تحریک انصاف

جیسبادی

محفلین
آج وکیپیڈیا پر کسی صاحب نے اس موضوع سے مضمون شروع کیا، مگر چند الٹی سیدھی سطریں لکھیں، اور وہ بھی انگریزی میں۔ اگر آپ میں سے کسی کو سیاست کے موضوع میں دلچسپی ہو، اور معلومات بھی رکھتے ہوں، تو اس پر مضمون بڑھا سکتے ہیں:

http://ur.wikipedia.org/wiki/تحریک_انصاف
 

ماوراء

محفلین
ہممم۔۔جیسبادی، میں کوشش کروں گی۔ اگر یاد رہا تو۔ بلکہ میں کافی دنوں سے وکی پیڈیا کی طرف دوبارہ لَوٹنے کا سوچ رہی تھی۔ لیکن۔۔وقت ساتھ نہیں دے رہا۔ :(
 

wahab49

محفلین
جیسبادی محترم۔ میں اس لنک پر گیا تھا ۔
وھاں پر تو جنگ یوم کپور اور بیڑی بنانے کے طریقے لکھے تھے۔
تحریک انصاف یعنی عمران خان کی پارٹی پر کمنٹس دیکھنے کا مزہ آتا۔ اگر وہ لنک مل گیا ھوتا۔
اگر ھو سکے تو مکمل لنک دیجیے گا ۔ شکریہ
 

ماوراء

محفلین
جیسبادی، اسی پوسٹ کو ترممیم کر کے کچھ لکھ آئی ہوں۔ امید ہے کہ کانٹ چھانٹ ایڈمنز کر لیں گے۔
 

دوست

محفلین
wahab49 نے کہا:
جیسبادی محترم۔ میں اس لنک پر گیا تھا ۔
وھاں پر تو جنگ یوم کپور اور بیڑی بنانے کے طریقے لکھے تھے۔
تحریک انصاف یعنی عمران خان کی پارٹی پر کمنٹس دیکھنے کا مزہ آتا۔ اگر وہ لنک مل گیا ھوتا۔
اگر ھو سکے تو مکمل لنک دیجیے گا ۔ شکریہ
بھائی جی سلیش کے بعد تحریک انصاف لکھ کر پھر ٹرائی کریں۔ وکی کے روابط اسی طرح ہوتے ہیں۔
 

جیسبادی

محفلین
مارواء، بہت شکریہ!

wahab49: وکیپیڈیا کے تلاش کے خانے میں لکھ کر تلاش کریں تو صفحہ مل جائے گا۔ دوست کی تجویز بھی درست ہے۔

ماہ وش: انتخابات کی آمد آمد ہے۔ سیاسی جماعتوں کے صفحے تو وکیپیڈیا پر مکمل ہونے چاہیے ہیں۔ اب تک انگریزی وکیپیڈیا پر صفحے موجود ہیں، اردو پر نہیں۔
 
Top