تذکرہ چند کھیلوں کا!

ہادیہ

محفلین
بے حد شکریہ ہادیہ! :)

تحریر پسند آئی آپ کو ، بس ہماری محنت وصول ہوئی۔ :)

ویسے آپس کی بات ہے مار تو ہم نے بھی بہت کھائی ہے۔ :)

معذرت آپ کے تعارفی دھاگے میں خوش آمدید نہیں کرسکا تھا۔ابھی قبول کرلیجے۔ :)
ہاں جی یہ تو ہے ہی بہت مزے کا تھریڈ۔مزا آگیا۔بہت اچھا لگا۔ہمیں تو قبول ہی قبول ہے بہت شکریہ آپ کا کہ آپ نے خوش آمدید کہا ۔:)
 

عبد الرحمن

لائبریرین
ہم نے تو مس مس بھی بہت کھیلا ہے۔ایک مس ہوتی باقی کلاس کے بچے۔پھر سب سبق سناتے کبھی جان بوجھ کر کوئی شرارت کرتے پھر ہائی سکول کے بچوں کی طرح سزا بھی ملتی ۔اور گھر والے دیکھ کر بہت ہنستے۔کبھی کبھی سکول ٹیچرز کی نقلیں اتارتے ہاہاہاہا۔آہ۔۔کیا بچپن تھا بہت مزے کا تھا بہت ہی۔
بچپن کے دن واقعی بہت اچھے ہوتے ہیں اور یہ گیمز کیا مزا تھا ان میں بھی۔ عبد الرحمن صاحب آپ کا بہت شکریہ شئیر کرنے کے لیے۔تھوڑی دیر کے لیے ہنسے بھی اور اداس بھی ہوگئے۔
شکریہ کا شکریہ! :)

لیکن اداسی کیوں بھئی؟ یہ تحریر تو لکھی ہی چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنے کے لیے ہے۔ :)

باقی رہی بات عمر کی تو ابھی بھی آپ کا بچپن ہی چل رہا ہے۔ بلکہ بچپن کی کوئی عمر نہیں ہوتی۔ اسے کبھی دبانا نہیں چاہیے۔ ابھی بھی جب موقع ملے جی بھر کے کھیلا کریں ہر قسم کا کھیل۔ :)
 
ایک گیم یہ بھی ہوتی تھی۔ اے ہم 'چکہ دوڑانا یا چلانا' کہتے تھے

7%20why%20tyres%20are%20round-round%20shapes%20roll%20easier.jpg
یہاں بچے ہاتھ سے ٹائر کو چلا رہے ہیں، جبکہ ہم چھوٹی سی چھڑی سے اسے چلایا کرتے تھے۔ اس کے علاوہ سائیکل کے ریم کو چلانے کا بھی اپنا ہی لطف تھا کہ چلاتے ہوئے ساتھ منہ سے موٹر سائیکل کی آواز بھی نکالی جاتی تھی۔
 

ہادیہ

محفلین
شکریہ کا شکریہ! :)

لیکن اداسی کیوں بھئی؟ یہ تحریر تو لکھی ہی چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنے کے لیے ہے۔ :)

باقی رہی بات عمر کی تو ابھی بھی آپ کا بچپن ہی چل رہا ہے۔ بلکہ بچپن کی کوئی عمر نہیں ہوتی۔ اسے کبھی دبانا نہیں چاہیے۔ ابھی بھی جب موقع ملے جی بھر کے کھیلا کریں ہر قسم کا کھیل۔ :)
ہمم۔ہاں جی ایسا ہی ہے مگر یہ بھی صحیح ہے بچپن میں کھیلنے کا بھی اپنا ہی مزا ہے اب ویسے کھیلنے کا مزا آبھی نہیں سکتا:bashful::bashful::bashful:
 
میں نے کچھ غلط تو نہیں کہا جو انجوائے کرتے ہیں وہ زندہ دل ہی ہوتے ہیں۔:p
اجی۔۔۔ آپ کو ایسا کیوں محسوس ہو رہا ہے جیسے ہم نے آپ کے کہے کو کچھ غلط سمجھا ہو۔۔۔ :)واللہ ایسا نہیں ہے۔۔
بس بھٹی صاحب کو مبارک دی ہے۔۔۔ پہلے انھیں شک تھا کہ پتہ نہیں ان کا دل زندہ بھی ہے یا نہیں۔ اب ایک تصدیق ہو گئی۔ :battingeyelashes:
 
Top