تجویدی قرآن یونیکوڈ

عرفان حسن

محفلین
کیا کسی کے پاس تجویدی قرآن یونیکوڈ میں دستیاب ہے
اور اگر اس کے ساتھ لفظی ترجمہ محمودالحسن صاحب با محاورہ ترجمہ فتح محمد صاحب کے ساتھ ہو تو کیا ہی بات ہے۔
 
تجمل حسین

محفلین
تجویدی قرآن سے کیا مراد ہے؟

تجویدی قرآن سے مراد ایسی لکھائی والا قرآن مجید ہے جس میں الفاظ کی حرکات کو مختلف رنگوں سے ظاہر کیا جاتا ہے۔ مثلاََ غنہ کے لیے الگ رنگ ہوگا، تشدید کے لیے الگ رنگ ہوگا۔ اسی طرح مکمل قرآن مجید تحریر کیا ہوتا ہے۔
 
تجمل حسین

محفلین
تجویدی قرآن مجید کے صفحات۔

3.jpg

4.jpg

اس طرح پڑھنے میں آسانی ہوجاتی ہے۔
 
تجمل حسین

محفلین
فی الحال حتمی طورپر کچھ نہیں کہہ سکتا۔ کیونکہ یہ تو میں نے صرف نمونے کے طور پر چند صفحات آن لائن تلاش کرکے لگائے ہیں لیکن یہ مکمل قرآن مجید اس سائٹ پر تصویری شکل میں ہی ہے۔میرے پاس پی۔ڈی۔ایف فارمیٹ میں موجود ہے مگر وہ بھی تصاویر کی مدد سے ہی بنایا گیا ہے۔
 
arifkarim

معطل
تجویدی قرآن سے مراد ایسی لکھائی والا قرآن مجید ہے جس میں الفاظ کی حرکات کو مختلف رنگوں سے ظاہر کیا جاتا ہے۔ مثلاََ غنہ کے لیے الگ رنگ ہوگا، تشدید کے لیے الگ رنگ ہوگا۔ اسی طرح مکمل قرآن مجید تحریر کیا ہوتا ہے۔
ابھی کل ہی عبدالمجید نے اس قسم کے قرآن پاک کا بتایا تھا۔ یہ سافٹوئیر یہاں سے اتارا جا سکتا ہے:
http://www.damasgate.com/vb/t164844/
 
محترم جس فائل کااسکرین شوٹ آپنے یہاں دکھایا ہے یہ ہی چاہئے جس کا لنک آپ نے دیاہے یہ تو میرے پاس پہلے سے ہی موجود ہےجس سائٹ سے آپ نے یہ تصویریں لی ہیں اس کا لنک دےدو
 
تجمل حسین

محفلین
محترم جس فائل کااسکرین شوٹ آپنے یہاں دکھایا ہے یہ ہی چاہئے جس کا لنک آپ نے دیاہے یہ تو میرے پاس پہلے سے ہی موجود ہےجس سائٹ سے آپ نے یہ تصویریں لی ہیں اس کا لنک دےدو
السلام علیکم!
محترم اصل میں آپ نے لکھا تھا کہ پی۔ڈی۔ایف فائل اپلوڈ کرکے ربط دے دوں۔ اس سے میں سمجھا کہ شاید آپ کو وہ پی۔ڈی۔ایف فائل چاہیے جو میرے پاس ہے۔ جبکہ اوپر جو صفحات میں نے لگائے ہیں وہ سکرین شاٹ نہیں ہیں بلکہ ڈائریکٹ اسی ویب سائٹ سے تصاویر کا ربط دیا ہے۔یہاں پی۔ڈی۔ایف فائل نہیں بلکہ تصاویر کی صورت میں ہی قران مجید دیا گیا ہے۔ ویب سائٹ کا ربط درج ذیل ہے۔

تجویدی قرآن کی ویب سائٹ
والسلام
 
عرفان حسن

محفلین
میں نے جو گزارش کی تھی اس کو تو سب بھول گے
کیا کسی کے پاس تجویدی قرآن یونیکوڈ میں دستیاب ہے
اور اگر اس کے ساتھ لفظی ترجمہ محمودالحسن صاحب با محاورہ ترجمہ فتح محمد صاحب کے ساتھ ہو تو کیا ہی بات ہے۔
 
تجمل حسین

محفلین
محترم اگر کسی کے پاس موجود ہوتا اور اس نے یہ پوسٹ دیکھی ہوتی تو اب تک ضرور آجاتا۔ اس کا مطلب یہی ہے کہ فی الحال جن محفلین نے پوسٹ دیکھی ہے ان کے پاس موجود نہیں۔ اگر کسی کے پاس موجود ہے تو اس نے پوسٹ نہیں دیکھی۔ اگر آپ اس کا معاوضہ ادا کرسکتے ہیں تو آپ ان پبلشرز سے رابطہ کرلیجئے جنہوں نے تجویدی قرآن شائع کیا ہے۔ امید ہے کہ وہ آپ کو ان پیچ فارمیٹ میں فراہم کردیں گے۔ پھر آپ اسے یونیکوڈ میں کنورٹ کرلیں۔ ہوسکتا ہے ان کے پاس بھی یونیکوڈ فارمیٹ میں موجود ہو۔ :)
 
عطاء رفیع

محفلین
میں نے جو گزارش کی تھی اس کو تو سب بھول گے
کیا کسی کے پاس تجویدی قرآن یونیکوڈ میں دستیاب ہے
اور اگر اس کے ساتھ لفظی ترجمہ محمودالحسن صاحب با محاورہ ترجمہ فتح محمد صاحب کے ساتھ ہو تو کیا ہی بات ہے۔
میرے خیال میں یہ کام اس طرح کیا جاتا ہے کہ پہلے ٹیکسٹ فائل تیار کی جاتی ہے، یا ہاتھ سے لکھا ہوا ڈیٹا سکین کیا جاتا ہے۔
پھر کوریل /السٹریٹر پر ہر لفظ کو الگ سے کلر دیا جاتا ہے۔
پھر وہیں سے پلیٹیں بنائی جاتیں اور پرنٹنگ کی جاتی ہے۔
پورے قرآن کریم کے ٹیکسٹ کو ورڈ /ان پیج میں اس طرح سے فارمیٹ کرنا کارے دارد ہے۔
 
imissu4ever

محفلین
یہ کافی محنت طلب کام ہے ۔ مختلف رنگوں سے پڑھنے اور ترجمہ میں اس کا ربط اور چیز ہے جس طرح قرآن آسان تحریک لاہور نے شروع کیا
تجویدی قرآن پاک میں تجوید کے اصولوں کے مطابق کلر کوڈ کے ذریعے لفظ کو موٹا باریک قلقلہ وغیرہ کی ادائیگی کی طرف رہنمائ کی گئ ہے جو کہ قرآء حضرات نے لفظ بلفظ متن میں کی ہے
بہتر یہی ہے کہ آپ اس سلسلے میں پبلشر سے رابطہ کریں ۔ یا پھر خود علماء و قراء کی مدد سے کو ڈنگ کریں
 
Top