تازہ خبر ہے کہ سعودی حکومت نے

تازہ خبر ہے کہ سعودی شاہی فرمان رواؤں نے پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ کے رہنما جناب نواز شریف کو وطن عزیز میں آنے سے منع کردیا ہے۔ اس سلسلے میں آپ لوگوں کی کیا رائے ہے؟
کیا سعودی حکومت کا یہ حق بنتا ہے کہ کسی کو روکے؟
سعودیہ میں جمہوریت کیوں نہیں؟
 

زینب

محفلین
جی ہاں سعودی حکومت کا حق بنتا ہے اس لیے کہ۔۔۔۔۔۔۔جو کچھ بھی ہوا تھا معاہدہ وغیرہ اس میں سعودی حکومت کو شامل کیا گیا تھا۔۔۔اور ان کی رائے اور رضامندی سے ہی نوازشریف کو سعودیہ بھیجا گیا تھا۔۔۔۔۔۔۔اور اب بھی پاکستانی حکومت نے ان سے مدد مانگی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

دوست

محفلین
نہیں بنتا حق کسی کا بھی۔ ایک پاکستانی شہری کو کوئی کیسے روک سکتا ہے۔ نوازشریف کی کنپٹی پر بندوق رکھ کر اگر اس سے دستخط کروا لیے جائیں تو کیا اسے حق بنتا کہیں گے۔ اگر اسے بھٹو کی طرح پار اتار دینے کی دھمکی دے کر دستخط کروائے گئے ہیں تو کیا حق بنتا ہے؟
 

ساجد

محفلین
اگر تو نواز شریف صاحب نے سعودی حکومت کو ثالث بنا کر کوئی معاہدہ کیا تھا ایک مخصوص مدت تک پاکستان نہ جانے کا ، اور اگر یہ مدت پوری نہیں ہوئی، تو سعودی حکومت کا ان کو پاکستان نہ جانے کا مشورہ دینا بالکل درست ہے۔
ویسے سعودی حکومت کسی دوسرے ملک کے معاملات میں مداخلت نہیں کرتی اس لئیے قرین قیاس یہی ہے کہ کوئی وعدہ ضرور کیا تھا میاں صاحب نے ۔
 

محسن حجازی

محفلین
مشرف حکومت کی بے اصولی تو یہیں سے واضح ہو جاتی ہے کہ اگر جرم ثابت ہو گیا تھا تو جانے ہی کیوں دیا سزا دیتے۔ کس نے کہا تھا کہ سعودی عرب کے حکم پر اپنے مجرموں کو چھوڑ دو؟ تب ضمیر کہاں تھا؟ اور اخلاقی اقدار کہاں تھیں؟ کدھر تھا آئین اور قانون جس کی اب بات کی جا رہی ہے کہ واپسی پر قانون کے مطابق سلوک کیا جائے گا۔

معاملہ صرف اتنا سا ہے کہ سعودی شاہی خاندان کے شہباز شریف سے بے حد قریبی اور دوستانہ تعلقات ہیں اور شہباز شریف بہت رواں عربی جانتے ہیں۔ جب سعودی حکومت نے دیکھا کہ جرنیل تو پھانسی پر لٹکا کر ہی دم لے گا تو انہوں نے بیچ میں پڑ کر انہیں چھڑا لیا۔ جنرل نے کہا قانون آئین کی ایسی کی تیسی جرم ثابت بھی ہو گیا ہے تو خیر ہے تم لوگ انہیں لے جاؤ لیکن وعدہ کرنا ہوگا کہ دس سال تک انہیں نہیں آنے دو گے تاکہ میں کھل کر اپنا کھیل کھیل سکوں۔ سو یہی ہوا۔ اب عدالت کہتی ہے کہ قانونی طور پر کسی شہری کو ملک سے باہر رہنے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا تو میاں برادران نے واپسی کی ٹھانی۔ سعودی حکومت بھی اس معاملے میں خاموش ہے گرچہ کہہ چکی ہے کہ وعدے کی پاسداری کریں لیکن ایسے کسی وعدے کی کوئی حیثیت نہیں اور اس وعدے میں میاں صاحبان فریق نہیں۔ یہ معاملہ سعودی شاہی خاندان اور جنرل صاحب کے مابین طے پایا تھا وہ جانیں ان کا کام حکومت پاکستان کا کوئی لینا دینا نہیں۔
 
