تجدید عہد۔۔۔

محسن حجازی صاحب یا شاکر القادری صاحب!
میری نالائقی کے سبب میرے ذہن میں یہ سوال اٹھتا ہے کہ جب نستعلیق کا بہترین فونٹ ان پیج میں موجود ہے تو پھر آپ صاحبان خطاطی کرکے کیوں اسکین کرتے ہیں؟ کیا ایسا نہیں ہوسکتا کہ ان پیج کے نستعلیق فونٹ میں ٹائپ کرکے اسے کورل ڈرا پر لاکر کام کرلیا جائے؟ کوئی خاص وجہ؟ دراصل مجھے اس بارے میں کچھ خاص معلومات نہیں اس لئے یہ سوال پوچھ رہا ہوں!
 
شاکرالقادری

لائبریرین
عمار ضیاء خاں نے کہا:

برادرم عمار ضيا خان
ميري نظر ميں آپ كي ايك پوسٹ گزري ہے جس ميں آپ نے ذكر فرمايا ہے كہ آپ كے والد خطاط ہيں اور آپ چاہتے ہيں كہ ان كي خطاطي كے ذريعہ فونٹ بنائيں كچھ يہي خواہش يہاں بھي كارفرما ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اور يہ بھي كہ ان پيج كے نوري نستعليق كو كو كبھي بھي خطاطي كا درست ذوق ركھنے والے لوگوں نے پسند نہيں كيا
نستعليق كے سلسلہ ميں لاہوري سٹائل كا نستعليق سب سے پسنديدہ قرار ديا گيا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
يہ بھي ياد رہے كہ نوري نستعليق جو ان پيج ميں موجود ہے اس كو آپ كےے تجويز كردہ طريقہ كے مطابق پہلے ہي قطع و بريد كر كے پاك نستعليق﴿يوني كوڈ﴾ تشكيل ديا جا چكا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سب سے اہم بات يہ ہے كہ يہااں پر جو كچھ كيا جا رہا ہے اس كا مققصد صرف اور صرف فونٹ بنانے كي ااہليت و استعداد كے حامل لوگوں كو تيار كرنا ہے اس ليے يہ مشقت كي جا رہي ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
محسن حجازی

محفلین
لو جی۔۔۔
قادری بھائی نے کچھ جھاڑ پٹی کی ہے ہماری۔۔۔ سو کان سے پکڑ کے پھر لائے ہیں اس طرف۔
قادری بھائی،
وہ جو کورل والی فائل ہے اس میں ر کی ایک شکل نہیں ہے۔ وہ شکل ہے جو کر چر، لر میں آتی ہے۔ جبکہ ہمارے پاس فائل میں وہ شکل ہے جو سر، صر وغیرہ میں آتی ہے۔
دوم یہ کہ ب کی ابتدائی اشکال تیار کریں۔ وہ کچھ یوں ہیں
با (بک بد بل)
بب (بن)
بر
بس (بص بف بو)
بح (بم بھ)

بی
بے

ٹھیک ہو گیا؟ ح کی یہ اشکال ہیں:
حا، حب، حس حم حر حے
جب تیار ہو جائیں تو مجھے اس پتے پر اطلاع دیجیے گا کیوں کہ میں فورم باقاعدگی سے چیک نہیں کر پاتا۔
m_hijazee@hotmail.com
تاخیر کے لیے معذرت، آج کل رات دس کے بعد ہی دفتر سے چھٹی ملتی ہے۔۔۔
والسلام،
محسن حجازی
 
شاکرالقادری

لائبریرین
محسن حجازی نے کہا:

جناب حجازي!
"ر" كي مطلوبہ شكل ميں نے جان بوجھ كر وضع نہيں كي تھي كہ ايك سكل سے بھي كام چل جاتا ہے اور شايد ايك شكل كي كمي سے فونٹ كي كاركردگي ميں اضافہ ہو جاتا ہے بہر حال مطلوبہ شكل اخذ كر كے ارسال كرتا ہوں
جہاں تك "ح" كي ابتدائي اسكال كا تعلق ہے تو وہ پہلے ہي اخذ كي جا چكي ہيں اوريہاں پر موجود ہيں
اور اسي طرح حروف "ب" "ن" "ء" كي بتدائي شكل يہاں پر موجود ہے جو غالبا حرف ي كي ابتدائي شكل كے ليے بھي استعمال ہو سكے گي
 
شاکرالقادری

لائبریرین
حرف ر كي آخري مطلوبہ شكل
اس ميں كوئي كانٹ چھانٹ كرنا مطلوب ہو تو خود ہي كر ليجئے گا
ويسے ميرا خيال تھا كہ فونٹ اس شكل كے بنا بھي بھلا لگے گا
 
Attachments

  • ray.zip
    3.9 KB · مناظر: 2
Top