آپکی مراد کو سب ہی پاگئے تھے مگر بات فقط اتنی تھی کہ آپکی تحریر میں جہیز کا لفظ مطلقا استعمال ہوا تھا اور اسکو لعنت بھی قرار دیا گیا تھا ۔جسکی وجہ سے وہ متنازعہ ہوگیا اب جبکہ عندلیب سسٹر نے اس کا بہترین نعم البدل پیش کردیا ہے تو آپکو چاہیے کوئی بھی وضاحت پیش کرنے کی بجائے فی الفور عنوان کو تبدیل کردیں تاکہ کسی بھی قسم کی مزید تاویلات میں پڑنے سے بچا جاسکے ۔ ۔۔ شکریہاگر آپ سب غور فرمائیں تو میں نے آجکل معاشرے میں جو جہیز کا رجحان یا رواج چل پڑا ہے۔۔اس پر بات کرنے کو کہا ہے۔ مزید وضاحت میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ بھی بتائیں کہ جہیز کی شرعی حیثیت کیا ہے۔ مزید تفصیل میں موضوع واضح کرنے کی میں نے پوری کوشش کی تھی، بہرحال جو سمجھ نہیں سکے۔۔۔ان کے لیے موضوع کو بدل دیتی ہوں۔
یہ تو نیم جمہوریت بھی نہ ہوئی ۔۔جیسا کہ کہا گیا تھا کہ تحریری مقابلے کا فیصلہ عام رائے شماری اور پینل کے فیصلے سے کیا جائے گا اور ان نتائج میں عام رائے شماری کا بیس فیصد اور پینل کا اسی فیصد کردار ہو گا۔ پینل میں نبیل بھائی، محمد وارث، ابنِ سعید، سیدہ شگفتہ اور ماوراء شامل تھے۔
یہ تو نیم جمہوریت بھی نہ ہوئی ۔۔
وسلام