احمدعبدالصبور
محفلین
السلام علیکم
آج اردومحفل میں میرا پہلا دن ہے اس لئے آپ سب بھائیوں کی جانب سے مجھے خوش آمدید۔
اللہ کے فضل سے بہت ہی اچھا کام دکھ رہا ہے اور دعا ہے کہ اردو پر اس طرح سے کام ہوتا رہے۔
فورمز ، جملہ اور کئی دوسرے سافٹ ویر کا اردو ترجمہ دیکھ کر بہت اچھا لگا۔
لائنکس کا سب سے مشہور [GUI - KDE /ENG] بہت تیزی سے ترقی کر رہا ہے اور دنیا کی ہر بڑی حتیٰ کہ بعض چھوٹی زبانوں میں بھی دستیاب ہے۔
بہت افسوس کہ اردو کاصرف نام ہی ہے ۔ کچھ احباب نے slackware & ubuntu کے ترجمے پر کام کیا ہے لیکن وہ کافی نہیں ہے۔
سب سےبہتر طریقہ یہ ہے کہ ہم کے ڈی ای پر کام کریں ، ترجمہ مکمل ہونے پر براہ راست کے ڈی ای ٹیم کو مطلع کریں تا کہ ان کے ذریعے سے تمام لینکس فلیورز اردو ترجمے میں بھی دستیاب ہو سکیں۔ اس فورم کی شمولیت کا مقصد ایسے دوستوں سے ملنا ہے جو اس سلسلے میں وقت دے سکیں۔
اگر آپ اس کام میں کچھ وقت دے سکتے ہیں تو مندرجہ ذیل لنک پر خود کو ٹرانسلیشن ٹیم کا رکن رجسٹر کر لیں۔
l10n.kde.org/team-infos.php?teamcode=ur
جزاکم اللہ