تحریک انصاف سیاسی ترانے

تحریک انصاف نے موجودہ پارٹیوں میں سب سے زیادہ ملکی حالات کو بدلنے کے حوالے سے گانے اور ترانے بنوائے ہیں۔ اس دھاگے میں تحریک انصاف سے متعلقہ گانے شیئر کیے جائیں گے۔

سب سے پہلے علامہ اقبال کے مشہور کلام سے آغاز

اٹھو مری دنیا کے غریبو کو جگا دو
کاخ امرا کے در و دیوار ہلا دو



اٹھو میری دنیا کے غریبوں کو جگا دو
کاخِ اُمرا کے در و دیوار ہلا دو
گرماؤ غلاموں کا لہو سوز یقیں سے
کنجکشکِ فرومایہ کو شاہیں سے لڑا دو
جس کھیت سے دہقاں کو میسر نہیں روزی
اس کھیت کے ہر خوشہ گندم کو جلا دو
سلطانیء جمہور کا آتا ہے زمانہ
جو نقش کہن تم کو نظر آئے مٹا دو
کیوں خالق و مخلوق میں حائل رہیں پردے
پیران کلیسا کو کلیسا سے اُٹھا دو
حق را بسجودے،صنماں بطوافے
بہتر ہے چراغ حرم و دَیر بجھا دو
میں ناخوش و بیزار ہُوں مَرمَر کی سِلوں سے
میرے لئے مٹی کا حرم اور بنا دو
تہذیب نوی کارگہِ شیشہ گراں ہے
آداب جنوں شاعرِ مشرِق کو سکھا دو
 
Top