ فونٹ فائل لسٹ میں‌نظر نہیں آتے کیا کوئی وجہ بتا سکتا ہے ۔ اردو اور عربی کے دوسرے فونٹس نظر آرہے مثلا سلیم فونٹ جمیل نستلیق یا علوی نستعلیق فونٹ وغیرہ۔
 
عبدالمجید بھائی سے گذارش ہے اس مسئلہ پر تھوڑی روشنی ڈالیں۔
 
رضا

معطل
خلیل بھائی کے فراہم کردہ لنک سے فونٹ ڈاؤنلوڈ کیا ہے۔ماشا‌ء اللہ اچھا دکھائی دے رہا ہے۔نامکمل سا لگتا ہے۔الفاظ کے درمیان سپیس بھی زیادہ ہے۔
کسی اور لنک پر شاید عبدالمجید بھائی نے ایک فانٹ تیار کرنے کا ارادہ ظاہر کیا تھا۔۔۔اس کا کیا ہوا؟؟؟
کاش!‌جلد ایک بہترین فانٹ میں مکمل قرآنی ٹیکسٹ دستیاب ہو۔محمدی قرآن فانٹ میں دستیاب ہے لیکن اس سے بھی خوبصورت فانٹ میں‌دستیاب ہوجائے تو کیا بات ہے۔
 
رضا

معطل
مجھے وہ والا دھاگہ نہیں مل رہا جس پہ نئے فانٹ بنانے کا ارادہ کیا تھا۔عبدالمجید بھائي یا شاید کسی اور صاحب نے
 
سلیم احمد

محفلین
درج بالا لنک سے قرآن کی فائل ڈاؤنلوڈ کرنے کے بعد اس میں موجود فونٹس کو فونٹ ڈائریکٹری میں کاپی کیا ۔ جس کے بعد م س ورڈ کی فائل کھولی ماشاء اللہ بہت اچھا نظر آرہا تھا ۔ اس کے بعد اڈوب انڈیزائن کے مڈل ایسٹ ورژن میں اس فونٹ کو ٹیسٹ کرنے کے لئے دیکھا تو یہ فونٹ فائل لسٹ میں‌نظر نہیں آتے کیا کوئی وجہ بتا سکتا ہے ۔ اردو اور عربی کے دوسرے فونٹس نظر آرہے مثلا سلیم فونٹ جمیل نستلیق یا علوی نستعلیق فونٹ وغیرہ۔

میرے خیال میں‌اگر یہ فونٹس انڈیزائن میں استعمال ہوسکیں تو دوسرے قرآنی فونٹس کے ساتھ پیش آنے والے مسائل اس فونٹ کے ساتھ نہیں ہوگے کیونکہ یہ تو مکمل طور پر ایک ہی لفظ ہے ۔
 
سلیم احمد

محفلین
میرے خیال میں‌ان فونٹس کو متن کی تلاش یا اس قسم کے دیگر کاموں کے لئے استعمال نہیں کیا جاسکتا لیکن قرآن کی پبلشنگ کے لئے بہت مفید ثابت ہوسکتے ہیں
 
درج بالا لنک سے قرآن کی فائل ڈاؤنلوڈ کرنے کے بعد اس میں موجود فونٹس کو فونٹ ڈائریکٹری میں کاپی کیا ۔ جس کے بعد م س ورڈ کی فائل کھولی ماشاء اللہ بہت اچھا نظر آرہا تھا ۔ اس کے بعد اڈوب انڈیزائن کے مڈل ایسٹ ورژن میں اس فونٹ کو ٹیسٹ کرنے کے لئے دیکھا تو یہ فونٹ فائل لسٹ میں‌نظر نہیں آتے کیا کوئی وجہ بتا سکتا ہے ۔ اردو اور عربی کے دوسرے فونٹس نظر آرہے مثلا سلیم فونٹ جمیل نستلیق یا علوی نستعلیق فونٹ وغیرہ۔
سلیم احمد بھائی اسکی اصل وجہ یہ ہے کہ یہ فونٹس یونیکوڈ نہیں‌ہے اسلئے آپ انکو انڈیزائن میں استعمال نہیں‌کرسکتے باقی اڈوب انڈیزائن کے فونٹ لسٹ میں نہ دکھائی دینا اسکی فیملی نام کا مسئلہ ہے اگر یہ مسئلہ ٹھیک بھی کردیا جائے تب بھی یہ انڈیزائن میں‌قابل استعمال نہیں‌ہے
 