چور تو سبھی ہیں (الف) لیگ سے لیک (ے) لیگ تک۔
لیکن نواز شریف کا آنا اس کے لئے مفید ثابت ہوگا۔
جیل بھیج دیا گیا تو حرج نہیں ہیرو بن جائے گا۔
پھر وہی چکر چل پڑے گا

حقیقت بات یہ ہے کہ ہماری عوام میں سیاسی شعور نہیں۔ اسکی بنیادی وجہ ہے کہ بندہ پیٹ پالے یا سیاست کا خیال رکھے۔

حضرت عمر امیر المؤمنین رضی اللہ عنہ کو جانوروں تک کا خیال تھا۔ ہمارے ہاں روزانہ کیڑوں کی طرح لاشیں گرتی ہیں اور پوچھنے والا کوئی نہیں۔

خدا خیر کرے پاکستان کی
 

زینب

محفلین
فلحال تو سعد حریری گھن چکر بنے ھوے ھیں مشرف اور میاں صاحب کے بیچ اب دیکھیں اونٹ کیس کروٹ بیٹھتا ہے۔۔۔۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
بندر بانٹ لگی ہوئی ہے

بی بی کہتی ہے مجھے وزیر اعظم بناؤ
مشرف کہتا ہے مجھے صدر رہنے دو
میاں کہتا ہے میں نے وزیر اعظم بننا ہے

کسی کو پاکستان کی یا عوام کی کوئی فکر نہیں اور نہ ہی پرواہ ہے۔ عوام جائے جہنم میں یا ٹوٹے پلوں کے نیچے آ کر مرتی رہے، جلسے جلوسوں میں 12 مئی جیسے واقعات ہوتے رہیں، کوئی اس بے وقوف عوام سے پوچھے کہ آج تک کبھی ان لیڈروں میں سے بھی کوئی مرا ہے یا ان کو کوئی بھائی بیٹا گولی کا نشانہ بنا ہے۔ یہ سارا قصور ہی عوام کا ہے۔ اور اس کا سراسر فائدہ یہ مداری اٹھاتے ہیں۔

اب بھی وہی ہو گا، سودے بازیاں ہو رہی ہیں، ہر کوئی اپنا فائدہ دیکھ کر سودا (ضمیر) بیچ دے گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
آج میاں صاحب بیان دے رہے ہیں کہ معائدہ دس سال کا نہیں پانچ سال کا تھا، تو میاں جی پھر پانچ سال پورے ہونے کے بعد آپ تین سال کیونکر آرام سے بیٹھے رہے؟

اصل بات یہ ہے کہ پاکستان کو اگلے پانچ سال لوٹنے کے لیے بی بی اور مشرف میں سودے بازی آخری دموں پر ہے اور میاں صاحب کو مکھی کی طرح باہر نکالا ہوا ہے۔ اب میاں صاحب چاہتے ہیں ظالموں میرے لئے کم از کم پنجاب ہی لوٹنے کے لئے رہنے دو۔

ادھر چیف جسٹس نے صدر کی وردی کی عمر پوچھی ہے، لگتا ہے میاں صاحب کو چیف جسٹس کا بھی آشیر باد حاصل ہے یا پھر اسی کی ہلا شیری میں یہ بھی بندر بانٹ میں حصہ لینے پاکستان آنے کو بے چین ہیں۔

آپ کیا سمجھتے ہیں کہ یہ پاکستان کی خدمت اور پاکستان کے عوام کا درد انہیں واپس لا رہا ہے ، ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا
 

