شاکرالقادری
لائبریرین
پہلی بات تو یہ کہ ایک عرصہ دراز کے بعد قیصرانی کو دیکھ کر مجھے بہت مسرت ہو رہی ہےاچھی کاوش ہے لیکن مجھ جیسے جاہل اور کندہ نا تراش بندے کے لئے اس فانٹ میں بہت کم کشش محسوس ہو رہی ہے۔ میرا مقصد آپ کی محنت کے خلاف یا حوصلہ شکنی نہیں لیکن میں یہ سمجھتا ہوں کہ اس سائز پر یہ فانٹ شاید ہی لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کر سکے۔ تاہم یہ میری ادنٰی سی اور ذاتی رائے ہے
دوسری بات یہ ہے کہ کشش محسوس ہونا اور بات ہے لیکن میرے جیسے ناچیز کے لیے تو فخرو مسرت کی بات یہ ہے کہ ہم نوری نستعلیق کے مقابلہ میں ( جو ایک کمرشل فانٹ ہے اور اس کے لگیچرز کا آزادہ استعمال غیر قانونی اور غیر اخلاقی ہے یہ فونٹ دو تین دہائیوں سے بزنس کر رہا ہے) اردو دان طبقہ کے لیے برصغیر پاک و ہند کا پہلا اوپن سورس فونٹ اور لگیچر پیش کر رہے ہیں جسے اردو سے تعلق رکھنے والا ہر فرد آزادانہ طور پر ذاتی استعمال میں لا سکتا ہے اور اب ہمیں نوری نستعلیق کے غیر قانونی استعمال کی حاجت نہیں رہی
مجھے آپ کی یہ بات بالکل سمجھ نہیں آئی
اس اقتباس میں سائز سے کیا مراد ہے؟میں یہ سمجھتا ہوں کہ اس سائز پر یہ فانٹ شاید ہی لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کر سکے