faqintel
محفلین
تجوید کے قوانین
1- سوال قرآن میں وہ کون سے آٹھ حروف ہیں۔ جو موٹے پڑھے جاتے ہیں؟
1- جواب (خ – ر – ص – ض – ط – ظ – غ – ق) ۔
2- سوال قرآن میں وہ کون سے تین حروف ہیں۔ جو کبھی موٹے اور کبھی پتلے پڑھے جاتے ہیں؟
2- جواب (ر – ا – ل) ۔
3- سوال ہمزہ کسے کہتے ہیں؟
3- جواب جس الف پر جزم یا کوئ حرکت ہو۔ اسے ہمزہ کہتے ہیں(اْ – اَ – اِ – اٌ)
4- سوال تنوین کسے کہتے ہیں؟
4- جواب دو زبر دو زیر دو پیش کو تنوین کہتے ہیں۔ تنوین کے ساتھ غنہ کرتے ہیں-غنہ ناک میں آواز چھپانے کا نام ہے۔(زبر کی تنوین میں الف اور ی کا نام نہ لیں)۔
5- سوال کھڑا زبر کھڑی زیر الٹی پیش کا قانون کیا ہے؟
5- جواب کھڑا زبر کھڑی زیر الٹی پیش کو ایک الف کی مقدار کھینچ کر پڑھا جائے گا۔ (اور ان کو کھڑی حرکت بھی کہتے ہیں)
6- سوال حروف حلقی کتنے ہیں؟
6- جواب حروف حلقی چھ ہیں۔ (آ ۔ ھ ۔ ع ۔ ح ۔ غ ۔ خ)۔ آن سے پہلے غنہ نہیں ہوتا۔ ان کو حروف اظہار بھی کہتے ہیں۔
7- سوال حروف مدہ کتنے ہیں؟
7- جواب حروف مدہ تین ہیں۔ (و ۔ ا ۔ ی) اگر الف سے پہلے زبر ہو۔ و سا کنہ سے پیش ہو تو یہ حروف ایک الف کے برابر کھینچ کر پڑھے جاتے ہیں۔
8- سوال حروف لین کتنے ہیں؟
8- جواب حروف لین دو ہیں۔ ی اور و ساکنہ سے پہلے زبر ہو تو یہ حروف لین کہلا تے ہیں۔ ان کے ادا کرتے وقت کھینچنے اور مجہول پڑھنے سے بچا یا جائے چونکہ یہ حروف نرمی سے ادا ہوتے ہیں۔ اس لیے لین کہلا تے ہیں۔
9- سوال ر کتنی صورتوں میں موٹا اور کتنی صورتوں میں باریک پڑھاجاتا ہے؟
9- جواب ر چار صورتوں میں موٹا پڑھا جاتاہے۔ ر کے اوپر زبر، پیش یا ر درمیان میں یا آخر میں ہو تو موٹا پڑھا جائے گا۔ اور ر دوصورتوں میں باریک پڑھا جاتاہے۔ ر کے نیچے زیر ہو۔ ر شروع میں ہواور اس کے اوپر کوئ بھی حرکت ہو تو باریک پڑھا جائےگا۔
10- سوال جزم والے حرف کو کیا کہتے ہیں؟
10- جواب جزم والے حرف کو ساکن یا ساکنہ کہتے ہیں۔
11- سوال جزم کیسا ہوتا ہے؟
11- جواب جزم کیسا مڑا ہوا ہوتا ہے۔
12- سوال جزم والا حرف کتنی مرتبہ پڑھاجاتا ہے؟
12- جواب پچھلے حرف سے مل کر صرف ایک مرتبہ پڑھاجاتا ہے۔
13- سوال نون ساکن اور تنوین کب غنہ ہو تے ہیں؟
13- جواب جب ان کے بعد کوئ حروف حلقی نہ ہو۔
14- سوال قرآن پاک میں وہ کونسے چار کلمات ہیں۔ جن کا غنہ بلکل جائز نہیں؟
14- جواب (دُنْيَا ۔ قِنْوَانٌ ۔ صِنْوَانٌ ۔ بُنْيَانٌ)
15- سوال سکتہ کسے کہتے ہیں؟
15- جواب سکتہ والے کلمات میں سانس جاری رہے۔ اور آواز بند ہو جائے۔ اس کو سکتہ کہتے ہیں۔
16- سوال وقف کیسے اور کس طرح کرتے ہیں؟
