وہاب اعجاز خان
محفلین
حمود الرحمن کمشن رپورٹ ایک اہم تاریخی دستاویز کی حیثیت رکھتا ہے لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ آج تک مکمل طور پر اسے منظر عام پر نہیں لایا گیا۔ کمشن کی رپورٹ تحریک پاکستان سے لے کر پاکستان کی ٧١ تک کی پوری سیاسی اور آئنی تاریخ پر مبنی ہے۔ جس میں ملک کے ٹوٹنے کے اسباب تلاش کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ اب اس رپورٹ میں کتنی صداقت ہے اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ آج تک اس کو مکمل طور پر سامنے لانے سے گریز کیاگیا ہے۔
خیر کئی سال پہلے مشرف حکومت نے اس کے کچھ حصوں کو عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ کیا ۔ اس طرح رپورٹ کا کچھ حصہ روزنامہ جنگ سے سلسلہ وار شائع ہوا۔ اب سوچا کہ جنگ کے اسی سلسلہ وار حصے کو فورم میں شامل کرلیا جائے ۔ یوں اس کام کی ابتداء کی ہے۔ ناظمین سے گزارش ہے کہ وہ پروف ریڈنگ میں مدد ضرور کریں ۔ تاریخوں اور ناموں کے حوالے سے میں نے کافی احتیاط سے کام لیا ہے۔ لیکن پھر بھی املا اور گرامر کی غلطی تو کمپوزر سے ہو ہی جاتی ہے۔ اس کی تصیح اس فورم کے ناظمین کی ذمہ داری ہے۔