تاریخ کا انوکھا واقعہ. ڈاکو کا لائیو انٹرویو ٹی وی پر

تاریخ کا انوکھا واقعہ. ڈاکو کا لائیو انٹرویو ٹی وی پر
10426231_708640622546771_7124081226139668123_n.jpg
 

محمداحمد

لائبریرین
گلو بٹ کا انٹرویو بھی تو نشر ہو چکا ہے میڈیا پر۔

جس میں وہ ہاتھ میں تسبیح لے کر گھماتے رہے اور گفتگو کرتے رہے۔ اور بات بات پر پاکستان سے محبت کا دم بھرتے رہے۔

گلو بٹ کو سزا دلوانے والوں کو وہ پولیس والے نہ جانے کیوں بھول گئے کہ جن سے گلو بٹ کو گلے ملتے اور داد وصول کرتے دکھایا ہے۔ عجیب بات ہے کہ ہمارے ہاں الیکشن کی طرح انصاف بھی بڑا "سلیکٹڈ" قسم کا ہوتا ہے۔
 
یہ وقت بھی آنا تھا جب ڈاکو نے لائیو انٹرویو ٹی پر دینا تھا۔
اگر ایک مشہور ڈاکو الیکشن لڑ سکتی ہے، اس پر ناولز لکھے جا سکتے ہیں ، فلم بن سکتی ہے، اور وہ سیلیبریٹی بن سکتی ہے تو یہ کچے کا ڈاکو کیوں نہیں۔
 

اوشو

لائبریرین
یہ اتنا بھی انوکھا نہیں ہے ۔ یہ تو چھوٹے موٹے ڈاکو ہیں۔ روزانہ اتنے اتنے بڑے ڈاکوؤں کے انٹرویو آ رہے ہوتے ہیں۔ جو پورے کے پورے ملک کو اور ملکی اداروں کو لوٹ کر کھا گئے اور کھا رہے ہیں۔
اس لحاظ سے انوکھی ہے کہ اب چھوٹے ڈاکوؤں کے انٹرویو بھی آنے شروع ہو گئے۔ چلیں عوام کو کچھ اہمیت تو ملی۔
ویسے کچے کے ڈکیتوں پر اس سے پہلے بھی پروگرام ہو چکا ہے۔ اس میں مختلف ڈاکوؤں کا تفصیلی انٹرویو تھا اور کہانی کچھ اور ہی سامنے آئی تھی۔ تقریبا ایک گھنٹے کا پروگرام تھا۔ کوشش کرتا ہوں وہ ویڈیو ڈھونڈنے کی ۔
 
Top