جی ہاں‌رضا بھائی میں‌نے ان صفحات سے فونٹ تیار کرنے ذمہ داری قبول کی ہے اور اللہ کے فضل و کرم سے کافی حد تک میں کامیاب بھی ہوچکا ہوں‌انشاءاللہ آئندہ جمعہ تک آپ اسکا ایک ورژن استعمال کرسکیں گے
والسلام
 
سلیم احمد

محفلین
معذرت کے ساتھ ۔ مجھے فونٹس بنانے یا ان کی ٹائپس کے بارہ میں علم نہیں ہے اس لئے معلوم کرنا چاہ رہا تھا کہ کیا فونٹ مذکورہ جیسا کوئی فونٹ ان ڈیزائن کے لئے تیار ہوسکتا ہے جس میں ہر حرف کی بجائے مکمل لفظ ہو اعراب سمیت اس طرح اعراب کے مسائل سے بچا جاسکتا ہے ۔
 
تیار تو ہوسکتا ہے لیکن پھر یہ ہوگا کہ یہ ایک فونٹ میں‌نہیں‌ہوگا جیسے خلیل بھائی کا ہی بنایا ہوا خط ہے دوسرا مسئلہ اسمیں اڈیٹنگ اور سرچ کا ہوگا اور بھی بہت سے مسائل ہوسکتے ہیں لیکن یاد رہے کہ یہ طریقہ کار مکمل غلط ہے اسلئے اسپر محنت کرنے کے بارے میں‌تو سوچا ہی نہیں‌جاسکتا
 
arifkarim

معطل
رضا، نوری نستعلیق ترسیموں کا نظام ہے اس تک نہیں لایا جاسکتا پاک نستلعیق کو اگر لانا ہے تو پھر اس کی رفتار نفیس نستعلیق سے بھی 3 گنا تک کم ہوگی اور نفیس نستعلیق سے بھی تین گنا کم رفتار کا فونٹ قابل استعمال نہیں رہے گا ۔ نوری نستعلیق بھی جب آیا تھا تو لوگوں نے بہت اعتراض کیا کہ جی یہ کیا مشینی انداز ہے (کچھ یہ بھی کہ انداز دہلوی تھا اس سے پہلے تمام کتب و اخبارات لاہوری نستلعیق میں چھپتے تھے) لیکن رفتہ رفتہ عادت بن گئی سو یہی معاملہ پاک نستعلیق کا بھی ہے کہ رفتہ رفتہ عادت ہوجائے گی۔
سوم:
رضا، ہم پاک نستعلیق کو اگلے ایک سال مزید جاری کرنے کے موڈ میں نہیں تھے (2008 کے شروع میں آپ اسے دیکھتے۔۔۔) لیکن کچھ مسائل کے سبب آپریشن ٹیبل پر پڑا فونٹ بی ٹا ریلیز کے طور پر جاری کرنا پڑا۔ لیکن بہرطور، ریلیز کردیا گیا ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ یہی پاک نستعلیق ہے۔ ابھی اس کی کئی شکلوں کو دوبارہ ڈیزائن کرنے کا پلان بھی ہے اور بہت کچھ ہے جس پر اگر لکھوں تو طوالت کا اندیشہ ہے۔[/font]

اچھی یادیں ہیں :)
 
Top