ترجمان القران ۔ تبصرے اور تجاویز

نبیل

تکنیکی معاون
سلیم ولی نے کہا:
نبیل صاحب بہت خوب! مولانا آزاد کا اردو ترجمہ مکمل کہاں سے مل سکتا ہے؟

سلیم ولی۔ ام الکتاب اردو میں ہی لکھی گئی ہے اور ڈھونڈنے پر مل بھی جاتی ہے۔ مجھے یہ لاہور میں ایک بک فیر میں مل گئی تھی۔
 

سیفی

محفلین
نبیل بھیا

ترجمان القرآن آپ ٹائپ کر رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔بہت خوب۔۔۔۔۔۔۔ ماشاء اللہ
 

نبیل

تکنیکی معاون
میرے پاس والے ام الکتاب کے نسخے میں مولاناابولکلام آزاد کا پیش لفظ شامل نہیں ہے۔ جن صاحب کے پاس یہ موجود ہو تو ان سے درخواست ہے کہ وہ اسے یا تو یہاں ٹائپ کر دیں یا پھر مجھے سکین کر کے بھیج دیں، میں خود ہی ٹائپ کر لوں گا۔
 

الف عین

لائبریرین
ام الکتاب در اصل صرف صورۂ فاتحہ کی تفسیر ہے جسے الگ کتاب کیہ صورت بھی دے دی گ4ی ہے۔
کیا پورا ترجمان کرنے کا ارادہ ہے نبیلَ یہ سورہ نور تک کیا گیا تھا، اس کے بعد جو کیا تھا، وہ انگریزوں کے ظلم کا شکار ہو گیا تھا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
اعجاز اختر صاحب، یوں تو کہنے کو ترجمان القرآن کی تین جلدیں ہیں لیکن میری معلومات کے مطابق اس میں اصل کام صرف پہلی جلد والا یعنی کہ سورہ فاتحہ کی تفسیر ام الکتاب ہی ہے۔ باقی کام ادھر ادھر سے اکٹھا کرکے شائع کر دیا گیا ہے۔ بہرحال میں یہاں ام الکتاب تک ہی کام کر رہا ہوں۔
 
Top