تاریخ، ٹھگ اور ڈاکو

تلمیذ

لائبریرین
نہایت عمدہ کتاب چنی ہے آپ نے اسکیننگ کے لئے، بہت شکریہ۔۔
بزم پرآپ کی طرف سے اس کتاب کے ذکر کے بعد انتظار تھا کہ آپ کب اسے اپ لوڈ کریں گے۔
'منتخب ابواب 'کیوں؟ کیا کتاب زیادہ ضخیم ہے؟
 

نایاب

لائبریرین
بلاشبہ اس بار بہت دلچسپ و معلوماتی کتاب کا انتخاب کیا ہے محترم راشد بھائی
بہت شکریہ بہت دعائیں
 

راشد اشرف

محفلین
نہایت عمدہ کتاب چنی ہے آپ نے اسکیننگ کے لئے، بہت شکریہ۔۔
بزم پرآپ کی طرف سے اس کتاب کے ذکر کے بعد انتظار تھا کہ آپ کب اسے اپ لوڈ کریں گے۔
'منتخب ابواب 'کیوں؟ کیا کتاب زیادہ ضخیم ہے؟

جی ہاں جناب
اور پھر مکمل اسکیننگ اس لیے نہیں کہ 2013 کی اشاعت ہے
 

شمشاد

لائبریرین
بہت شکریہ راشد بھائی۔ کتاب اتار لی ہے۔ اور کئی ایک صفحات پڑھ لیے ہیں۔ کافی دلچسپ معلوم ہوتی ہے۔
 
بہت شکریہ راشد بھائی۔ کتاب کا ایک باب پڑھا ہے بس ذہن میں ایک سوال ابھرتا ہے کہ آج کل ٹھگی کی صورتیں بہت بدل گئی ہیں،اس دھاگے میں اگر لوگ اپنے واقعات شئیر کریں تو شاید بہتوں کابلا ہو جائے
 

قیصرانی

لائبریرین
ابھی دیکھی تو پڑھے بنا نہ رہ سکا۔ سید امیر علی کی کفنیشن آف اے ٹھگ پڑھ چکا ہوں اس لئے یہ آسانی سے پڑھی گئی :)
 

تلمیذ

لائبریرین
ابھی دیکھی تو پڑھے بنا نہ رہ سکا۔ سید امیر علی کی کفنیشن آف اے ٹھگ پڑھ چکا ہوں اس لئے یہ آسانی سے پڑھی گئی :)

اگر آپ نے ای ایم فاسٹر کے مشہور ناول A Passage to Indiaپر مبنی ڈیوڈ لین کی فلم نہیں دیکھی تو ضرور دیکھئے، اس میں ٹھگوں کے بارے میں بھی کچھ باتیں فلمائی گئی ہیں۔ کیا فلم تھی! جس نے گیارہ (11) اکیڈیمی ایوارڈ جیتے تھے۔
حسنِ اتفاق سے روزنامہ ' دنیا' کے کل 30 جنوری کے شمارے میں جناب اظہار الحق کے کالم میں بھی ان ٹھگوں کے سلسلے میں ایک واقعہ درج ہے ملاحظہ کریں:
http://e.dunya.com.pk/colum.php?date=2014-01-30&edition=LHR&id=23965_39051774
قیصرانی
 
جزاک اللہ :)
ماشا اللہ آپ کا انتخابِ کتب بہت متنوع موضوعات پر ہوتا ہے
امیر علی ٹھگ کے قصے پڑھے ہیں
اپنے زمانے کا مشہور ٹھگ تھا
اللہ آپ کو شاد و آباد رکھے آمین
 

تلمیذ

لائبریرین
تلمیذ
آج (دو فروری، 2014 روزنامہ ایکسپریس) کا یہ کالم بھی دیکھ لیجیے:
http://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1102086795&Issue=NP_LHE&Date=20140202

ربط دینے کا شکریہ، راشد صاحب۔ کتابوں اور کتب بنیی کے بارے میں محترمہ رئیس فاطمہ کا علم اور contribution بہت زیادہ ہے۔ میں ان کا کالم بڑے شوق سے پڑھا کرتا ہوں۔ اللہ انہیں سلامت رکھے۔
آپ کا نام پڑھ کر خوشی ہوئی۔ کیا ان امین قریشی صاحب سے آپ کی ملاقات ہے؟ اگر ہے، تو انہیں بھی اردو محفل کا راستہ دکھائیں۔
 
Top