جاسمن
لائبریرین
ماشاءاللہ آپ اپنے اپنے خیالات میں بہت پختہ ہیں۔ اللہ نے علم بھی دیا ہے۔ آپ اپنے خیالات و آراء کا اظہار بہت اچھے طریقہ سے کر بھی رہے ہیں۔ اللہ سے دونوں بھائیوں کے لیے دعا ہے کہ وہ آپ کو آسانیاں اور خوشیاں عطا فرمائے۔ آپ دونوں سمیت ہم سب کو نورِ ہدایت اور نورِ بصیرت عطا فرمائے۔ اپنی نظروں میں چھوٹا اور لوگوں کی نظروں میں بڑا بنائے۔ آمین!
بھائیو! انسان آخر دم تک سیکھتا رہتا ہے۔ ہم بھی سیکھ رہے ہیں۔ اور اس دھاگہ نے ہمیں دو تو کیا گویا چار اطراف کی سیر تو ضرور ہی کرا دی ہے۔
لیکن ہم جب بھی بات کریں تو یہ دھیان رہے کہ ہمارے مخاطب بھی ہمارے ہی طرح ہیں۔ جس طرح ہمارا دل چاہتا ہے کہ ہمیں دوسروں سے عزت و احترام ملے۔ ایسے ہی دوسرے بھی ہماری طرف سے عزت و احترام کے مستحق ہیں۔
کوشش کریں کہ اپنی بات ذاتیات پہ اترے بغیر کر سکیں۔ اس سے ماحول تو پُرسکون رہے گا ہی ۔۔۔یقین مانیں آپ کے اور ہمارے دل مطمئن ہوں گے۔
آپ کے پاس مجھ سے کہیں زیادہ علم ہے کہ اللہ سب کا "رب" ہے۔

مدیر کی آخری تدوین: