تحریک انصاف کا سونامی

پاکستانی سیاست میں آئے دن نت نئے تماشے ہوتے رہتے ہیں ۔ کل قصورمیں ہونے والے تحریک انصاف کے جلسے کے اختتام پر جلسے کے شرکاءجن میں خواتین مرد اور بچے شامل تھے جلسہ گاہ میں موجود تمام کرسیاں لے کررفو چکر ہوگئے۔
 
شمشاد

لائبریرین
ارے نہیں فرحان بھائی، یہ آئندہ الیکشن میں کرسیوں کی چھینا چھپٹی کی ریہرسل تھی۔ سمجھا کریں۔

اب دیکھیں کراچی میں کیا ہوتا ہے؟
 
mfdarvesh

محفلین
کوئی بات نہیں،
یہ نئی کرسیاں تھیں اور جو اٹھا کے لے گئے ہیں ان کے پاس نہیں ہوں گی
عمران نے کہا ہے کوئی بات نہیں اور کرسیاں بھی لوگوں کو دیں گے الیکشن کے بعد
 
شمشاد

لائبریرین
ویسے کوئی تحریک انصاف کے لیڈر سے پوچھے یہ اتنے پیسے آ کہاں سے رہے ہیں؟ اس کا حساب کون دے گا۔
 
اب عمران خان کانیا نعرہ یہ ہوگا۔ "ہم کرسی بچانے نکلے ہیں آؤ ہمارے ساتھ چلو" اور چوروں کا یہ نعرہ ہوگا۔ "ہم کرسی چُرانے نکلے ہیں آؤ ہمارے ساتھ چلو"۔
 
ساجد

محفلین
کرسیاں چرانے والوں نے اخلاقی گراوٹ دکھائی۔ اسے کچھ اور نہیں کمینے پن کا مظاہرہ کہا جا سکتا ہے۔
 
سویدا

محفلین
ویسے امریکی سفیر کی عمران خان سے ملاقات
چہ معنی دارد !
آئندہ کا لائحہ عمل اور مستقبل میں مزید شراکت داری کی امید
 
قیصرانی

لائبریرین
ویسے کوئی تحریک انصاف کے لیڈر سے پوچھے یہ اتنے پیسے آ کہاں سے رہے ہیں؟ اس کا حساب کون دے گا۔
پلاسٹک کی کرسیاں ہیں۔ یہ تو ویسے ہی کوئی فیکٹری والا تحفتاً بھی دے سکتا ہے کہ بعد میں اس کی قیمت کے بدلے ایک نئی فیکٹری لگ جائے گی :)
 
الف نظامی

لائبریرین
پاکستان تحریکِ انصاف کراچی جلسہ بر مزارِ قائد اعظم محمد علی جناح رحمۃ اللہ علیہ
کراچی مزار قائد : جاوید ہاشمی کی تقریر

کراچی مزار قائد : عمران خان کی تقریر
چئیرمین پاکستان تحریک انصاف
کراچی مزارِ قائد : ڈاکٹر عارف علوی کی تقریر
سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف

کراچی مزارِ قائد : جسٹس وجیہہ الدین کی تقریر
کراچی مزارِ قائد : قاسم سوری کی تقریر
صوبائی صدر پاکستان تحریک انصاف بلوچستان
 
الف نظامی

لائبریرین
کراچی مزارِ قائد : نعیم الحق کی تقریر
صوبائی صدر پاکستان تحریک انصاف سندھ
کراچی مزارِ قائد : حامد خان کی تقریر
سینئر وائس پریذیڈنٹ پاکستان تحریک انصاف
کراچی مزارِ قائد : جہانگیر ترین کی تقریر
 
