آصف اثر
معطل
اگر آپ کا اشارہ میرے دئیے گئے ریٹنگ کی جانب ہے تو یہ زیک کی جانب سے ریٹنگ ملنے کی بعد ہی دی ہے۔ تاکہ کچھ اِن کو اپنے طرز عمل کا احساس ہو۔اس بات کی خوشی ہے کہ میری رائے سے آپ متفق ہیں۔
لیکن پیارے بھائی، جو بات میں بتانا چاہ رہا ہوں آپ اس کے برعکس کس پیرائے میں اس کا اظہار کر رہے ہیں؟
آپ اچھے بھلے سمجھدار اور باعلم انسان ہیں، آپ خود ہی بتائیے کائنات کے خالق کے اس بے مثال تخلیقی شاہکار، انسان، کا کیا یہ مقام ہونا چاہیے؟ تہذیب و شائستگی کے آداب ملاحظہ رکھیں اور اپنے نقطہ نظر کے اعلی ترین ابلاغ پر اپنی توانائیاں صرف کریں۔ اور آپ اپنی انتہائی کوشش بھی کر دیکھیں تو تمام انسانوں کو ایک نقطے پر جمع کرنا ممکن نہیں ہے۔ اختلافِ رائے انسانیت کا حسن ہے اس کی قدر کریں۔
میری باتوں کو تنقید کے بجائے مودبانہ گزارشات سمجھیں۔ بہت شکریہ
میرے کوٹ کیے گئے مراسلے پر صرف اتنا کہوں گا کہ یہ الفاظ بیان کرنا میرا مزاج نہیں مجبوری ہے۔
مجھے اعتراض، اختلاف پر نہیں طرزِ اختلاف پر ہے۔