وجاہت حسین بھائی!
پہلی بات:
جب آپ کے مراسلے پڑھے تو زیرِ بحث موضوع کے ایک بالکل نئے پہلو سے آشنائی ہوئی۔ بہت مدلل انداز۔ متفق نہیں ہوں البتہ آپ کے مراسلے پھر سے پڑھنا چاہتی ہوں۔ بلکہ آپ کے مراسلوں کے مطالعہ کے بعد ہی یہ سوچ آئی کہ اِس لڑی کے سنجیدہ مراسلوں کو کاپی کر کے اپنے پاس رکھوں۔ اُن میں سے ایسا مواد نکال دوں جو ذاتی نوعیت کا ہو اور پھر اُن کا مطالعہ کروں تو زیادہ اچھے طریقہ سے سمجھ آئے گی۔ کاش کہ ایسا کر سکوں۔ اور ہم ہرگز نہیں چاہتے کہ آپ محفل سے جائیں۔
دوسری بات:
1۔ جب ہم یہ کہتے ہیں کہ" آپ کا علومِ قرآن کے ساتھ دور دور تک کا واسطہ نہیں رہا۔" تو اس طرح کی باتیں طنز و تحقیر کے زمرہ میں آتی ہیں۔
2۔ آپ لوگ ماشاءاللہ قرآنِ پاک اور احادیث کے بہت زیادہ حوالے دیتے ہیں تو ہم میں سے بہت سے لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ آپ لوگوں کا دینی مطالعہ ماشاءاللہ بہت ہے۔ اسی لیے آپ دونوں بھائیوں سے کہا۔
3۔ جب کسی مراسلہ میں اوپر نیچے قرآنِ پاک اور احادیث کے حوالے ہوں اور بیچ میں کہیں بھی طنز یا تحقیر کی بات بھی ہو تو کچھ عجیب سا لگتا ہے۔ ایسے لوگوں سے بہت امیدیں وابستہ کر لی جاتی ہیں اور نہیں چاہا جاتا کہ اُن کے بارے کوئی منفی تاثر آئے۔
اِس سب کے باوجود میری باتوں سے آپ کی دل شکنی ہوئی تو میں معذرت خواہ ہوں۔ میرا مقصد قطعاََ ایسا نہیں تھا۔