تبصرے برائے فہم مضامین قرآن (رمضان المبارک)

تجمل حسین

محفلین
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم​
السلامُ علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ !
اس ماہِ رمضان المبارک میں ’’فہم مضامینِ قرآن (رمضان المبارک)‘‘ سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔ اس میں سرفراز محمد بھٹی صاحب کی کتاب ’’فہم مضامینِ قرآن‘‘ سے روزانہ کی بنیاد پر صفحات شامل کیے جارہے ہیں۔ یہ دھاگہ بھی اسی سلسلے میں کھولا گیا ہے تاکہ اس کے متعلق تمام تر تبصرے اس دھاگہ میں کیے جائیں۔ اس طرح درج بالا لڑی میں سلسلہ تسلسل سے چلتا رہے گا اور تعطل کا شکار نہ ہوگا۔ اس طرح پڑھنے والے کو بھی آسانی ہوگی اور وہ ایک ہی لڑی میں تسلسل سے پڑھتا چلا جائے گا۔
اگر آپ کو سلسلہ پسند آئے یا اسے مزید بہتر بنانے کے متعلق کوئی رائے دینا چاہیں تو اس دھاگے میں اپنی رائے تحریر کریں۔
والسلام
طالب دعا: تجمل حسین
 
جاسمن

لائبریرین
بہت ہی اچها سلسلہ ہے.
جزاک اللہ.
ایک بات ذہن میں کافی عرصے سے ہے اور کبهی تهوڑی سی کوشش بهی کی تهی کہ قرآن پاک سے جامع اور مختصر احکامات کا ایک مجموعہ بن سکے........
 
تجمل حسین

محفلین
السلام علیکم!
جمعۃ المبارک کے دن تعطیل کی وجہ سے شیئرنگ نہ ہوسکی لہٰذا آج، کل اور پرسوں تین تین دن کے اسباق شامل کروں گا۔ اس کے بعد انشاء اللہ معمول کے مطابق ہوں گے۔
والسلام
 
تجمل حسین

محفلین
آج بجلی کے تعطل کی وجہ سے زیادہ اسباق شامل نہیں کرسکا۔ انشاء اللہ کل مکمل شامل کرنے کی کوشش کروں گا۔ نہیں تو پھر سکین امیج سے کام لینا پڑے گا۔
 
جاسمن

لائبریرین
3 اور 4 پڑه لئے ہیں.
جزاک اللہ. بہت اچها سلسلہ ہے. اللہ ہم سب کو عمل کی بهی توفیق عطا کرے. آمین!
 
تجمل حسین

محفلین
بڑی خوشی ہوئی یہ پڑھ کر۔ یعنی میری محنت بارآور ہورہی ہے۔ الحمدللہ۔
جزاک اللہ. بہت اچها سلسلہ ہے.
بہت شکریہ۔
اللہ ہم سب کو عمل کی بهی توفیق عطا کرے. آمین!
آمین۔
 
تجمل حسین

محفلین
السلام علیکم!
فہم مضامین قرآن ٹائپ کرتے ہوئے میری انتہائی کوشش ہوتی ہے کہ غلطی کا امکان نہ رہے۔ لیکن انسان خطا کا پتلا ہے اور میں بھی انسان ہوں لہٰذا قارئین سے گزارش ہے کہ پڑھتے ہوئے اگر کہیں بھی غلطی نظر آئے یا غلطی کا شبہ ہو تو اس کی نشاندہی ضرور کریں تاکہ چیک کرنے کے بعد وہ غلطی دور کی جاسکے اور قرآن کریم کے ترجمہ کا یہ خلاصہ بغیر غلطی کے ہر کسی کو میسر ہوسکے۔
والسلام۔
 
بس کہیں کہیں املا کی بے ضرر سی غلطیاں ہیں.( میرے علم کے مطابق)
 
تجمل حسین

محفلین
بس کہیں کہیں املا کی بے ضرر سی غلطیاں ہیں.( میرے علم کے مطابق)
اگر ساتھ ساتھ ان کی نشاندہی کرتی جائیں تو مشکور ہوں گا۔ کیونکہ اختتام پر میں مکمل کتاب کو پی۔ڈی۔ایف فارمیٹ میں محفوظ کرکے ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے بھی پیش کرنا چاہتا ہوں۔
 
الف عین

لائبریرین
ان شاء اللہ ایک اور ای بک کی تیاری ہو رہی ہے!! بزم اردو لائبریری میں پوسٹ کر دوں گا، تدوین کے بعد۔
 
تجمل حسین

محفلین
چار رمضان المبارک کے ترجمہ میں سورۃ النساء کے رکوع نمبر 17 کے ترجمے کا مفہوم کتاب میں موجود نہیں ہے۔ اس کے لیے کل میں نے جب کتاب کے مؤلف سرفراز محمد بھٹی صاحب کو فون کرنا چاہا تو ان کا نمبر جو کہ کتاب پر تحریر تھا اس پر کوشش کی تو رابطہ نہیں ہوا۔ جس پر میں نے ’’توحید ایڈورٹائزر‘‘ (ادارہ جہاں سے کتاب پرنٹ ہوئی) انہیں فون کیا اور ان سے سرفراز محمد بھٹی صاحب کا رابطہ نمبر جاننے کی خواہش کی اور بتایا کہ ترجمہ کے سلسلہ میں رابطہ کرنا تھا تو انہوں نے یہ غمناک خبر سنائی کہ سرفراز محمد بھٹی صاحب تقریباََ دو سال قبل اللہ کو پیارے ہوچکے ہیں۔
یہ خبر سنتے ہی مجھے دھچکا سا لگا۔ کیونکہ پچھلے سال میں نے جب کتاب منگوائی تھی تو تب بھی معلوم نہ ہوا کیونکہ کتاب غالباََ ان کے بیٹوں نے بھیج دی تھی۔ یہ کتاب کی اشاعت کی بارِ ہفتم تھی جو کہ جون 2011ء میں پرنٹ ہوئی تھی۔
محفلین سے گزارش ہے کہ ماہِ رمضان المبارک میں اس کتاب سے فائدہ حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ کتاب کے مولف ’’سرفراز محمد بھٹی‘‘ صاحب کے لیے بھی اللہ تعالیٰ سے دعا کریں کہ اللہ ان کے درجات بلند فرمائے اور اس کتاب کو ان کے لیے صدقہ جاریہ بنائے۔ آمین۔
 
آمین ثمہ آمین
 
Top