تبصرہ (اسٹوری آف دا فور سینٹس 2006)

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم فیصل بھائی ،

میری تو ہنسی ہی نہیں رُک رہی ۔ آپ اکیلے ہی اس کے راوی ہیں یا باقی درویشوں کو بھی بنفسِ نفیس یہاں آنے کا موقع دیں گے؟
 
آغاز تو کردیا ہے میں نے ۔ اب دیگر راویان (دعوت عام ہے) کی شمولیت اس رنگ میں چمک و دمک پیدا کردے گی ۔ مگر دیگر راویان کے علاوہ تبصرہ کنندگان صرف یہاں تبصرے کریں گے ۔ اسکی وجہ یہ ہے کہ کبھی کبھی تبصرے اتنے زیادہ ہوجاتے ہیں کہ کہانی کہیں دور کنویں میں جاگرتی ہے ۔ لہذا تبصرے کے لئے علیحدہ فیتہ کھولا گیا ہے ۔
 
دوست

محفلین
دیکھیں جی پہلا درویش تو آپ نے غیر ملکی ڈال لیا۔
باقی پاکستانی ہونے چاہییں۔ اب ڈنگ پنگ کس طرح کروائیں گے ہم اپنے درویشوں سے۔ کوئی لاہوریا فیصل آبادی یا کراچی کا درویش ہو تو بندہ اس کو گھسیٹ بھی لیتا ہے کہیں‌ نہ کہیں۔ کسی بنو دے ساتھ، کسی بلو کے ساتھ، کبھی ابا کی مار کبھی اماں کی جھاڑ، اور کجھ نئیں تو چرس کے سوٹے دو چار۔
اور نعرے لگے دم مٹے غم۔ :wink: :wink:
 
آجکل کے جو حالات جا رہے ہیں چاروں درویش غیر ملکی ہی ہونے چاہیئیں کیونکہ پاکستان سے کہیں کا بھی درویش ڈالو گے اعتراض اٹھے گا ۔ یہ تضحیک کی جارہی ہے اور اس قصے میں مزاح کی قلابازیاں لگوانے کا موڈ ہے ہمارا ۔ رمضان شریف کا مہینہ ہے ۔ روضے داروں کو خوش کرنا ہے ۔ باقی جیسے راوی کی مرضی درویش جہاں کا مرضی ڈالے مجھے کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔
 
الف عین

لائبریرین
بہت خوب۔ میرا مشورہ ہے کہ محب، شاکر اور ظفری باقی تین اور درویشوں کو سنبھال لیں۔ اور مزید کسی کے قلم کو کھجلی ہو تو درویشوں کی تعداد میں اضافہ ہی کیا جائے۔ لیکن اس کہانی میں ہر درویش کی کہانی ایک ہی مصنّف کی ہو تو کیسا رہے؟ پہلا درویش فیصل ہی جاری رکھیں۔
 
اعجاز اختر نے کہا:

یعنی جو بولے وہی دروازہ کھولے ۔ ۔ ۔ ۔ ؟ :shock:

یہ بھی ٹھیک ہے یعنی انھّے ہتھ بٹیرا دے رہے ہیں آپ۔

دوست جی یہ انّھا کس کو کہ رہے ہو ۔ اور بٹیرے کی کہانی نہیں ہے ۔ فور سینٹس کی اسٹوری ہے ۔ اور ففتھ تو ہڈن لسنر ہے نا اسکی اپنی بھی تو کوئی اسٹوری ہوگی نا ۔ ۔ ۔ ۔ وسعت کے مواقع ہیں بہت دے کے تو دیکھو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔! 8)
 
سیما علی

لائبریرین
آجکل کے جو حالات جا رہے ہیں چاروں درویش غیر ملکی ہی ہونے چاہیئیں کیونکہ پاکستان سے کہیں کا بھی درویش ڈالو گے اعتراض اٹھے گا ۔ یہ تضحیک کی جارہی ہے اور اس قصے میں مزاح کی قلابازیاں لگوانے کا موڈ ہے ہمارا ۔ رمضان شریف کا مہینہ ہے ۔ روضے داروں کو خوش کرنا ہے ۔ باقی جیسے راوی کی مرضی درویش جہاں کا مرضی ڈالے مجھے کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔
ملکی اور غیر ملکی دونوں ہی سکرین آؤٹ ہیں ۔۔۔آئیے اور لڑی کی رونق بحال کیجیے ۔۔۔۔
 
سیما علی

لائبریرین
پہلا درویش فیصل ہی جاری رکھیں۔
ہممم ۔ یہ دعوت دے رہی ہیں یا حکم نامہ سرکاری سمجھ کر اس پر عمل درآمد بحروف و معارف کیا جاوے ؟؟؟
دیکھیے اُستادِ محترم کہہ رہے ہیں پہلے درویش آپ ہیں پھر انکار کیسا 🤓🤓
 
Top