تحریک طالبان نے پاکستان کے خلاف کھلی جنگ کا اعلان کردیا

تحریک طالبان نے پاکستان کے خلاف کھلی جنگ کا اعلان کردیا

10 جون 2014 (19:20)

اسلام آباد (نیوزڈیسک) تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان شاہداللہ شاہد نے پاکستان کے خلاف کھلی جنگ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 10جون کے بعد ریاست پاکستان سے کھلی جنگ کی جائے گی اور ہر اہم جگہ پر حملہ کیا جائے گا۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ترجمان کا کہنا تھا کہ کراچی ائیرپورٹ پر حملہ کرکے تحریک طالبان نے سابق امیر حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کا بدلہ لے لیا ہےاور آنے والے دنوں میں مزید حملے کیے جائیں گے،ہم حکومت کو ایک اور موقع دیتےہیں اور اگر وہ بات چیت کے لئے تیار ہے تو ہم پھر بات کریں گے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں تحریک طالبان اہم جگہوں پرحملہ کرے گی لیکن ساتھ ہی ساتھ اس بات کا خیال رکھے گی کہ ان جگہوں کا انتخاب کیا جائے جہاں سویلین آبادی کم سے کم ہو۔

http://dailypakistan.com.pk/national/10-Jun-2014/111379
 

سید زبیر

محفلین
امید ہے ایک ایسی ماں جس کا ایک بھائی اور ایک بیٹا مادر وطن کے لئے جانوں کا نذرانہ پیش کرچکے ہوں اور نشان حیدر حاصل کر چکے ہوں کا بیٹا اپنے فرائض سے بخوبی آگا ہ ہوگا ۔ اللہ کریم ہماری افواج کو بصیرت اور قوت ایمانی عطا فرمائے (آمین)
 

سید زبیر

محفلین
10389646_643353669076525_8770143841709655814_n.jpg
 
Top