تاریخ اسلام کے حوالے سے مغرب کی ایک خوبصورت ویڈیو

وجی

لائبریرین
ابن عادل صاحب یہ بات بلکل ٹھیک ہے کہ یہ ویڈیو مغرب میں بنی ہے لیکن بنوانے والے مسلمان ہی ہیں
جمیل فائونڈیشن
مسلم ہریٹیج
کی مشترکہ کاوش کے ذریعے تقریبا ہزار سال پر مشتمل مسلمان سائنسدانوں کی ایجادات ، تحقیق اور تاریخ کو روشن کرنے کی ایک کوشش ہے جس کو مغرب Dark Ages کے نام سے یاد کرتا ہے
اس پروگرام کا نام 1001 Inventions رکھا گیا ہے
اسی ویب سائیٹ پر آپکو یہ ویڈیو مل جائے گی
 

طالوت

محفلین
افسوس کہ ملا تین چار سو سال سے ہمیں اس “علم کفر“ سے دور رکھنے میں تن من سے مصروف ہے ۔ اور یقینا سلام بھیجئے ان “مورخین اسلام“ کو بھی جنھوں نے ہماری تاریخ میں سوائے ڈاڑھیاں نوچنے اور گردنیں مارنے کے کچھ لکھا ہی نہیں ۔ جن کا اسلام فرات سے آگے بڑھتا ہی نہیں ۔
وسلام
 

خوشی

محفلین
شئیرنگ کا شکریہ

کاش مسلمان خود بھی اسلام کی اصل تصویر دنیا کے سامنے پیش کر سکیں کبھی تو شاید یہ اسلام دشمنی ختم ہو سکے
 
Top