تحریک انصاف کا 2025 تک ناخواندگی پر قابو پانے کے لیے کثیر الجہتی منصوبہ

عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ اگر برسر اقتدار آتے ہیں تو وہ ناخواندگی کے خلاف جنگ کا اعلان کریں گے اور اسے ملک میں قومی ایمرجنسی کے طور پر لیا جائے گا۔
ڈاکٹر عظیم ابراہیم کی طرف سے رپورٹ ریلیز کی گئی ہے جس میں یہ بتایا گیا ہے کہ ناخواندگی ملک کی پسماندگی کی بڑی وجہ ہے اور یہ غربت اور ناہموار آمدنی سے جڑی ہے۔
 
عسکری

معطل
وہ ان کو کیسے روکے گا ؟ یہ آج ہوا ہے
4-13-2013_142966_1.gif
 
ساجد

محفلین
جب دینی مدرسوں کا یہ حال ہوگا تب وہاں سے تعلیم یافتہ جہادی سرکاری اسکولز کی طرف آنکھ اٹھا کر بھی نہیں دیکھیں گے!
کیا پائدار حل تجویز کیا ہے۔ یعنی وہ علم کے معاہد کو تباہ کرتے ہیں تو ہم بھی علم کے معاہد کو ہی ختم کریں۔:)
 
بات ایک تعمیری اور مثبت چیز پر شروع کی تھی اور چند لوگوں نے اسے انتہائی محدود اور تنگ نظر زاویے سے دیکھنا شروع کر دیا ہے۔
 
arifkarim

معطل
کیا پائدار حل تجویز کیا ہے۔ یعنی وہ علم کے معاہد کو تباہ کرتے ہیں تو ہم بھی علم کے معاہد کو ہی ختم کریں۔:)
بالکل پائدار حل ہے بلکہ حقیقی حل ہی یہی ہے! یہ لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانیں گے۔ جب تک انکے جہادی ’’علمی‘‘ مراکز کا یہی حشر نہیں ہوگا، یہ سرکاری اسکولوں کی کوئی عزت نہیں کریں گے!
 
محمداحمد

لائبریرین
عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ اگر برسر اقتدار آتے ہیں تو وہ ناخواندگی کے خلاف جنگ کا اعلان کریں گے اور اسے ملک میں قومی ایمرجنسی کے طور پر لیا جائے گا۔
ڈاکٹر عظیم ابراہیم کی طرف سے رپورٹ ریلیز کی گئی ہے جس میں یہ بتایا گیا ہے کہ ناخواندگی ملک کی پسماندگی کی بڑی وجہ ہے اور یہ غربت اور ناہموار آمدنی سے جڑی ہے۔

یہی تو فرق ہے عمران خان میں اور دیگر پیشہ ور سیاست دانوں میں۔

تعلیم ہماری حکومتوں کی ترجیح کبھی بھی نہیں رہی۔ ان کا کام تو وزیروں کی قطاریں لگانا ہے۔ بڑی بڑی کابینہ بنانا، ہر ہر مسئلے پر کمییٹیاں بنا بنا کر فنڈز کھانا ہے۔ کوئی ایک مسئلہ حل نہیں کر سکے یہ پرانے پیشہ ور سیاست دان۔ جعلی ڈگری والوں سے ملک کے اہم ترین فیصلے کروانے والے کبھی اس انداز میں سوچ ہی نہیں سکتے۔ یہ لوگ سیاست کو ذریعہ معاش بنانے والوں میں سے ہیں۔ یہ تعلیم جیسے کام میں پیسے کیوں برباد کریں گے۔
 
Top