16- جواب جب کسی جملے پر وقف کرنا ہو۔ تو سب سے آخری حرف اگر ساکن نہ ہو تو ساکن کر دیں۔ آواز اور سانس دونوں کو ختم کردیں۔ گول ة پر جب وقف کریں گے تو وہاں ھ پڑھی جائے گی۔ زبرکی تنوین پر جب وقف ہو گا تو وہاں الف اور ی پڑھاجائےگا۔ بشرط یکہ ة گول نہ ہو۔
17- سوال قرآن پاک میں وہ کونسی ایک ر ہے جو تمام دوسری ر سے مختلف پڑھی جاتی ہے؟
17- جواب امالہ کی ر ایسی پڑھی جائے جیسے قطرے کی ر (مجرھا)۔
18- سوال تین دندانے والے کو کیا کہتے ہیں؟
18- جواب تین دندانے والے کو تشدید کہتے ہیں۔
19- سوال تشدید والےحرف کو کیا کہتے ہیں؟
19- جواب تشدید والےحرف کو مشدد کہتے ہیں۔
20- سوال تشدید والے حرف کو کتنی مرتبہ پڑھاجاتا ہے؟
20- جواب تشدید والے حرف کو دو مرتبہ پڑھاجاتا ہے۔ پہلی مرتبہ پہلے حرف سے ملا کر اور دوسری مرتبہ خد۔
21- سوال مشدد کو کس طرح پڑھتے ہیں؟
21- جواب مشدد کو سختی کے ساتھ ذرا رکھ کر پڑھتے ہیں۔
22- سوال نّ ۔ مّ مشدد کب غنہ ہو تے ہیں؟
22- جواب نّ ۔ مّ مشدد ہمیشہ غنہ ہو تے ہیں ۔ (نوٹ) {نّ ۔ مّ ۔ رّ ۔ یّ}مشدد پر وقف کرنے کا خاص خیال رکھیں۔
23- سوال حروف یرملون کتنے ہیں؟
23- جواب حروف یرملون چھ ہیں۔ (ی ۔ ر ۔ م ۔ ل ۔ و ۔ ن) ادغام بغنہ یعنی ینمو (ی ۔ ن ۔ م ۔ و) ان کا غنہ ہو گا۔ اور (ر ۔ ل) بالکل غنہ نہیں ہوں گے۔
24- سوال حروف قلقلہ کتنے ہو تے ہیں؟
24- جواب حروف قلقلہ پانچ ہو تے ہیں۔ (ق ۔ ط ۔ ب ۔ ج ۔ د) ان حروف کو (قطب جد) بھی کہتے ہیں۔ اور ان کو وضاحت سے پڑھتے ہیں۔
25- سوال حروف اقلاب کتنے ہیں؟
25- جواب حروف اقلاب ایک ہے ۔ (ب)
26- سوال حروف یرملون سے پہلے کن حروف کا ادغام بغنہ ضروری ہے؟
26- جواب اگر نون ساکن و تنوین کے بعد اگلے کلمہ میں حروف یرملون میں سے کوئ حرف ہو توان چار حروف میں غنہ کے ساتھ ادغام ہوگا۔ اور (ر ۔ ل) بالکل غنہ نہیں ہوں گے۔
27- سوال تشدید والے حرف سے پہلے کس حرف کو چھوڑدیتے ہیں؟
27- جواب تشدید والے حرف سے پہلے جزم والے حرف کواکثر چھوڑدیتے ہیں۔ جیسے (من ر بک)
28- سوال (ن) قطنی کسے کہتے ہیں؟
28- جواب اس کو نون قطنی کہتے ہیں۔ یہ دو حروف اور دو آیات کو آپس میں ملاتی ہے۔
29- سوال حروف اقلاب سے پہلے کون سے حروف میم مثمم بن جاتے ہیں؟
29- جواب سب سے پہلے نون ساکن یا تنوین ہو تو یہ دونوں حروف میم بن جاتے ہیں۔
30- سوال میم سا کن کے بعد وہ کون سے دو حروف ہیں۔ جن کی وجہ سے میم ساکن بھی غنہ ہو گی؟
30- جواب (م) ساکن کے بعد (ب ۔ یا ۔ م) ہو گی تو (م) ساکن بھی غنہ ہو گی۔
31- سوال لفظ اَللہ کا (ل) کب موٹا اور کب باریک ہو گا؟
31- جواب اگر لفظ اَللہ کے (ل) سے پہلے زیر ہو تو (ل)یعنی اَللہ باریک ہو گا۔ جیسے (اِللہ) اور اگر (ل) سے پہلے زبر یا پیش ہو تو (ل)یعنی (اَللہ) یا (اُللہ) موٹا پڑھا جائےگا۔
اپکی دُعاؤں کا حقدار محمداشفاق بٹ مرحوم