تاریخ میں سب سے زیادہ متاثر کن شخصیت

نیلم

محفلین
سب سے برتر و بالا مُصطفٰی صَلَّی اللہُ عَلَیہِ وَآلِہِ وَسَلَّم ♥"

ایک کتاب بہت مشہور ہوئی تھی جس کا نام ہے:
"تاریخ میں سب سے زیادہ متاثر کن شخصیتوں کی درجہ بندی"
اسے "مائیکل ہارٹ" نے لِکھا۔۔۔۔۔۔ اور وہ عیسائی تھا۔اس نے اپنے زعم میں تاریخ کے تمام نامور حضرات کی درجہ بندی کی ہے۔اس درجہ بندی میں اس نے سب سے پہلے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا نام لِکھا۔
اور وہ ابتدائی جملہ بہت عجیب لکھتا ہے۔ لکھتا ہے:
"بعض پڑھنے والے حیران ہوں گے کہ میں نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو تاریخ کی سب سے زیادہ اثر انداز شخصیتوں پر کیوں فوقیت دی۔"
اس کے لیے وہ دلیل بڑی پیاری دیتا ہے۔لکھتا ہے:
"دنیا میں جتنے بھی نامور لوگ آئے، اگر ان کی زندگیوں کے حالات کا آپ مطالعہ کریں تو وہ اپنے لڑکپن اور جوانی کے دور میں اپنے وقت کے بہترین تعلیمی اداروں میں کسی استاد کے پاس تعلیم پاتے نظر آتے ہیں۔یہ لوگ اپنے وقت کی بہترین کالجز، اور بہتریں اداروں میں تعلیم پاتے نظر آتے ہیں مگر ایک ہستی پوری کائنات میں ایسی ہے جو پوری زندگی شاگرد بن کر کسی استاد کے سامنے بیٹھی نظر نہیں آتی ۔پھر اس نے انسانیت کو زیورِ علم سے آراستہ کیا۔ اس حقیقت نے مجھے مجبور کر دیا کہ اس درجہ بندی میں اُنھیں سب سے پہلے لِکھوں۔"
(از خطباتِ فقیر)
 

آبی ٹوکول

محفلین
اللھم صل وس۔لم وبارک علٰی محمد بعدد کل معلوم لک دائما ابدا
جزاللہ عنا سیدنا ومولانا محم۔۔د صلی اللہ علیہ وسلم ما ھو اہلہ
اللھم صل علی مح۔۔مدن النبی الامی وعلٰی آلہ وسل۔۔م تسلیم۔ا
الل۔۔۔۔۔۔ھ۔م صلِ ع۔۔لٰی مُ۔۔ح۔۔۔۔۔۔۔م۔دٍ کَ۔مَ۔۔۔ا تُح۔۔ب۔۔۔۔۔ُّ۔۔۔ و تَرضٰ۔ی ل۔ہ
 

نایاب

لائبریرین
سبحان اللہ
ان گنت درودوسلام آپ جناب نبی پاک صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ذات پاک پر ۔
بہت پیاری روشن شراکت محترم بہنا
سدا خوش ہنستی مسکراتی رہیں آمین
 
Top