الف نظامی

لائبریرین
کراچی مزارِ قائد : ابرار الحق کی تقریر
ابتدائی کلمات: نحمدہ و نصلی علی رسولہ الکریم​
اہم نکات:​
مبارک بادکہ وہ انقلاب جو بچپن سے ہماری آنکھوں میں ٹمٹما رہا تھا ، مجھے محسوس ہو رہا ہے کہ اس کے آنے کا وقت آ گیا ہے۔ جس کے نتیجے میں قائم ہونے والی حکومت​
انصاف کی حکومت ،​
اصل پاکستانیوں کی حکومت ،​
عوام کی حکومت ،​
اور نوجوان کی حکومت ہوگی۔​
انہوں نے ایک نظم سنائی:
سر جلائیں گے روشنی ہوگی​
اس اجالے میں فیصلے ہوں گے​
روشنائی بھی خون کی ہوگی​
اور وہ فاقہ کش قلم جس میں​
جتنی چیخوں کی داستانیں ہے​
ان کو لکھنے کی آرزو ہوگی۔​
نہ ہی لمحہ قرار کا ہوگا​
نہ ہی رستہ فرار کا ہوگا​
وہ عدالت غریب کی ہوگی​
جان اٹکی وزیر کی ہوگی​
جس نے بیچی ہے قلم کی طاقت​
جس نے اپنا ضمیر بیچا ہے​
جو دکانیں سجائے بیٹھے ہیں​
سچ سے دامن چھڑائے بیٹھے ہیں​
جس نے بیچا عذاب بیچا ہے​
مفلسوں کو سراب بیچا ہے​
دین کو بے حساب بیچا ہے​
کچھ نے روٹی کا خواب بیچا ہے​
کیا کہیں ہم کہ قوم کو اس نے​
کس طرح بار بار بیچا ہے​
فیض و اقبال کا پڑوسی ہوں​
اک تڑپ میرے خون میں بھی ہے​
آنکھ میں سلسلہ ہے خوابوں کا​
اک مہک میرے چار سو بھی ہے​
جھونپڑی کے نصیب بدلیں گے​
پھر کہیں انقلاب آئے گا۔​
کراچی مزارِ قائد : خورشید قصوری کی تقریر
 
قیصرانی

لائبریرین
میاں اظہر اور جاوید ہاشمی کی شمولیت بہت بڑی کامیابی ہے تحریک انصاف کے لئے۔ اسی طرح شاہ محمود قریشی نے اچھا داؤ کھیلا ہے۔ یہ بات تو طے لگ رہی ہے کہ آئیندہ انتخابات سے قبل انتخابی جماعتوں میں اگر انتخابات ہو گئے تو میرا خیال ہے کہ ہمارے سارے ہی قد آور سیاست دان زمین بوس ہوں گے اور وہ واقعی ایک عوامی سونامی ہوگا
 
arifkarim

معطل

دوسری بدنام پارٹیوں کے سیاست دان جو "اب" تحریک انصاف میں شامل ہو رہے ہیں تو اسکا یہ مطلب نہ لیں کہ یہ واقعتاً کوئی تبدیلی کے تحت اس میں شامل ہو رہے ہیں۔ انکو پتا ہے کہ اگلے الیکشن میں جیت تحریک انصاف کی ہے، اسلئے پہلے ہی اپنا الو سیدھا کرنے کیلئے پارٹیاں بدل رہے ہیں۔
 
میرا خیال ہے کہ کسی پارٹی کو بیک جنبش قلم برا کہہ دینا مناسب نہیں۔ البتہ ان کی قیادت یا ان کے فیصلوں کو برا کہہ سکتے ہیں جو کہ مختلف حالات میں ظاہر ہے غلط ہو سکتے ہیں۔ ورنہ یہی مسلم لیگ ہے جس میں قائد اعظم بھی تھے۔ کیا یہ پارٹی بھی محض اس وجہ سے بدنام ہو گئی کہ اس کو مناسب لیڈر میسر نہیں آ سکے؟
 
درست فرمایا۔ اصل میں تو کوئی بھی پارٹی بدنام نہیں ہوتی، اسکے اپنے سیاست دان ہی اسکی بدنامی کا باعث بنتے ہیں۔
 
قیصرانی

لائبریرین
درست فرمایا۔ اصل میں تو کوئی بھی پارٹی بدنام نہیں ہوتی، اسکے اپنے سیاست دان ہی اسکی بدنامی کا باعث بنتے ہیں۔
یا یوں کہہ لیں کہ برے انسان اپنی برائی کو چھپانے کے لئے سیاسی جماعتوں کا سہارا لیتے ہیں اور پھر بیچ منجدھار چھوڑ جاتے ہیں۔ شیخ رشید احمد اس کی ایک عمدہ مثال ہے۔ تاہم شجاعت ہاشمی وغیرہ جیسے افراد استثناء ہیں
 
کاشفی

محفلین
عمران خان کو کراچی والوں کے تعاون سے کراچی میں کامیاب پُرامن جلسہ کرنے پرکراچی کے پُرامن لوگوں کی طرف سے ڈھیر ساری مبارکبادیں۔۔۔
جیتے رہیں اور خوش رہیں اور اپنے وعدوں کو پورا کریں۔
خوبصورت چہرہ اور بڑی بات۔
"جب میرا قائد کسی کے سر پہ ہاتھ رکھ دے تو اللہ کے فضل و کرم سے اُس کی کامیابی یقینی ہوجاتی ہے الحمداللہ"۔ جسٹ کمپئر دِس ایونٹ ود مے ٹوئنٹی فرسٹ دھرنا اِن کراچی۔ :)
 
Top