زینب

محفلین
یہ جو مشرف صاحب پاکستان کی سلامتی کے گن گاتے پھرتے ہیں اگر تو میاں صاھب کے خلاف واقعی میں کچھ تھا مشرف کئ ہاتھ میں تو کیوں رات ک اندھیرے میں سب کچھ معاف کر کے قوم سے بنا پوچھے غیر ملکوں سے جن کا لینا دینا ہی نہیں تھا اس سارے قصے سے کیوں بھگا دیا نواز شریف کو اپنے ہی ہاتھوں۔۔۔خود تو 1999 سے اب تک بی بی کے بد عنوانی ک قصے سناتے نہیں تھکے اب خود انہیں کے ساتھ ایک پلیٹ میں کھنے کو تیار ہیں قوم جائے بھاڑ میں کیس کو پروا ہے۔۔۔۔۔اور جب میاں ساحب کو معاف کر ک بھیجا تھا تو اب سزا کس بات کی دینے کو تیار ہیں۔۔۔۔بی بی کرپٹ تھی تو اب وس ک ساتھ کیوں مل بیٹھنے کو مرے جا رہے ہیں۔۔۔۔۔
 

قیصرانی

لائبریرین
مجھے تو یہ حیرت ہے کہ یہی بی بی اور یہی نواز شریف ہیں جو اپنے دور میں ملک کو خالی کرکے چلے گئے۔ اب ان کے بقول ملک کنگال ہے اور بالکل ختم ہونے والا ہے (خدا نخواستہ) تو پھر یہ لوگ یہاں‌ کیا کرنے آ رہے ہیں بلکہ آنے پر اتاولے ہو رہے ہیں؟ یقیناً موجودہ حکومت کی پالیسیوں کے باعث اتنا افاقہ ہوا ہے کہ یہ لوگ مزید کچھ لوٹنے کے چکر میں‌ہیں
 

نوید صادق

محفلین
کون غلط ہے اور کون صحیح؟ یہ بات تو رہی ایک طرف۔ پاکستانی شہری ہونے کے ناطے سعودی حکومت کا نواز شریف کو پاکستان آنے سے روکنا سراسر غلط ہے۔
جب دیس نکالا دیا گیا تو نواز شریف کا باہر جانا درست تھا۔
لیکن جب عدالت انہیں ملک لوٹنے کی اجازت دے رہی ہے تو کجا مشرف کجا سعودی گورنمنٹ۔
 

شمشاد

لائبریرین
اسی مشرف نے کہا تھا کہ حکومت منتخب نمائندوں کو دی جائے گی لیکن بے نظیر اور نواز شریف کو تو کبھی بھی نہ دوں گا اور یہ بھی قانون پاس کروایا تھا کہ جو دو دفعہ ملک کا وزیر اعظم رہ چکا ہے، تیسری دفعہ وہ نہیں بن سکتا۔

ویسے آج ایک نئی خبر ملی ہے کہ مشرف صاحب مولانا فضل الرحمان کو وزیر اعظم کی حثیت سے برداشت کرنے پر تیار ہو گئے ہیں۔ امریکہ تو کبھی بھی نہیں مانے گا اس بات کو۔
 

شمشاد

لائبریرین
خاص خبر یہ ہے کہ نواز شریف پاکستان کے لیے پی آئی اے کی پرواز پی کے 786 سے لندن سے پاکستان روانہ ہو چکے ہیں۔ شہباز شریف کو ساتھ نہیں لیا۔ اکیلے ہی گئے ہیں۔ سوموار کو صبح اسلام آباد کے ہوائی اڈے پر اتریں گے۔ اب یہ تو صبح ہی پتہ چلے گا کہ کیا پھڈا ہوتا ہے۔
 

فاتح

لائبریرین
اللہ ہی پاکستان پر اپنا فضل فرمائے۔ سب چور، لٹیرے اور بد دیانت اکٹھے ہو کر دوبارہ بچا کھچا ملک بھی لوٹنے واپس آ رہے ہیں۔ آج گنجے میاں، کل پنکی بے بی اور پرسوں چورن فروش۔ ایک عدد ڈکٹیٹر اور چوہدری عرف جسٹس پہلے ہی اپنا اپنا رانجھا راضی کرنے کے چکر میں ہیں۔

ہم عوام کا اللہ ہی حافظ ہے۔
 
نواز شریف کا طیارہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کرگیا

بی بی سی کے مطابق نواز شریف کا طیارہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کرگیا ہے، دیکھیں اب کیا صورتحال بنتی ہے؟
اللہ تعالیٰ پاکستان کو محفوظ رکھے۔
 
Top