وہاب اعجاز خان
محفلین
دیکھا جائے تو غالب اور اقبال کے حوالے سے نیٹ پر بہت کام ہوچکا ہے۔ اور غالب کا دیوان اور اقبال کے کلیات کئی سائیٹس پر دستیاب ہیں۔ لیکن میر کے کچھ غزلیات کے علاوہ مجھے ان کے کلام کی جامع صورت کہیں بھی نظر نہیں آئی۔ جس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے میر نے اردو کے چھ دیوان چھوڑے ہیں۔ جن کو مکمل طور سے شامل کرنا ممکن نہیں ہے۔ اور پھر ان کا پورا کلام اس قابل ہے بھی نہیں کہ جسے اعلیٰ شاعری کے زمرے میں رکھا جاسکے۔ اس لیے میر کے ان چھ دواوین کا ایک ایسا انتخاب ہاتھ لگا جو کہ اپنے دور کے مشہور چھ ادبیوں کا منتخب کردہ ہے۔ اس لیے سوچا کہ کیوں نہ فردا فردا ان کو فورم میں شامل کرکے۔ میر کے کلام کے حوالے سے نیٹ پر موجود کمی کو پورا کیا جائے۔ اس لیے ان کا پہلے دیوان کا انتخاب حاضر ہے۔ کام کافی لمبا اور مشکل ہے لیکن انشاء اللہ بہت جلد چھ دواوین کاانتخاب فورم کا حصہ ہوگا۔ غلطیوںکے حوالے سے میری کوشش ہوگی کہ کم ہوں۔ لیکن پھر بھی پروف ریڈر حضرات سے گزارش ہے کہ اس طرف خصوصی توجہ ضرور دیں۔