تاریخ بروالہ سیدان - اپڈیٹ

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
شمشاد بھائی ، تمام صفحات میں ترتیب سے اپڈیٹ کر دیے ہیں ۔ آپ جدول اپڈیٹ کر لیجیے ۔

جو صفحات شجرہ پر مشتمل ہیں اور کمپوز نہیں ہونا ہیں وہ فی الحال میں لائبریری کے ایف ٹی پی اکاؤنٹ میں اپلوڈ کر رہی ہوں ۔

 

زیک

مسافر
شگفتہ جن کتابوں میں امیجز یا کچھ اور مواد ہو جسے ٹائپ نہ کیا جا سکے اس کا سکین لے کر اسے کچھ پراسیس کر کے رکھ لینا چاہیئے اور ای‌بک بناتے ہوئے ساتھ شامل کیا جا سکتا ہے۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
شکریہ زکریا بھائی ، مجھے ذہن میں یہی سوال تھا اچھا ہوا آپ نے ذکر کیا اس کا ۔ اسکین تو لے چکی ہوں ، پراسیس سے کیا مراد ہے آپ کی اس بارے میں بتائیں پلیز ۔
 

زیک

مسافر
پراسیس یعنی گمپ یا فوٹوشاپ میں انہیں بہتر کر لیا جائے تاکہ سکین کی بجائے صحیح تصویر لگے۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
یہ کام تو پھر ماہرین گمپ یا فوٹوشاپ ہی کر سکیں گے ، شمشاد بھائی میں جب تک صفحات اپلوڈ کروں آپ دیکھیے کہ کون کون ماہرین یہاں جمع ہیں جو اس سلسلے میں مدد کر سکیں ۔
 

شمشاد

لائبریرین
مجھے وہ صفحات نہیں ملے۔ آپ فوراً وہ صفحات فاطمہ کو بھیج دیں۔

ماہرین میں ایک تو زیک خود ہیں اور دوسرے جہانزیب بھائی ہیں۔
ابو شامل کی خدمات بھی حاصل کی جا سکتی ہیں۔
 

نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
محترم منتظمین کرام
" بروالہ سیدان " کے
ٹائپ شدہ صفحات نمبر 37 اور 38
نہیں مل سکے ۔
نایاب
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

نایاب بھائی تمام صفحات کی اپڈیٹ پیچھے موجود ہے ، یہاں اس ربط کے آخر میں دیکھیے گا صفحہ 37 اور 38 کی اپڈیٹ یہاں ملے گی۔ دراصل یہ دونوں صفحات نقشہ پر مبنی ہیں اور ان دونوں کے اسکین ہی ای بک میں شامل کرنا ہوں گے ۔

شکریہ
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
نایاب بھائی

تمام اسکین صفحات ایف ٹی پی اکاؤنٹ پر موجود ہیں ، جو ربط آپ کو ذپ کیا تھا وہاں دیکھیے گا۔ میں صفحہ 37 اور 38 کے روابط یہاں بھی پوسٹ کر دیتی ہوں ۔

صفحہ 37


t%20Birwala%20s-0037.gif
 
Top