تاریخ کوئز

ابوشامل

محفلین
تاریخ ایک ایسا موضوع ہے جو نہ صرف ہر عمر کے افراد کی دلچسپی کا باعث ہوتا ہے۔ محفل پر جہاں گانوں، اشعار اور دیگر کھیل کھیلے جاتے ہیں وہیں تاریخ کا موضوع بھی اس امر کا حقدار ہے کہ کھیل ہی کھیل میں اس حوالے سے معلومات میں بھی اضافہ کیا جائے۔
یہ دھاگہ کھولنے کا مقصد بھی یہی ہے کہ اہلیان محفلِ کی تاریخ کے حوالے سے معلومات کو بڑھایا جائے اس لیے کسی بھی ساتھی کے ذہن میں تاریخ کے حوالے سے کوئی بھی سوال کلبلا رہا ہو وہ ضرور یہاں پوچھیں اور محفل کا کوئي بھی ساتھی اس کا جواب دے سکتا ہے۔ سوال عالمی تاریخ سے متعلق بھی ہو سکتا ہے اور اسلامی، بر صغیر، عالم عرب، یورپ، امریکہ کی تاریخ کے حوالے سے بھی اور اس میں تاریخی شخصیات کے بارے میں بھی معلومات حاصل کی جا سکتی ہے۔ امید ہے کہ یہ نیا کھیل کچھ سیکھنے کے خواہشمند ساتھیوں کی پذیرائی حاصل کرے گا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
دوسری جنگ عظیم کا ایک پہلو جس کا بہت کم ذکر ملتا ہے وہ انڈیا میں انگریزوں کے خلاف مزاحمت کرنے والوں کے ہٹلر کے ساتھ روابط کا ہے۔ کہیں کہیں اشارہ ملتا ہے کہ سرحد میں فقیر ایپی نے ہٹلر سے انگریزوں کے خلاف مدد طلب کی تھی۔ میں نے ایک اور جگہ بھی پڑھا ہے کہ پاکستان آرڈنینس فیکٹری کے پہلے سربراہ، جن کا نام غالباً ڈاکٹر مظہر تھا، دوسری جنگ عظیم کے دوران جرمنی جا کر ریڈیو برلن کی اردو نشریات کا انتظام کرتے تھے۔ اگر اس موضوع سے متعلق کوئی ریفرینس مل جائے تو میں اسے شوق سے پڑھوں گا۔
 

ابوشامل

محفلین
واقعی موضوع تو دلچسپ ہے، اس حوالے سے کچھ تلاش کرتا ہوں، اگر مل گیا تو ریفرنس حاضر۔ دیگر ساتھی اگر اس حوالے سے کوئی معلومات رکھتے ہیں تو شیئر کریں۔
 

ابوشامل

محفلین
یورپ اور اس کی قدیم و جدید تاریخ کے بارے میں اردو میں کون کون سی کتابیں ہیں؟ جن میں یونانی تہذیب، رومی تہذیب، رومی و بازنطینی سلطنت، امریکی جنگ آزادی، انقلاب فرانس و روس اور جدید تاریخ (جیسے جنگ ہائے عظیم وغیرہ) کا احاطہ کیا گیا ہو۔
 
Top