تحریر میں الفاظ کو خودبخود لنک کرنا

بلال

محفلین
اکثر اوقات دیکھا ہے کہ کسی تحریر جگہ جگہ مختلف الفاظ پر لنک لگا ہوتا ہے۔ میں جاننا چاہتا تھا کہ اس طرز کے ہائپر لنک کو کیا کہتے ہیں۔ کیا اس کے لئے کوئی ایسا سافٹ ویئر یا ٹول ہے جس پر ہم مختلف الفاظ کے متبادل لنک دے دیں تو تحریر لکھتے ہوئے اُن الفاظ پر خود بخود متعلقہ لنک لگاتا جائے۔
اس کے علاوہ کیا ورڈ پریس کا کوئی پلگ ان ہے جو یہ کام کرے یعنی جب ہم کوئی پوسٹ کریں تو وہ الفاظ پر اُس کا متعلقہ لنک خود بخود لگا دے۔
یا پھر ہمیں پہلے کی طرح خود سے ہی جس لفظ کو لنک کرنا ہے وہ مینولی کرنا پڑے گا؟؟؟
 
بلال بھائی ایسے ٹول تو ہو سکتے ہیں بلکہ بعض وکی سافٹوئیر میں قدرے مختلف اپروچ سے ایسا کیا بھی جاتا ہے شاید۔ اور کچھ ایڈورٹائزنگ کمپنیاں ہیں جو آپ کے صفحات میں موجود کیچنگ ورڈس پر ایک عدد پاپ اپ لنک کر دیتی ہیں۔

ویسے خود کار تو نہیں ہاں نصف خود کار طریقہ ایسا ہو سکتا ہے۔ مثال کے طور پر آپ اپنے بلاگ میں مشکل الفاظ کے معانی فراہم کرنا چاہیں۔ تاکہ قارئین ان الفاظ پر ماؤس اور یا کلک کے ذریعہ ایک چھوٹے سے ٹول ٹپ میں اس سے متعلقہ معلومات دیکھ لیں۔ تو اس کی ترکیب یوں ہو سکتی ہے۔

ایک چھوٹا سا جاوا اسکرپٹ فنکشن لکھیں جو صفحہ لوڈ ہو جانے پر اس کے کنٹینٹ ڈویژن کے تحت آنے والے تمام متن کو ایک بار پارس کر کے ریگیولر ایکسپریشن کی مدد سے ان کے ساتھ متعلقہ ہائپر لنک، ٹول ٹپ، ٹائٹل یا اسی طرح کے دوسرے ٹیگ جوڑ دے۔ الفاظ اور ان کی تشریح کو ایک عدد جاوا اسکرپٹ ارے میں کی-ویلیو جوڑے کی ترتیب میں رکھا جا سکتا ہے۔ اور اگر فہرست اتنی طویل ہو کہ اسے پورا کا پورا ہر صفحے کے لوڈ ہوتے ہوئے لوڈ کرانا مناسب نہ ہو تو بجائے جاوا اسکرپٹ ہیش میں رکھنے کے سرور سائڈ میں رکھ لیا جائے اور براؤزر سے ایجاکس ریکویسٹ کے ذریعہ معلومات فراہم کرائی جائے۔ یہ تھوڑا سا سلو ہوگا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ ابن سعید۔ آپ کے بتائے ہوئے طریقے کے مطابق ہی مختلف سی ایم ایس میں الفاظ کو خود کار انداز میں لنک کرنے اور ان کے ٹول ٹپ فراہم کرنے کے نظام موجود ہیں۔ مجھے ورڈپریس کے لیے ایسا کوئی پلگ ان نظر نہیں آیا ہے لیکن میرے خیال میں اس طرح کا پلگ ان لکھنا زیادہ مشکل نہیں ہونا چاہیے۔
 

بلال

محفلین
تمام دوستوں کا رہنمائی کرنے کا بہت شکریہ۔
اس بارے میں مجھے بھی ورڈپریس کی سائیٹ سے ایک پلگ ان ملا ہے۔ میں نے ابھی اسے ٹھیک طرح سے استعمال تو نہیں کیا لیکن سوچا یہاں شیئر کر دوں تاکہ مزید دوست بھی استعمال کر کے اپنے تجربہ سے آگاہ کر سکیں۔
http://wordpress.org/extend/plugins/auto-hyperlink-urls/
 

arifkarim

معطل
مجھے وکی پیڈیا کی آٹو لنکنگ نے کافی متاثر کیا ہے۔ کاش اردو کیلئے بھی ایسا کوئی نظام بن سکتا!:rolleyes:
 
Top