تبصرے - عبید اللّہ علیم - انتخابِ کلام

فرخ منظور

لائبریرین
عزیزانِ گرامی!
عبید اللّہ علیم کی کتاب "چاند چہرہ ستارہ آنکھیں" سے انتخاب پیش ِ خدمت ہے- علیم کا کلام بہت سے گلوکاروں نے گایا بھی ہے جیسے مہدی حسن، میڈم نور جہاں، رونا لیلیٰ، جہانزیب، اور فہیم مظہر-

میں سمجھتا ہوں کہ اگر علیم کچھ اور شاعری کرتے تو ناصر کاظمی سے بہتر شاعر قرار پاتے - مگر افسوس کہ اس کتاب کے بعد ان کا ذہنی میلان احمدیت کی طرف زیادہ ہو گیا اور انہوں نے اپنی روائیتی شاعری ترک کر دی -

آپ سب سے گزارش ہے کہ اپنی قیمتی آرا سے نوازیں -

شکریہ!
خیراندیش
فرّخ
 
الف عین

لائبریرین
شکریہ فرخ۔ یہ کتاب میرے پاس بھی ہے۔ پاکستان کی ہی چھپی ہوئ۔ اور مجھے بھی اس کی شاعری پسند آئ تھی۔
 
فرخ منظور

لائبریرین
حضور شمشاد صاحب! لگتا ہے آپ اردو شاعری سیکشن میں کبھی نہیں گئے- علیم کا انتخاب اس سیکشن میں ہے اور یہاں صرف تبصرے کئے جاتے ہیں -
شکریہ!
 
الف عین

لائبریرین
اوہو۔ ابھی میں نے پھر غور کیا تو پتہ چلا کہ یہ پسندیدہ کلام میں ہے، لائبریری میں نہیں۔
ئائبریری میں پوسٹ کرنا تھا فرخ۔ بلکہ ایک ہی تانےبانے میں ساری غزلیں ایک ایک پوسٹ میں۔ اب بھی کر دو تو ای بک بنانے والے کو زیادہ صحرا نوردی نہ کرنی پڑے۔
 
فرخ منظور

لائبریرین
جناب اعجاز صاحب! علیم کا انتخاب اردو شاعری سیکشن میں ہی پوسٹ کر رہا ہوں اور ایک ہی دھاگہ ہے - پسندیدہ کلام میں انہی غزلوں میں سے دو ادھر بھی پوسٹ کہی ہیں لیکن اصل انتخاب اردو شاعری میں ہی ہے -
 
Tahir Ahmad

محفلین
عزیزانِ گرامی!
عبید اللّہ علیم کی کتاب "چاند چہرہ ستارہ آنکھیں" سے انتخاب پیش ِ خدمت ہے- علیم کا کلام بہت سے گلوکاروں نے گایا بھی ہے جیسے مہدی حسن، میڈم نور جہاں، رونا لیلیٰ، جہانزیب، اور فہیم مظہر-

میں سمجھتا ہوں کہ اگر علیم کچھ اور شاعری کرتے تو ناصر کاظمی سے بہتر شاعر قرار پاتے - مگر افسوس کہ اس کتاب کے بعد ان کا ذہنی میلان احمدیت کی طرف زیادہ ہو گیا اور انہوں نے اپنی روائیتی شاعری ترک کر دی -

آپ سب سے گزارش ہے کہ اپنی قیمتی آرا سے نوازیں -

شکریہ!
خیراندیش
فرّخ
اور احمدیت میں داخل ہونے کی سزا ہے کہ علیم کو آدم جی پرائز ملنے کے باوجود عوامی شاعروں کی فہرست میں داخل نہیں کیا جاتا۔ حالانکہ جس مشاعرہ میں عبیداللہ علیم چلے جاتے تھے وہاں کسی دوسرے شاعر کو نہیں سنا جاتا تھا
 
Top