ماوراء
محفلین
جیسا کہ آپ سب کو معلوم ہے کہ دسمبر میں محفل پر ایک تحریری مقابلہ شروع کیا گیا تھا۔ اب تک دو مقابلے ہو چکے ہیں۔ اس سلسلے کو مزید آگے چلانے کے لیے چند اہم باتیں:
مقابلہ کیسے؟
- تحریری مقابلے میں حصہ لینے کے لیے آپ کو منتخب موضوع پر مضمون لکھنے کو کہا جاتا ہے۔
- آپ مضامین دی گئی تاریخ تک "مضامین کے ادارت" میں پوسٹ کرتے ہیں۔ آخری تاریخ کے بعد مضامین کو ماڈریشن کے بعد"آپ کی تحاریر" میں منتقل کر دیا جاتا ہے۔
- اس کے بعد عام رائے شماری کے ذریعے بہترین مضامین کا انتخاب کیا جاتا ہے۔
مضامین لکھنے والوں کے لیے:
- اگر آپ مضمون لکھ رہے ہیں تو پوری کوشش کریں کہ عنوان کے مطابق لکھیں۔
- مضمون انتہائی مختصر اور انتہائی لمبا لکھنے سے احتراز کریں۔
- موضوع پر لکھتے ہوئے اپنے مہذب ہونے کا ثبوت دیں اور غیر ضروری باتیں کرنے سے احتراز کریں۔
- موضوع پر لکھتے ہوئے صرف کسی ایک ملک، معاشرے یا مذہب پر زور نہ دیں۔
- اور ڈیڈ لائن تک اپنے مضامین پوسٹ کر دیں۔
- تھریڈ کھولتے ہوئے ٹیگ دینا نہ بھولیں۔ ( ٹیگ میں "تحریری مقابلہ" اور موضوع کا عنوان ضرور لکھیں۔)
قارئین کے لیے:
- ممکن ہے کہ آپ لکھاری کے خیالات سے متفق نہ ہوں۔ اسلئیے مضمون پر تبصرہ کرتے ہوئے، اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ کسی قسم کی بدمزگی نہ پھیلے۔
- تھریڈ پر غیر ضروری بحث سے احتراز کریں۔ ورنہ ایسے پیغامات کو حذف کر دیا جائے گا۔
- کوشش کریں کہ لکھاری کی تعریف اور حوصلہ بڑھائیں تاکہ اس میں مزید لکھنے کی تحریک پیدا ہو۔
- ووٹ دینے سے پہلے اس بات کا یقین کر لیں کہ کیا آپ نے تمام مضامین پڑھ لیے ہیں؟ اور اس کے بعد صحیح حقدار کو ووٹ دے رہے ہیں؟ مزید ذاتی تعلقات کی بنا پر بھی ووٹ دینے سے بھی اجتناب برتیں۔
اس کے علاوہ اگر آپ کے ذہن میں اس سلسلے کو مزید بہتر بنانے کی کوئی تجویز یا رائے ہے تو اس سے آگاہ کریں۔ امید ہے آپ سب ان باتوں پر عمل کریں گے۔
دوسری بات کہ اس مقابلے کے لیے موضوع کا انتخاب بھی ایک مرحلہ ہے، جس کے لیے آپ سب کی آراء چاہیے ہوں گی۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ کسی خاص موضوع پر بات کی جائے یا کوئی موضوع ذہن میں ہے تو اس کا ذکر بھی اس تھریڈ میں کریں۔ تاکہ نیا مقابلہ شروع کیا جا سکے۔
شکریہ۔