AMERICAN
محفلین
اللہ تعالٰی نے ہر انسان کے اندر خوبیاں پیدا کی ہیں اس کو ایک خوبصورت اور سب سے اچھے انداز میں پیدا کیا ہے۔ یہ ماحول کے اثرات ہوتے ہیں جو کہ کسی انسان کے اندر خامیاں جنم لیتی ہیں۔اگر ماحول اچھا میسرآئے تو کسی بھی انسان کے اندر چھپی ہوئی خوبیاں پرورش پاکر معاشرے میں نمایاں ہوجاتی ہیں۔ اگر ان خوبیوں کو ان کا مطلوبہ ماحول میسر نہ آئے تو وہ دب کر رہ جاتی ہیں۔ ان کو پھلنے پھولنے کاموقع ہی نہیں ملتا۔آپ تمام دوست مجھے اس سوال کا جواب دیں کہ انسان کے اندر چھپی ہوئی تخلیق صلاحیت کن کن طریقوں کے ذریعے نمایاں کیا جاسکتا ہے ۔یعنی ایسے کون سے اقدامات اٹھائے جائیں جن کی مدد سے کسی بھی فرد کے تخلیقی ذہنی کی بھرپور نشوونماہو۔ مجھے آپ لوگوں کے جوابات کا انتظار رہے گا۔
والسلام علیکم
امریکن
والسلام علیکم
امریکن